Results 1 to 3 of 3

Thread: * غیر اللہ کے فیصلے کی طرف دعوت *

  1. #1
    Kartos Khan's Avatar
    Kartos Khan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th June 2010 @ 11:58 AM
    Join Date
    18 Apr 2006
    Location
    Saudi Arabia
    Age
    45
    Posts
    90
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default * غیر اللہ کے فیصلے کی طرف دعوت *

    غیر اللہ کے فیصلے کی طرف دعوت
    طاغوت کی دعوت ہے


    شیخ سلیمان بن عبداللہ رحمہ اللہ کتاب التوحید کی شرح میں لکھتے ہیں : جس نے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کے حکم یا فیصلے کی طرف دعوت دی تو یہ طاغوت کی طرف دعوت کہلائے گی ۔
    (تیسیر العزیز الحمید : 556)

    اس طرح کی طاغوت کی دعوت کفر ہے انسان کو ملت سے خارج کردیتی ہے جب کہ ہم تو ایسے دور میں ہیں کہ جس میں طواغیت کی کثرت ہے اور ان کے حکم کی طرف دعوت بھی دی جاتی ہے ان طواغیت میں سے عالمی عدالت انصاف سلامتی کونسل اور نیو ورلڈ آرڈر وغیرہ ہیں جو کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے خلاف فیصلے کرتے ہیں بلکہ بہت سے ایسے ملک جو دعویٰ اسلامی حکومت کا کرتے ہیں مگر فیصلے طاغوتوں سے کرواتے ہیں ان تمام طواغیت میں بنیادی طاغوت وہ ہے جو اللہ کے دیگر قوانین کے مطابق فیصلہ کرنے یا کروانے کی دعوت دیتا ہے اس طرح کے طاغوت سے براءت کا اعلان اور اس کو کافر سمجھنا لازم ہے ۔

    شیخ عبداللہ بن حمید رحمہ اللہ کہتے ہیں : شریعت اسلامی نے تمام مشکلات کا حل اور ان کی وضاحت پیش کردی ہے ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

    مَا فَرَّطنَا فِی الکِتَابِ مِن شَیءٍ ۔ (الانعام)
    ہم نے کتاب(قرآن) میں کسی چیز کی کمی نہیں کی ۔

    دوسری جگہ ارشاد ہے :

    وَنَزَّلنَا عَلَیکَ الکِتَابَ تِبیَانًا لِکُلِّ شَیءٍ وَّھُدَی وَّرَحمَۃً وَّ بُشرٰی لِلمُسلِمِینَ ۔
    ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر کتاب نازل کی جو ہر چیز کی مکمل وضاحت ہے ۔ (الانعام)

    اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ قرآن ہر چیز کی وضاحت کرتا ہے اس میں مکمل ہدایت موجود ہے ۔ اس میں وسیع رحمت ہے سچی خوشخبری ہے ان لوگوں کے لیے جو اسے تھامے رکھیں اس کے احکام کے تابع رہیں ۔

    اللہ تعالٰی کا فرمان ہے :

    کَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً فَبَعثَ اللہُ النَّبیِّنَ مُبَشِّرِینَ وَ مُنذِرِینَ وَاَنزَلَ مَعَھُمُ الکِتَابَ بِالحَقِّ لِیَحکُمَ بَینَ النَّاسَ فِیمَا اختَلَفُوا فِیہِ ۔ (البقرۃ)

    لوگ ایک امت تھے پھر اللہ نے نبی بھیجے خوشخبری دینے والے ، ڈرانے والے ان کے ساتھ کتابیں نازل کیں حق کے ساتھ تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان کے اختلافی امور کے فیصلے کریں ۔

    شیخ سلیمان بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : توحید کو اپنانا اور متنازعہ امور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حاکم ماننا لازمی ہے اس لیے کہ یہ لاالٰہ الااللہ کی گواہی کا تقاضا ہے اور ہر مؤمن کے لئے اس کے بغیر چارہ نہیں جس نے لاالٰہ الااللہ کی گواہی دی اور پھر تنازعات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کی طرف فیصلہ لے گیا تو وہ اپنی گواہی میں جھوٹا ہے ۔ (تیسیر العزیز الحمید :554,555)

    شیخ عبدالرحمن السعدی رحمہ اللہ کہتے ہیں : جو بھی اللہ کی شریعت کے بغیر فیصلے کرتا ہے وہ طاغوت ہے ۔ (تیسیر الکریم الرحمن : 1/363)

    انسانوں کے قوانین سے فیصلے کرانا طاغوت سے فیصلہ کروانا ہے

    شیخ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں : اللہ کی شریعت کو انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین سے بدلنا جائز نہیں اس لیے کہ ان قوانین پر اللہ کی طرف سے کوئی دلیل نہیں ہے ان لوگوں کو قانون ساز کہنا اس لیے غلط ہے کہ یہ قانون بنانے کے اہل نہیں ہیں اس لیے کہ انہیں قانون ساز سمجھنا طاغوت کے پاس فیصلہ لے جانا ہے ۔

    جبکہ اللہ نے طاغوت کے انکار کا حکم دیا ہے :

    اَلَم تَرَ اِلی الَّذِینَ یَزعُمُونَ اَنَّھُم آمَنُوا بِمَا اُنزِلَ اِلَیکَ وَمَا اُنزِلَ مِن قَبلِکَ یُرِیدُونَ اَن یَتَحَاکَمُوا اِلَی الطَّاغُوتِ وَقَد اُمِرُوا اَن یکفِرُوا بِہِ وَیُرِیدُ الشَّیطٰنُ اَن یُضِلَّھُم ضَلٰلًا بَعِیدًا ۔ (النساء)

    کیا آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے ان لوگوں کو دیکھا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایمان لائے ہیں اس پر جو آپ کی طرف نازل ہوا ہے اور ا س پر جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے پہلے نازل ہوا ہے یہ چاہتے ہیں کے فیصلے طاغوت کے پاس لیجائیں حالانکہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ طاغوت کا انکار کریں ۔ شیطان چاہتا ہے کہ انہیں دور کی گمراہی میں ڈال دے ۔

  2. #2
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Default

    Masha Allah (j)

    Brother bohat khoob

  3. #3
    aliali is offline Senior Member+
    Last Online
    30th September 2008 @ 07:24 PM
    Join Date
    08 Apr 2007
    Age
    41
    Posts
    714
    Threads
    93
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    ما شاء الله دوست بهت خوب

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 7th May 2018, 12:38 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 6th March 2011, 10:24 PM
  3. Replies: 23
    Last Post: 22nd June 2010, 05:40 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 15th May 2010, 12:23 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •