Results 1 to 4 of 4

Thread: روح القدس کون ہیں؟

  1. #1
    Join Date
    22 Dec 2006
    Location
    MAA'N K QADMOO TALAY
    Posts
    547
    Threads
    180
    Credits
    0
    Thanked
    49

    Default روح القدس کون ہیں؟

    روح القدس جبریل علیہ السلام ہیں ۔

    شیخ شنقیطی رحمہ اللہ تعالی اللہ تعالی کےفرمان { اور روح القدس سے ان کی تائيدکروائ } کے بارہ میں کہتے ہیں صحیح بات یہ ہے کہ اس سے مراد جبریل علیہ السلام ہی ہیں ، اوراس کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے { پھرہم نے اس کے پاس اپنی روح جبریل علیہ السلام کوبھیجا } مریم ( 17 ) ۔

    ابن ابی حاتم نے احمد بن سنان سے بیان کیا ہے کہ ہمیں ابوالزعراء نے بتایا کہ عبداللہ نے فرمایا ، روح القدس جبریل علیہ السلام ہیں ، پھر کہنے لگے اور محمد بن کعب القرظی اورقتادہ اورعطیہ العوفی اور سدی اور ربیع بن انس رحمہ اللہ تعالی سے بھی یہی روایت ہے ۔

    اوپربیان کیے گۓ اقوال سے بھی اس کی تائيد ہوتی ہے اور اس کی تائید صحیح بخاری ومسلم کی اس حدیث سے ہوتی ہے :

    ابو سلمۃ بن عبدالرحمن بن عوف نے حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالی سے سنا کہ وہ ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے گواہی طلب کررہے تھے میں آپ کواللہ تعالی کی قسم دے کرپوچھتاہوں کہ کیا آپ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا کہ اے حسان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جواب دے ، اور انہوں نے یہ بھی کہا : اے اللہ روح القدس کے ساتھ اس کی تائيد فرما ، تو ابوھریرہ رضی اللہ تعالی نے کہا جی ہاں ۔ دیکھیں التفسیر المسبور داکٹر حکمت بشیر ( 1 / 192 - 193 ) ۔

    شیخ الاسلام ابن تیمیۃ رحمہ اللہ تعالی کا قول ہے :

    جمہور علماء کا کہنا ہے کہ اس سے مراد جبریل علیہ السلام ہی ہیں ، بیشک اللہ تعالی نے ان کا نام روح الامین اور روح القدس اور جبریل بھی رکھا ہے دیکھیں دقائق التفسیر ( ج 1 ص 310 ) ۔

    اور اس کے متعلق ایک فصل بناتے ہوۓ فرماتے ہیں :

    روح القدس کے بارہ میں فصل : اللہ تبارک وتعالی کافرمان ہے :

    { اے عیسی بن مریم اپنے اوپراور اپنی والدہ پرمیری نعمتوں کویاد کرو جب میں نے تجھے روح القدس کے ساتھ تائيد کروائ } تو بلاشک وشبہ اللہ تعالی نے عیسی بن مریم علیہ السلام کی تائید روح القدس کے ساتھ کی جیسا کہ اس آیت میں ذکر ہوا اورسورۃ البقرۃ میں اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے :

    { اورالبتہ تحقیق ہم نے عیسی بن مریم کوروشن دلیلیں دیں اور روح القدس سے ان کی تائيدکروائ }

    اوراللہ سبحانہ وتعالی کاارشاد ہے :

    { یہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کوبعض پر فضیلت دی ہے ، ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ تعالی نے کلام فرمائ اوربعض کے درجات بلند فرماۓ ، اور ہم نے عیسی بن مریم ( علیہ السلام ) کومعجزات عطا فرماۓ اور روح القدس سے ان کی تائيد کی }

    اورروح القدس کے ساتھ تائيد صرف عیسی بن مریم علیہ السلام کے ساتھ ہی خاص نہيں بلکہ ان کےعلاوہ دوسروں کی تائید ہوئ اور ان کا ذکر بھی ہوا ہے ، داود علیہ السلام کوبھی کہا گیا کہ روحک القدس لاتنزع منی ، اورہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان بن ثابت رضي اللہ تعالی عنہ کے لیے فرمایا تھا : اے اللہ حسان کی روح القدس کےساتھ تائید فرما ، اور دوسری روایت کے لفظ ہیں کہ " جب تک تو اللہ تعالی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کادفاع کرتا رہےگا روح القدس تیرے ساتھ ہے " یہ دونوں الفاظ صحیح میں ہیں ۔

    اور نصاری کے ہاں یہ ہے کہ حواریوں میں روح القدس حلول کرگئ اور اسی طرح ان کے ہاں روح القدس سب انبیاء کے پاس آیا ، اور اللہ تبارک وتعالی نے سورۃ النحل میں ارشاد فرمایا ہے :

    { کہہ دیجۓ ! کہ اسے آپ کے رب کی طرف سے روح القدس ( جبریل ) حق کے ساتھ لے کرآۓ ہیں تاکہ ایمان والوں کواللہ تعالی استقامت عطا فرماۓ اورمسلمانوں کی راہنمائ اور بشارت ہوجاۓ } ۔

    اور ایک جگہ اللہ تعالی نے فرمایا :

    { اسے آپ کے دل پر روح الامین ( جبریل علیہ السلام ) نے اتارا ہے } ۔

    اور فرمان باری تعالی ہے :

    { کہہ دیجۓ ! جو جبریل ( علیہ السلام ) کا دشمن ہے کیونکہ جبریل نے اسے آپ کے دل پر اللہ تعالی کے حکم سے اتارا ہے } ۔

    تو اس یہ ظاہر ہوا کہ یہاں پرروح القدس سے مراد جبریل علیہ السلام ہیں ، وہ ( شیخ الاسلام ) کہتے ہيں کہ :

    کسی سے نے بھی یہ نہیں کہا کہ اس سے اللہ تعالی کی زندگی مراد ہے اور نہ ہی اس پرالفاظ ہی دلالت کرتے ہیں اور نہ ہی اس معنی میں استعمال ہوۓ ہيں ، واللہ اعلم ۔ دیکھیں دقائق التفسیر ( ج 2 ص 92 ) ۔

    واللہ تعالی اعلم .

    الشیخ محمد صالح المنجد
    سیگنچر میں آئی ٹی دنیا کے لنک علاوہ کسی اور ویب سائٹ کے لنک کی اجازت نہیں
    شکریہ
    آئی ٹی دنیا ٹیم

  2. #2
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    Jazakallah nice sharing

  3. #3
    adeel993's Avatar
    adeel993 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st September 2021 @ 05:39 PM
    Join Date
    21 Apr 2009
    Location
    Al- khobar
    Gender
    Male
    Posts
    405
    Threads
    26
    Credits
    1,219
    Thanked
    42

    Default

    Nice sharing

  4. #4
    Join Date
    22 Dec 2006
    Location
    MAA'N K QADMOO TALAY
    Posts
    547
    Threads
    180
    Credits
    0
    Thanked
    49

    Default

    شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 28th January 2012, 10:16 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 1st September 2011, 03:37 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 18th August 2011, 04:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •