دوستو اور بہنو۔۔۔۔
آسمان روتا ھے تو خوبصورت سبزہ اگاتا ھے ۔ ۔ ۔ ۔
قلم روتا ھے تو کاغذ پر الفاظ کے ستارے چمکتے ھیں ۔ ۔ ۔
بچہ روتا ھے تو اسے غذا ملتی ھے ۔ ۔ ۔ ۔
باد نسیم روتی ھے تو کلیاں کھلتی ھیں ۔ ۔ ۔
وقت سحر گنہگار روتا ھے تو دوزخ کی آگ بجھتی ھے ۔ ۔ ۔
سارے سمندر ، سب دریا ، تمام ندیاں دوزخ کی آگ بجھانا چاہیں تو نہیں بجھا سکتے ۔ ۔ ۔
اور بندہِ خدا کی آنکھ سے نکلا ھوا ایک قطرہ اسے بجھا دیتا ھے ۔ ۔ ۔!!!
آنسو کا کتنا وزن ھے ۔ ۔ ۔
آدمی بیس سیر وزن اٹھا لیتا ھے ۔ ۔ ۔
مگر آنسو نہیں اٹھا سکتا ۔ ۔ ۔
وہ گر ہی پڑتے ھیں ۔ ۔ ۔
Bookmarks