Results 1 to 10 of 10

Thread: باحیا نوجوان

  1. #1
    sualleheen's Avatar
    sualleheen is offline Advance Member
    Last Online
    18th March 2020 @ 06:12 PM
    Join Date
    21 Jul 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    994
    Threads
    81
    Credits
    1,114
    Thanked
    113

    Default باحیا نوجوان

    بَصرہ میں ایک بُزُرگ رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ ''مِسکی'' کے نام سے مشہُور تھے۔''مُشک'' کو عَرَبی میں ''مِسْک'' کہتے ہیں۔ لہٰذا مِسکی کے معنیٰ ہوئے ''مُشکبار'' یعنی مُشک کی خوشبُو میں بَسا ہوا۔ وہ بُزُرگ رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ ہر وَقْت مُشکبار و خوشبودار رہا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ جس راستے سے گُزر جاتے وہ راستہ بھی مَہَک اُٹھتا! جب داخِلِ مسجِد ہوتے تو اُن کی خوشبُو سے لوگوں کو معلوم ہوجاتا کہ حضرتِ مِسکی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ تشریف لے آئے ہیں۔ کسی نے عرض کی، حُضُور! آپ کو خوشبو پر کثیر رقم خرچ کرنی پڑتی ہوگی؟ فرمایا: ''میں نے کبھی خوشبو خریدی، نہ لگائی۔ میرا واقِعہ بڑا عجیب و غریب ہے:
    میں بغدادِ مُعَلّٰی کے ایک خوشحا ل گھرانے میں پیدا ہوا۔ جس طرح اُمَراء اپنی اولاد کو تعلیم دِلواتے ہیں میری بھی اسی طرح تعلیم ہوئی۔ میں بَہُت خوبصورت اور با حیا تھا۔ میرے والِد صاحِب سے کسی نے کہا: ''اسے بازار میں بٹھاؤ تاکہ یہ لوگوں سے گھُل مِل جائے اور اس کی حیا کچھ کم ہو۔'' چُنانچِہ مجھے ایک بَزّاز (یعنی کپڑا بیچنے والے) کی دکان پر بٹھادیا گیا۔ ایک روز ایک بُڑھیا نےکچھ قیمتی کپڑے نکلوائے، پھر بَزّاز (یعنی کپڑے والے) سے کہا: ''میرے ساتھ کِسی کو بھیج دو تاکہ جو پسَند ہوں انہیں لینے کے بعد قیمت اور بقیّہ کپڑے واپَس لائے۔'' بَزّاز (بَزْ۔زَاز) نے مجھے اس کے ساتھ بھیج دیا۔ بُڑھیا مجھے ایک عظیمُ الشّان مَحَل میں لے گئی اور آراستہ کمرے میں بھیج دیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک زیوارت سے آراستہ خوش لباس جوان لڑکی تَخْت پر بچھے ہوئے مُنَقَّش (مُ۔ نَقْ۔ قَشْ ) قالین پر بیٹھی ہے، تخت و فرش سب کے سب زَرِّیں ہیں اور اس قَدَر نفیس کہ ایسے میں نے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ مجھے دیکھتے ہی اُس لڑکی پر شیطان غالِب آیا اور وہ ایک دم میری طرف لپکی اور چھیڑ خانی کرتے ہوئے ''منہ کالا'' کروانے کے دَر پَے ہوئی۔ میں نے گھبرا کر کہا: ''اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈر!'' مگر اُس پر شیطان پوری طرح مُسَلَّط تھا۔ جب میں نے اُس کی ضِد دیکھی تو گناہ سے بچنے کی ایک تجویز سوچ لی اور اُس سے کہا: مجھے اِستِنجاء خانے جانا ہے۔ اُس نے آواز دی تو چاروں طرف سے لَونڈیاں آگئیں، اُس نے کہا: ''اپنے آقا کو بیتُ الْخَلاء میںلے جاؤ۔'' میں جب وہاں گیا تو بھاگنے کی کوئی راہ نظر نہیں آئی، مجھے اس عورت کے ساتھ ''منہ کالا'' کرتے ہوئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے حَیا آ رہی تھی اور مجھ پر عذابِ جہنَّم کے خوف کا غَلَبہ تھا۔ چُنانچِہ ایک ہی راستہ نظر آیا اور وہ یہ کہ میں نے اِستِنجا خانے کی نَجاست سے اپنے ہاتھ منہ وغیرہ سان لئے اور خوب آنکھیں نکال کر اُس کنیز کو ڈرایا جو باہَر رومال اور پانی لئے کھڑی تھِی، میں جب دیوانوں کی طرح چیختا ہوا اس کی طرف لپکا تو وہ ڈر کر بھاگی اور اس نے پاگل، پاگل کا شور مچا دیا۔ سب لونڈیاں اکٹّھی ہوگئیں اور انہوں نے ملکر مجھے ایک ٹاٹ میں لپیٹا اور اٹھا کر ایک باغ میں ڈال دیا۔ میں نے جب یقین کرلیا کہ سب جاچکی ہیں تو اٹھ کر اپنے کپڑے اور بدن کو دھو کر پاک کر لیا اور اپنے گھر چلا گیا مگر کسی کو یہ بات نہیں بتائی۔ اُسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے: ''تم کو حضرت سیِّدُنا یوسُف علیہ الصلوٰۃ والسلام سے کیا ہی خوب مُناسَبَت ہے'' اور کہتا ہے کہ کیا تم مجھے جانتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں۔ تو اُنہوں نے کہا: میں جِبرئیل علیہ الصلوٰۃ والسلامہوں۔ اس کے بعد اُنہوں نے میرے منہ اور جِسْم پر اپنا ہاتھ پَھیر دیا۔ اُسی وَقْت سے میرے جِسْم سے مُشک کی بہترین خوشبو آنے لگی۔ یہ حضرت سیِّدُنا جبرئیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دستِ مبارَک کی خوشبو ہے۔

