Results 1 to 5 of 5

Thread: کراچی میں ہونے والا بم دھماکہ اور ان کی جدا

  1. #1
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Unhappy کراچی میں ہونے والا بم دھماکہ اور ان کی جدا

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اس دار فانی میں جس نے سانس لیا اس کو ایک دن اس جہاں سے یوں چلے جانا ہے جیسے کہ وہ یہاں کبھی تھا ہی نہیں ۔ پر کچھ لوگ یوں ہوتے ہیں کہ وہ کبھی بھولے سے بھی بھلائے نہیں جاتے ہیں ، کچھ یوں اچانک جدا ہوجاتے ہیں کہ یقین نہیں آتا ۔۔ ایسا کچھ آج کے دن ہمارے ساتھ بھی ہوا۔

    پاکستان میں جاری بدامنی ،دہشت گردی میں ہر روز کسی نا کسی کا کوئی نا کوئی اپنا یوں اچانک جدا ہوجاتا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ "وہ"ہم سے جدا ہوگیا ہے، اہلیان کراچی گزشتہ کئی روز سے ہونے والے ہنگاموں سے جو خوف زدہ ، پریشان تھے وہ خوف ، پریشانی آج کئی گنا بڑھ گئی جب کراچی میں ملیر ہالٹ پہ خود کش دھماکہ ہوا۔۔ اس دھماکے میں جہاں اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا وہیں ہماری کمپنی کے
    جناب عطاء محمد صاحب
    ۔( اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ) بھی ہم سے جدا ہوگئے۔
    مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور نیک انسان تھے، کبھی کسی کے لیے ایک غلط لفظ ڈانٹ ڈپٹ ہم نے نہیں سنا، اگر بات عبادت کی ہو تو نماز میں صف اول میں نظر آتے اور اگر بات اخلاق کی ہوتو مرحوم کے لہجے سے شہد ٹپکتا محسوس ہوتا،کیا چھوٹے کیا بڑے کسی کو یہ محسوس نہیں ہوتا کہ وہ کوئی غیر ہے، جس محفل میں ہوتے محفل کی جان بنے ہوتے ، کسی کی مدد کرنی ہوتو آگے نظر آتے اور کسی کو سمجھانا ہوتو یوں پیار سے سمجھاتے کہ سامنے والے شرم سے پانی پانی ہوجاتاکہ اتنے اچھے انسان کا یوں دل دکھایا۔۔۔
    غرض کیا کہوں عطاء محمد کے بارے میں سرتاپا ایک مثالی انسان تھے ۔ صبح جب گھر سے نکلے ہوں گے تو ان کے گھر والے حسب معمول ان کو رخصت کررہے ہوں گے پر ان کو کیا خبر کہ آج عطاء محمد پاؤں پہ چل کر نہیں کندھے پہ اٹھا کر لایا جائے گا، صبح کمپنی میں دو کیشئیر کے ساتھ ملیر ہالٹ پہ واقع بینک الحبیب گئے کیشئیر بینک کے اندر چلے گئے اور یہ ڈرائیور کے ساتھ بینک کے باہر تھے اور تب ہی اچانک کہیں سے ایک موٹر سائیکل سوار آیا اور پولیس والوں کو ہٹ کیا اور اجل عطاء محمد کو تب ہی گاڑی سے باہر لے آئی اور ہم سے دور کرگئی، ڈرائیور شدید زخمی ہے اور عطاء محمد یقننامغرب کے بعد ادا کئے گئے جنازے کے بعد یقننا جنت میں مزے لوٹ رہے ہوں گے۔
    آئیں سب مل کر عطاء محمد سے لے کر ہر اس مسلمان کے لیے خلوص دل سے دعا کریں جو اس طرح کی دہشت گردی کا شکار ہوکر اس دار فانی سے چلے گئے ہیں ، آئیں مل کر دعا کریں کہ اس ارض چمن میں خون کی ندیاں بہانے والوں کو اللہ پاک اپنی پکڑ میں پکڑ لے، آئی مل کردعا کریں اس پاک وطن کی حفاظت سے لے کر یہاں بسنے والے ہر ایک عام کے لیے کہ یہاں عام لوگوں کی زندگی اب بے مول ہوگئی ہے۔

  2. #2
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Thanked
    271

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت ہی افسوس ہوا بھائی۔۔۔۔
    اللہ پاک جناب عطاء محمد صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے
    آمین

  3. #3
    choyau's Avatar
    choyau is offline Advance Member
    Last Online
    9th October 2021 @ 12:54 AM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    721
    Threads
    74
    Credits
    1,227
    Thanked
    37

    Default

    وعلیکم السلام

    Parh kar bohoot Afsoos hoa!!
    Allah Ta'ala ese Bandon ki maghfirat kary..
    Hadiis shariif hai k.. "kuch esa Waqt bhi aega, jo Marnay wala Maarnay walay or Maarnay wala Marnay walay ko na janta hoga!!

  4. #4
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    935
    Thanked
    156

    Default

    وعلیکم السلام
    اللہ پاک سب کی مغفرت فرمائے اور سب کو ہدایت عطا فرمائے۔آمین

  5. #5
    tariqasif143's Avatar
    tariqasif143 is offline Senior Member
    Last Online
    29th July 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    25 Jan 2010
    Location
    Jeddah,Saudi Ar
    Gender
    Male
    Posts
    3,128
    Threads
    102
    Credits
    97
    Thanked
    274

    Default

    Allah pak unho aur jo bi musalman is dunya se rukhsat ho chukay hai un k darjaat buland farmaye aur Jannat may alaa makaam ata farmaye Ameen
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 9th December 2015, 08:21 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 29th April 2010, 08:58 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 21st March 2010, 03:50 PM
  5. Kuch Ladies Poets k bare Main
    By Confuse in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 17
    Last Post: 3rd February 2010, 06:09 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •