ikram62 said:
السلام علیکم
جب بندہ کوئ اچھی خبرسنے یاخداکی رحمت سےکوئ بڑی نعمت پاۓ یاکوئ تمناپوری ہویاکوئ آفت ومصیبت ٹل جاۓ تو خداکےاس فضل و کرم پرسجدۂ شکراداکرنامستحب ہے لیکن یہ سجدہ نماز کےفوری بعدنہ کرناچاہیے ورنہ ناواقف لوگ اسےنماز کا حصہ یا سنت سمجھکراہتمام کریں گے
یہ نمازسےالگ ایک سجدہ ہے اس لۓ اس کواس طرح اداکرناچاہیے کہ کسی کو کوئ شبہ نہ ہو
حضرت ابوبکرصدیق رض کابیان ہے کہ نبی اکرم صلعم کوجب کسی قسم کی خوشی یاخوشخبری ملتی توآپ خداکاشکراداکرتےہوۓ سجدہ فرماتے.
بعض ناواقف لوگ وترکی نمازکےبعددوسجدےکر تےہیںاور اس کوسنت سمجھتے ہیں،یہ بالکل غلط ہے،اس کوسنت سمجھکر اداکرنامکروہ ہے اور چونکہ اس سے غلط فہمی پیداہو سکتی اس لۓ اس کو ترک کرنا بہتر ہے
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطافرمائیں
آمین
Bookmarks