دوستوں آج میں سب دوستوں کے لیئے کُچھ عجیب سی چیز کی تصویریں لے کر آیا ہوں۔ دوبئی میں حکومت نے خواب کے لیئے صندوقیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان صندوقوں میں امیر و غریب آسانی سے نیند کر سکتے ہیں بغیر کسی ہوٹل کے اور ایمرجنسی میں تو یہ کافی فائدہ مند ہیں۔ ان کو اس مقصد کے لیئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ان کو ایرپورٹوں، ریلوے سٹیشنوں اور مرکزی جگہوں پر لگایا جاسکے جہاں پر شہر میں رہائشی مقامات بلکل بھرے ہوئے ہوں۔ گرم ملکوں میں یہ گلیوں میں بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ ان میں چارپائی، روشن دان، الارم ، ایل سی ڈی ٹی وی، لیپ ٹاپ کے لیئے جگہ اور موبائل فون کے لیئے ریچارجر بھی میسر ہوگا۔ ساتھ ساتھ آپ کے سامان کے لیئے الماری بھی میسرہے۔ اس میں آپ 15 منٹ یا اس سے زیادہ وقت کے لیئے سو سکتے ہیں بشرطیکہ آپ اس کے لیئے پہلے پیسے دیں تو۔
انجوائے کیجیے اور شکریہ کرنا نہ بھولیئے۔
Bookmarks