Results 1 to 5 of 5

Thread: بارشیں۔

  1. #1
    Rahmatullah Ktk's Avatar
    Rahmatullah Ktk is offline Advance Member
    Last Online
    3rd April 2022 @ 12:06 PM
    Join Date
    19 Nov 2009
    Location
    Karak - KPK
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    2,725
    Threads
    340
    Credits
    1,352
    Thanked
    146

    Default بارشیں۔

    بارشیں

    کہتے ہیں جی کہ بھرے پیٹ والوں کو عجیب عجیب باتیں سوجھتی ہیں۔ نئے نئے کپڑے، کاریں، شوق اور انجوائے منٹ۔ ایسی ہی انجوائے منٹ بارش بھی ہے۔ لوگ بڑا انجوائے کرتے ہیں کہ بارش ہورہی ہے، پکوان بنتے ہیں، پارٹیاں ہوتی ہیں، موج مستی ہلا گُلا ہوتا ہے۔ آج سے چند سال پہلے تک میری کیفیت بڑی عجیب سی ہوا کرتی تھی بارش ہونے پر۔ دل کرتا تھا کہ بارش ہوجائے، خوب ہوا چلے اور خوب بارش ہو تاکہ موسم ٹھنڈا ہوجائے اور پوڑے پکیں (میٹھے آٹے کی روٹیاں)۔ لیکن پھر مجھے ابو جی کا خیال آتا تو دل چور ہوجایا کرتا۔ ابوجی ناشتے کی ریڑھی لگایا کرتے تھے ان دنوں۔ اس کا طریقہ کار بہت سادہ سا تھا۔ ہم گھر سے سالن اور روٹیاں پکا کر انھیں باندھ دیتے تھے، اس کے بعد وہ سائیکل پر یہ سب کچھ (پیچھے بندھے ایک اسٹینڈ میں رکھ کر) اپنے اڈے پر پہنچایا کرتے تھے۔ میرا کام یہ ہوتا کہ ان سے پہلے وہاں جا کر اڈہ سیٹ کروں۔ اور جس دن موسم خراب ہوتا، ہمیں بہت دشواری ہوتی۔ تیز ہوا چل رہی ہوتی تو چھتری لگانا دشوار ہوجاتا، بار بار اُڑنے لگتی، باندھنی پڑتی اور کبھی بہت تیز ہوا آجاتی تو اس کا ایک آدھ بانس ٹوٹ جایا کرتا یا کپڑا پھٹ جایا کرتا۔ ایسے ہی تیز ہوا کے بگولے کبھی وہاں پڑا سامان چھابیاں، پتیلوں کے ڈھکن بھی اڑا لے جایا کرتے۔ بارش ہوتی تو حالت اور بری ہوجایا کرتی۔ شروع شروع میں صرف چھتری ہوتی تھی اور پلاسٹک کی شیٹ نہیں لی تھی۔
    ابو بارش میں بھیگ جایا کرتے تھے اور سارا سامان بھی بھیگ جاتا۔ پھر پلاسٹک کی شیٹ لے لی اور بارش سے پہلے وہ چھتری کے اوپر ڈال کر باندھ دی جاتی۔ لیکن پھر بھی بارش یا چمب (بارش کے سائیڈ سے پڑنے والے چھینٹے) راستہ بنا ہی لیتے۔ میں ادھر ہوتا تو گھر بھاگنے کی کرتا کہ بارش میں بھیگ نہ جاؤں، گھر ہوتا تو خیال آتا کہ ابو کیسے گزارہ کررہے ہونگے۔ میرا دل آج بھی اسی انداز میں بٹا سا رہتا ہے۔ بارش ہو تو مجھے اچھی بھی لگتی ہے، اور اپنی چھتری کا ٹپکنا بھی یاد آجاتا ہے۔ آج بھی جب میں بارش ہونے کی دعا کرتا ہوں، تو نہ جانے کتنے لوگ بارش نہ ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ میں جسے انجوائے منٹ سمجھتا ہوں وہ جانے کس کس کے سر کی چھت چھین لینے والی چیز ہے، کسی کی چھت ٹپک رہی ہو، کسی ریڑھی والے کا کاروبار بارش کی وجہ سے ٹھپ ہورہا ہو، کسی کے مکان کی چھت ہی بیٹھ جائے، کسی کا مال و متاع بارش سے آنے والا سیلاب بہا لے جائے، اس کے محسوسات کا تھوڑا سا آئیڈیا ہے مجھے۔ میری زندگی کا ایک خاصا عرصہ اسی طرح گزرا ہے جب میرا گھر بھی بارش نہ ہونے کی دعا کیا کرتا تھا، کہ بارش ہوتی تھی تو کام بند ہوتا تھا، لیٹ ہوجاتا تھا، سامان بچ کر گھر آتا تھا، اس دن دیہاڑی نہیں بنتی تھی اور امی جی کے چہرے پر جھنجھلاہٹ ہوتی تھی، ان کے چہرے کی جھریاں کچھ اور نمایاں ہوجایا کرتی تھیں خرچوں کا سوچ کر، ہماری فیسوں، کھانے اور بجلی فون گیس کے بلوں کا سوچ کر، اور اس بچے ہوئے کھانے کو ٹھکانے لگانے کا سوچ کر جو ہم نے اصل میں کھانا ہی ہوتا تھا۔ اس دن گھر میں ہانڈی نہیں پکا کرتی تھی۔
    باقی پھر سہی۔ میں نے یہ سب اس لیے لکھا کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ کل کو اگر میں ڈاکٹر ہوجاؤں، پی ایچ ڈی ہولڈر ہوجاؤں تو میرے لکھے ہوئے الفاظ ہی مجھے میری اصل کا پتا دیں، میں کہیں بھول نہ جاؤں کہ میرے ماں باپ نے مجھے کیسے پالا تھا، میرا بچپن کیسے گزرا تھا اور مجھ پر رب کریم کے کتنے احسانات ہیں۔
    یا اللہ تیرا شکر ہے، تیری رحمت، تیرا کرم میں تیری رحمت کا محتاج تیرے کرم کا امیدوار۔ میرا ہر سانس، میرا ہر بال تیری رحمت تیرے کرم کا منتظر۔ میرا ہونا ہی تیری مجھ پر رحمت کی نشانی ہے مولا، ورنہ میری کیا اوقات میرے مالک۔
    یا اللہ تیرا شکر ہے.
    اللہ سب سے بڑا ہے۔
    Enjoy Lowest Calls to Pakistan.