    (رَوْضُ الرَّیاحِین ص۳۳۴ دار الکتب العلمیۃ بیروت)

  2. #2
    The thunder is offline Member
    Last Online
    2nd June 2018 @ 02:17 AM
    Join Date
    21 Aug 2013
    Location
    ** In AIR **
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    1,515
    Threads
    60
    Thanked
    137

    Default

    Subuhan allah.....

  3. #3
    Idrees143 is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd May 2016 @ 05:53 AM
    Join Date
    17 Apr 2014
    Location
    Bajaur Agency
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,422
    Threads
    38
    Credits
    47
    Thanked
    73

    Default

    Subuhan Allah

  4. #4
    Parwaana's Avatar
    Parwaana is offline Advance Member
    Last Online
    5th May 2023 @ 12:03 PM
    Join Date
    28 Oct 2013
    Location
    * ~G~j~k ~*
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    2,345
    Threads
    125
    Credits
    125
    Thanked
    178

    Default

    Subhan Allah

  5. #5
    sualleheen's Avatar
    sualleheen is offline Advance Member
    Last Online
    18th March 2020 @ 06:12 PM
    Join Date
    21 Jul 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    994
    Threads
    81
    Credits
    1,114
    Thanked
    113

    Default

    Quote the thunder said: View Post
    subuhan allah.....
    Quote idrees143 said: View Post
    subuhan allah
    Quote parwaana said: View Post
    subhan allah
    بےشک
    اللہ پاک ہے

  6. #6
    shehzadamc is offline Senior Member+
    Last Online
    9th December 2014 @ 03:17 PM
    Join Date
    19 Apr 2014
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    533
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    20

    Default

    subhan allah.
    External Links in Signature and Face Book Link anywhere in ITD is not allowed to Share
    Signature Removed by ITD Team

  7. #7
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    JAZAK ALLAH
    NICE SHARING
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  8. #8
    subhanjaan's Avatar
    subhanjaan is offline Advance Member
    Last Online
    9th March 2022 @ 11:23 PM
    Join Date
    02 Jul 2011
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,002
    Threads
    59
    Credits
    3,027
    Thanked
    102

    Default

    waah ji waah Kiya baaat hai

  9. #9
    hassan_seoul is offline Member
    Last Online
    7th March 2024 @ 05:31 AM
    Join Date
    03 Oct 2013
    Location
    Khanewal
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    54
    Threads
    4
    Thanked
    0

    Default

    سبØ*اÙ* اللہ

  10. #10
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,765
    Thanked
    862

    Default

    سبحان اللہ

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •