الحمد للہ
پریشانی کا سب سے بہتر علاج اللہ تعالی کا ذکر ، اورنماز کی پاپندی اورفارغ رہنے سے پرہیز ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی نے ذکر کے متعلق کچھ اس طرح ارشاد فرمایا :

{ جولوگ ایمان والے ہیں ان کے دل اللہ تعالی کے ذکر سے اطمنان حاصل کرتے ہیں ، یاد رکھو اللہ تعالی کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے } الر93;د ( 27 ) ۔

اورایک مقام پر کچھ اس طرح فرمایا :

{ اورہم نے قرآن مجید نازل فرمایا ہے جومومنوں کے لیے رحمت اورسینوں میں جوکچھ ہے اس کی شفا ہے } الاسراء ( 82 ) ۔

اور ایک مقام پر ارشاد باری تعالی ہے :

{ اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے سینوں میں جوکچھ ہے اس کی شفا اورمومنوں کے لیے رحمت وھدایت آچکی ہے } یونس ( 57 ) ۔

اللہ تبارک وتعالی نے نماز کے بارہ میں کچھ اس طرح ارشاد فرمایا :

{ انسان بڑا ہی بے صبرا پیدا کیا گیا ہے ، اورجب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو جزغ فزع کرنے لگتا ہے ، اورجب کوئي بھلائي حاصل ہو تواحسان کرنے لگتا ہے ، سوائےان نمازیوں کے جوپابندی کے ساتھ نماز کی ادائیگي کرتے ہيں } المعارج ( 19 - 23 ) ۔