  2. #2
    Rahi's Avatar
    Rahi is offline Senior Member+
    Last Online
    1st December 2016 @ 10:18 AM
    Join Date
    28 Dec 2008
    Location
    Karachi
    Age
    66
    Posts
    2,142
    Threads
    12
    Credits
    32
    Thanked
    109

    Default

    آپ کے خیالات بہت عمدہ ہیں، اللہ آپ کو مستقبل میں کامیابیاں دے آمین

  3. #3
    sonammalik's Avatar
    sonammalik is offline Senior Member+
    Last Online
    8th August 2013 @ 12:36 PM
    Join Date
    11 May 2012
    Age
    30
    Gender
    Female
    Posts
    333
    Threads
    41
    Credits
    925
    Thanked
    31

    Default

    Awsome thinking

  4. #4
    Rahmatullah Ktk's Avatar
    Rahmatullah Ktk is offline Advance Member
    Last Online
    3rd April 2022 @ 12:06 PM
    Join Date
    19 Nov 2009
    Location
    Karak - KPK
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    2,725
    Threads
    340
    Credits
    1,352
    Thanked
    146

    Default

    Quote rahi said: View Post
    آپ کے خیالات بہت عمدہ ہیں، اللہ آپ کو مستقبل میں کامیابیاں دے آمین
    Quote sonammalik said: View Post
    awsome thinking
    پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ یہ میری تحریر نہیں، کسی اور کی ہے، پسند آئی پس میں نے آئی ٹی دُنیا پر شیئر کردی

  5. #5
    Rahmatullah Ktk's Avatar
    Rahmatullah Ktk is offline Advance Member
    Last Online
    3rd April 2022 @ 12:06 PM
    Join Date
    19 Nov 2009
    Location
    Karak - KPK
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    2,725
    Threads
    340
    Credits
    1,352
    Thanked
    146

    Default

    ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
    کچا تیرا مکان ہے کُچھ تو خیال کر۔

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •