سر میں خشکی کا مسئلہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ہم سب کبھی نا کبھی ضرور شکار ہوتے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کوئی شیمپو یا تیل استعمال کرتے ہیں لیکن ہماری نظر شاید ہی گھر میں موجود ان چیزوں کی طرف جائے جس سے یہ باآسانی ٹھیک ہوسکتی ہے۔
آئیے آپ کو ایسی ہی چند آزمودہ چیزوں کے بارے میں بتاتى ہوں۔
¤سیب کا سرکہ¤
سرکے میں موجود پی ایچ خشکی کے لئے بہت مفید ہے اور اسے پیدا ہونے سے بالکل روک دیتی ہے لہذا اگر آپ اسے لگائیں تو یہ آپ کے سر کی خشکی بہت جلد ختم کردے گی۔
¤بیکنگ سوڈا¤
سر کے بالوں کو گیلا کر کے ان میں بیکنگ سوڈا لگانے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے لیکن یاد رہے کہ اس دوران سر کو شیمپو سے ہر گز مت دھوئیں۔
بیکنگ سوڈا میں یہ جادو موجود ہے کہ یہ فنگس کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے اور خشکی پیدا نہیں ہونے دیتا۔
¤ناریل کا تیل¤
رات کو ناریل کے تیل سے سر کی اچھى طرح مالش کریں اور اگلی صبح سر کو کسی اچھی کوالٹی کے شیمپو سے دھو لیں۔
¤لیموں کا استعمال¤
دو چمچ لیموں کا رس لے کر اسے سر میں لگائیں اور پھر پانی سے دھولیں ۔
ایک کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور سر کو شیمپو سے دھونے کے بعد اسے لیموں والے پانی سے دھوئیں۔ لیموں میں موجو د پی ایچ سرکو خشکی سے صاف رکھتی ہے۔
¤لہسن اور شہد¤
قدرت نے لہسن میں انٹی فنگل خصوصیت رکھی ہے اور اس کے استعمال سے خشکی بنانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے۔
لہسن کو پیس کر شہد میں شامل کریں اور سر دھونے سے پہلے لگانے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
¤بنت حوا¤
Bookmarks