منقول ہے کہ حضرت معروف کرخی رحمہ اللھ ایک دن دریائے دجلہ میں وضو کی غرض سے اترے ۔ اور اپنا مصحف (قرآن مجید) اور اپنا کمبل ایک جگہ رکھ دیا۔ اتنے میں ایک عورت آئی اور دونوں چیزیں اٹھا کر بھاگی۔ آپ اسکے پیچھے پیچھے دوڑے اور فرمایا کہ کیا تیرا کوئی بیٹا ہے جو قرآن پڑھنا جانتا ہو، اسنے کہا نہیں ۔ آپ نے پوچھا کہ کیا تیرا خاوند ہے جو قرآن پڑھ سکے ۔ اسنے کہا نہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ بی بی قرآن پھر مجھے واپس کردے اور کمبل لےجا کیوںکہ قرآن کی مجھے ضرورت ہے کمبل کی نہیں۔
سبحان اللھ
Bookmarks