اسلام و علیکم،
محترم دوستوں انسان کی زندگی سوچوں میں خیالات میں گزرتی ہے انسان اگر اچھا سوچتا ہے تو عمل بھی اچھا ہوتا ہے اگر برا سوچتا ہے تو عمل بھی برا ہوتا ہے آج کی سائنس بھی یہی کہتی ہے جیسا آپ سوچو گے ویسا ہی آپ کے ساتھ عمل ہوگا۔ اسی طرح اللہ پاک سے جیسا گمان کریں گے اتنا ہی عطا کرے گا مراقبہ اس کا بہترین حل ہے آج کی سائنس واپس پلٹ رہی ہے۔ میں جو آج آپ کو مراقبہ بتانے لگا ہوں یہ مراقبہ اللہ ھو کا مراقبہ ہے کرنا کچھ یوں ہے کہ کہیں بھی کسی بھی جگہ بیٹھ کر وضو بے وضو آفس میں گھر میں کرسی پہ یا نیچے بیٹھ کر جس طرح آپ کو آسانی ہو کر سکتے ہیں لمبی سانس لیں اور تصور کریں کہ اللہ کا نام آپ کے دل کے اندر داخل ہو گیا ہے اور آپ کی ساری بیماری پریشانی، گناہ الجھن یہ اللہ کا نام مٹا رہا ہے اور دل ہی دل میں اللہ اللہ کہیں جب سانس ٹوٹنے لگے تو ھو کے ساتھ سانس باہر نکالیں اور تصور کریں آپ کی ساری الجھنیں، دکھ، پریشانی، گناہ دھل گئے ہیں۔ یہ عمل سات بار کرنا ہے اسی طرح جس طرح بتایا پھر ساتھ بار کلمہ پڑھیں اور اللہ سے کہیں کہ اے اللہ 100 سال کا کافر یہ کلمہ پڑھے تو اس کے گناہ دھل جائیں یا اللہ میرے گناہ بھی آپ نے دھو دیئے ایک بار ضرور آزمائیں فائدہ ہو تو ضرور بتائیں مزید فوائد جاننے کے لئے اس درس کو ضرور سنیں انشا اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ جزاک اللہ
DARS DOWNLOAD
Bookmarks