بہت سی روایات میں آیا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ بی بی آمنہ نے ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ ان کے اندر سے ایک نور نکلا ہے ، جس سے بہت دور ملک شام کے محلات تک روشن ہو گئے ہیں . آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کو خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی بشارت ہوئی اور بشارت دینے والے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم بتایا .
کچھ روایات کے مطابق بی بی آمنہ فرماتی ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے اندر سے ایک نور نکلا ہے جس سے مشرق و مغرب روشن ہو گئے ہیں . ام عثمان بن ابی العاص کہتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت وہ بی بی آمنہ کے پاس موجود تھیں . اس وقت جدھر نظر جاتی تھی ، نور ہی نور نظر آتا تھا
Bookmarks