منقول ہے کہ حضرت علی ر۔ع۔ نے اپنے غلام کو آواز دی۔ اسنے جواب نہ دیا۔ آپ نے دوبارہ اسے آواز دی ۔ اسنے پھر بھی جواب نہ دیا۔ اسی طرح سہ بار آواز دی۔ اس دفعہ اسکے جواب نہ آنے پر حضرت خود اسکے پاس گئے اور دیکھا کہ وہ چادر میں لپٹا ہوا ہے ۔ آپ نے پوچھا کہ : کیا تجھے آواز نہیں آرہی تھی؟ اسنے کہا : جی آرہی تھی۔ آپ نے پوچھا کہ : پھر جواب کیوں نہ دیا ؟ اسنے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ آپ مجھے سزا نہیں دیں گے۔ لہذا میں نے سستی کی۔ یہ جواب سن کر حضرت علی ر۔ع۔ نے اسے آزاد کردیا۔
Bookmarks