دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے اور گرمیوں کو خوب انجوائے کر رہے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑید کی طرف
ٹیکنالوجی کا زمانہ ہےاور سمارٹ فونز کی بہار ہے۔جس کے پاس سمارٹ فون ہے وہ سیلفی بھی ضرور لیتا ہے؛اکثر تو اکیلے ہی؛لیکن بعض اوقات رشتہ دار اور دوست بھی یادگار لمحے کا حصہ بننے کو تیار ہوتے ہیں لیکن افراد کی تعداد زیادہ ہو تو سیلفی سر درد بھی بن جاتا ہے
دور سے سیلفی اتارنے کے لیے سیلفی سٹک مارکیٹ میں آئی لیکن کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد ہو چکی ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں یہ دستیاب نہیں تاہم اب ایسی ایپلی کیشن مارکیٹ میں آ گئی ہے جس سے سیلفی لینے کے لیے نا صرف ہاتھ کا اشارہ ہی کافی ہے بلکہ حیران کن فاصلے سے گروپ فوٹو بھی بنایا جا سکتا ہے
اس ایپلی کیشن کا نام سناپی ہے۔ سناپی نامی اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے ہتھیلی کو کیمرے کے سامنے کریں تا کہ اسے یہ پتہ چل جائے کہ آپ تیار ہیں؛اب ہتھیلی کو بند کر کے کھولنے پر ایک ٹائمز شروع ہو جائے گا جس کے مکمل ہونے پر تصویر بن جائے گی۔اس ایپلی کیشن کا حیران کن فیچر یہ ہے کہ یہ 13 سے 14 فٹ یعنی 4 میٹر کی دوری سے بھی بخوبی اپنا کام کرتی ہے اور اس کے ہوتے ہوئے یقینا کسی بھی سیلفی سٹک یا تصویر اتارنے کے لیے کسی شخص کی موجودگی ضروری نہیں
اس ایپلی کیشن پر اپنی مرضی کا ٹائمز سیٹ کیا جاتا ہے اور تصویر بننے پر یہ آواز کے ذریعے اطلاع کرتی ہے۔اس سے بننے والی تصاویر خودبخود محفوظ ہو جاتی ہیں جسے آپ باآسانی گیلری میں جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ گوگل پلے پر Snapi مفت دستیاب ہے اور اسے مندرجہ ذیل لنک سے ڈاون لوڈ کریں
ڈاون لوڈ
تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو دیں اجازت
اللہ حافظ
Bookmarks