[IMG]http://i287.***********.com/albums/ll149/glittergn/flower/1153918amb6esulcs.gif[/IMG]
آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو
وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو
یہ کیا کہ روز ایک سا غم ایک سی امید
اس رنجِ بے خمار کی اب انتہا بھی ہو
یہ کہ ایک طور سے گزرے تمام عمر
جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو
ٹوٹے کبھی تو خوابِ شب و روز کا طلسم
اتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو
دیوانگئِ شوق کو یہ دھن ہے کہ ان دِنوں
گھر بھی ہو اور بے درودیوارسا بھی ہو
جز دل کوئی مکان نہیں دہر میں جہاں
رہزن کا خوف بھی نہ رہے درکھلا بھی ہو
ہر ذرہ ایک محملِ عبرت ہے دشت کا
لیکن کسے دکھاں کوئی دیکھتا بھی ہو
ہر شے پکارتی ہے پس پرد سکوت
لیکن کسے سناں کوئی ہم نوا بھی ہو
[IMG]http://i287.***********.com/albums/ll149/glittergn/flower/1153918amb6esulcs.gif[/IMG]
Bookmarks