السلام علیکم بھائیو بہنوں
قرآن کریم میں چودہ آیتیں ایسی ہیں جن کو پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہوجاتاہے
سجدہ تلاوت کاطریقہ یہ ہے کہ جب آیت سجدہ سنو پڑھو تو قبلہ روہوکراللہ اکبر کہہ کرسجدہ میں جاؤ اور سجدہ کرکے اللہ اکبرکہتے ہوئےاٹھ کھڑے ہوجاؤ(تشہداور سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں)
سجدہ تلاوت میں "سبحان ربی الاعلى" کے علاوہ دوسری مسنون تسبیحیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں
مگر نماز والے سجدہ تلاوت میں "سبحان ربی الاعلی" پڑھنا بہتر ہے
سجدہ تلاوت کی شرائط:
1)نیت کرنا
2)قبلے کی طرف منہ کرنا
3)ستر چھپانا
4)طہارت
باوضو ہونا.جسم ہرقسم کی نجاست غلیظہ اورحکمیہ سے پاک ہونا
اللہ پاک ہم سب کواسلامی تعلیمات پر عمل پیراہونے کی توفیق عطافرمائیں
آمین ثم آمین
Bookmarks