Results 1 to 5 of 5

Thread: Khulafa e rashideen k fazail

  1. #1
    truthfinder is offline Member
    Last Online
    10th December 2007 @ 06:23 PM
    Join Date
    22 Oct 2006
    Location
    in ALLAH's world
    Age
    34
    Posts
    1,427
    Threads
    158
    Thanked
    0

    Cool Khulafa e rashideen k fazail

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


    خلفائے راشدین (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کے فضائل


    صحابہ ء کرام (رضوان اللہ عنہم ) کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین
    (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و
    مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ ...
    انبیاء کرام علیہم السلام کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم
    الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی تصدیق کی ، آپ (صلی اللہ
    علیہ وسلم) کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپ (صلی اللہ علیہ
    وسلم) کا دفاع کی ، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں ، نبی اکرم (صلی
    اللہ علیہ وسلم) کے اسوہ ء حسنہ کی بے چوں و چراں پیروی کی اور آپ (صلی
    اللہ علیہ وسلم) کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ و عمل کے ذریعے اس آخری دین
    اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔

    صحیح احادیث میں خلفائے راشدین (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کے جو
    فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں !
    اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے ان (رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کے
    حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے
    بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    احادیثِ صحیحہ کے مطابق خلفائے راشدین (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)
    میں سب سے برتر فضیلت حضرت ابوبکر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو حاصل ہے ، اس
    کے بعد حضرت عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو ، پھر حضرت عثمان (رضی اللہ
    تعالیٰ عنہ) کو اور پھر حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو ۔

    >> حضرت ابو بکر صدیق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    '' بے شک میرے اوپر لوگوں میں اپنی رفاقت اور مال میں سب سے زیادہ احسان
    ابو بکر کا ہے ...
    اور اگر میں اپنے رب کے سوا کسی اور کو دوست بناتا تو ابو بکر کو بناتا ،
    لیکن ان کے ساتھ اسلامی اخوت و محبت کا تعلق ہے ...
    مسجد میں ہر دروازہ بند کر دیا جائے سوائے ابو بکر کے دروازے کے۔ ''
    ( صحیح بخاری ، کتاب المناقب ۔ حدیث : ٣٦٥٤ )

    >> حضرت عمر بن الخطاب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    '' تم سے سابقہ قوموں میں صاحبِ الہام یا صحیح گمان رکھنے والے لوگ ہوا
    کرتے تھے، پس اگر میری امت میں ان میں سے کوئی ہے تو وہ عمر ہیں۔ ''
    ( صحیح بخاری ، کتاب المناقب ۔ حدیث : ٣٦٨٩ )
    '' بے شک ، اللہ نے " حق" کو عمر کی زبان اور دل پر ثابت کر دیا ہے۔ ''
    ( جامع ترمذی ۔ حدیث : ٣٦٨٢ )

    >> حضرت عثمان (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
    حضرت عثمان (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی ایک فضیلت ایسی تھی جو ان کی شناخت
    اور پہچان بن گئی تھی۔ وہ فضیلت '' حیا و شرم '' کی صفت تھی۔
    حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہما) نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
    سے عرض کیا :
    '' جب ابوبکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے کوئی خاص اہتمام نہیں
    فرمایا۔ پھر جب عمر آئے تو اس وقت بھی آپ نے کوئی اہمیت نہیں دی لیکن جب
    عثمان آئے تو آپ اٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے درست کر لیے تھے ... ''
    اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا :
    '' کیا میں ایسے آدمی سے شرم نہ کروں جس سے فرشتے بھی شرماتے ہیں ۔ ''
    ( صحیح مسلم ۔ حدیث : ٦٢٠٩ )

    >> حضرت علی بن ابی طالب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
    حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے فضائل و مناقب میں جو صحیح احادیث
    مروی ہیں ، ان کی روشنی میں اگر حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی سیرت
    مرتب کی جائے تو ایک ضخیم کتاب تیار ہو سکتی ہے۔
    حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے محبت ایمان کی علامت اور ان سے کسی
    بھی درجے میں بغض و نفرت ، نفاق کی علامت ہے۔
    جو لوگ ایک خاص طبقے کی مخالفت کی آڑ میں حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
    کے مقام و مرتبہ کو گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں ، ان کو درج ذیل ارشادِ نبوی
    کے آئینہ میں اپنا خراب چہرہ دیکھ لینا چاہئے :
    حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے فرمایا : '' .... مجھ سے نبی اُمی صلی
    اللہ علیہ وسلم کا یہ وعدہ ہے کہ مجھ سے صرف مومن محبت رکھے گا اور صرف
    منافق مجھ سے بغض رکھے۔ ''
    ( صحیح مسلم ۔ حدیث : ٢٤٠ )

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی عیب جوئی
    سے منع فرمایا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو سخت ناپسند فرماتے
    تھے کہ لوگ حضرت علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) پر تنقید کریں اور ان کی ذات
    میں کیڑے نکالیں۔
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    '' ... علی میں عیب نہ نکالو ۔ بے شک ، علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔
    اور میرے بعد وہ ہر مومن کا دوست اور خیرخواہ ہے۔ ''
    ( جامع ترمذی ، سنن نسائی ، مسند احمد ، المستدرک الحاکم )

    حضرت زید بن ارقم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    '' میں جس کا مولیٰ ہوں ، علی اس کا مولیٰ ہے۔ اے اللہ ! تو اس کو دوست
    بنا جو اس سے محبت کرے اور اس سے دشمنی کر جو اس سے عداوت رکھے ۔ ''
    ( الصحیحہ للالبانی ۔ حدیث : ١٧٥٠، ٤/٣٣٠ ، ٣٤٤ )

  2. #2
    Laique Shah is offline Senior Member
    Last Online
    24th August 2009 @ 07:21 PM
    Join Date
    05 Feb 2007
    Location
    ITDunya
    Posts
    3,212
    Threads
    109
    Thanked
    0

    Default


  3. #3
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Masha ALLAH janab yeh "Post of the Week" hay Jazak ALLAH

  4. #4
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Arrow shukria

    masha Allah j ... bohat khoob app nay bohat achi sharing ki hay...Allah j ap ko jaza day....

  5. #5
    truthfinder is offline Member
    Last Online
    10th December 2007 @ 06:23 PM
    Join Date
    22 Oct 2006
    Location
    in ALLAH's world
    Age
    34
    Posts
    1,427
    Threads
    158
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    ap sab bhaiyoon ka pasand karne ka shukria

Similar Threads

  1. Khulafaye Rashideen R.A Ki Mehboob Cheezen
    By Fasih ud Din in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 8th December 2014, 06:49 PM
  2. Khulafaye Rashideen R.A
    By Fasih ud Din in forum Islam
    Replies: 14
    Last Post: 16th November 2014, 11:03 PM
  3. khulafa e rashideen
    By gulmac in forum General Knowledge
    Replies: 5
    Last Post: 16th March 2013, 05:27 PM
  4. Khulafaye Rashideen
    By Ustaad in forum Photo Gallery
    Replies: 30
    Last Post: 1st December 2012, 03:22 PM
  5. Replies: 1
    Last Post: 8th March 2011, 05:04 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •