Results 1 to 1 of 1

Thread: India Ki Report(MUMBAI BUMBLAST)

  1. #1
    Join Date
    09 Jan 2008
    Location
    B3h!nd Y0u
    Posts
    3,463
    Threads
    284
    Credits
    62
    Thanked
    86

    Default India Ki Report(MUMBAI BUMBLAST)

    ممبئی کی خصوصی عدالت نے سنہ دو ہزار تین میں ہوئے دوہرے بم دھماکوں کے کیس کے تینوں ملزمین حنیف سید ان کی بیوی فہمیدہ اور عشرت شفیع انصاری کو مجرم قرار دیا ہے لیکن سزاء کی معیاد کا فیصلہ چار اگست تک ملتوی کر دیا۔ سنہ انیس سو ترانوے کے بم دھماکوں کے بعد یہ دوسرا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    پچیس اگست سنہ دو ہزار تین کو گیٹ وے آف انڈیا اور زویری بازار میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے تھے جن میں باون افراد ہلاک اور ایک سو چوراسی افراد زخمی ہوئے تھے۔

    عدالت نے مجرمان کو پوٹا قانون کی دفعہ تین کے تحت مجرم قرار دیا اس کے علاوہ تعزیرات ہند کی دفعات 302, 307, 427 120 ( بی ) یعنی بم دھماکہ کی سازش ، قتل ، اقدام قتل ، عوامی املاک کو نقصان پہچانا اور دھماکہ خیز اشیاء قانون کے تحت قصوروار پایا۔

    سرکاری وکیل اجول نکم نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکوں کی یہ سازش دبئی میں تیار ہوئی تھی۔ لشکر کے کارکنان ممبئی میں دہشت پھیلانا چاہتے تھے۔ نکم کے مطابق دبئی میں بنی اس سازش میں ناصر اور حنیف اور عشرت نے بھی شرکت کی تھی۔ پولیس نے ناصر کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا تھا۔

    نکم نے بتایا کہ ان تینوں مجرمان نے پہلے سیپز میں بم رکھا جو پھٹ نہیں سکا اس کے بعد انہوں نے چھبیس جولائی کوگھاٹ کوپر کی بس میں بم رکھا جس میں دو افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ نکم کے مطابق اس کے بعد ان مجرمان نے گیٹ وے اور زویری بازار میں ٹیکسیوں میں بم رکھ کر شہر میں دہشت پھیلانے کا کام کیا تھا۔

    پولیس نے بم دھماکہ کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا۔ حنیف سید ان کی بیوی فہمیدہ سید ان کی ایک نابالغ بیٹی، محمد انصاری لڈو والا، حسن بیٹری والا اور عشرت شفیع علی انصاری کو گرفتار کیا تھا اور ایک ملزم وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ نابالغ لڑکی کو عدالت نے تمام الزامات سے بری کر دیا۔ دیگر ملزمان کے خلاف پوٹا قانون کے تحت کیس درج کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق انہوں نے دھماکوں کے بعد حسن بیٹری والا کے کرلا گودام سے سات سو پچاس گرام آر ڈی ایکس ضبط کیا۔ پولیس کا دعوٰی ہے کہ انہوں نے لڈو والا کے گھر سے دو ڈیٹونیٹر برآمد کیے۔ ان دونوں ملزمان کو حکومت کی بنائی پوٹا نظر ثانی کمیٹی نے پوٹا سے بری کر دیا ان کی رپورٹ کہا گیا تھا کہ ان ملزمان کے خلاف بادی النظر میں پوٹا قانون کے تحت کیس نہیں بنتا۔ پوٹا عدالت نے جب انہیں بری کرنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کی۔ عدالت عظمی نے انہیں اس کیس سے بری کر دیا۔
    پولیس کا دعویٰ ہے کہ گجرات فسادات کا بدلہ لینے کے لیے’ گجرات مسلم ریوینج فورس ‘ نامی تنظیم نے یہ دھماکے کرائے تھے۔ سنہ دو ہزار میں گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان مارے گئے تھے۔

    اس دوہرے بم دھماکہ کیس میں پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور شیو نارائن پانڈے کو اہم گواہ بنایا تھا جن کی ٹیکسی میں مبینہ طور پر سید اور ان کی بیوی فہمیدہ نے بم رکھا تھا۔ یہ بم گیٹ وے آف انڈیا پر پھٹا تھا۔

    پولیس کیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور حسن سید اپنی بیوی فہمیدہ اور بیٹی کے ساتھ ممبئی گھومنے کے لیے ٹیکسی میں سوار ہوئے انہوں نے مبینہ طور پر ٹیکسی میں بم نصب کیا اور گیٹ وے آف انڈیا پر اتر گئے۔ ڈرائیور کھانے کے لیے نیچے اترا اور ایک بج کر پانچ منٹ پر ٹیکسی بم دھماکے سے اڑ گئی۔

    پولیس کیس کے مطابق عشرت انصاری نے بھی اسی طرح ٹیکسی میں بم رکھا اور زیویری بازار گئے جہاں جا کر بم پھٹ گیا۔

    اس کیس میں پولیس نے پانچ جنوری سن دو ہزار چار میں عدالت میں فرد جرم داخل کی۔ اپنی فرد جرم میں پولیس نے ملزمان کے خلاف جولائی سنہ دو ہزار تین میں گھاٹ کوپر کی ایک بیسٹ بس میں بم دھماکے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا۔

    پوٹا کی خصوصی عدالت میں یہ مقدمہ پانچ سال مسلسل چلتا رہا۔ اس دوران استغاثہ نے ایک سو سے زائد گواہان کو عدالت میں پیش کیا جن کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران ناصر نامی شخص پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوا۔ پولیس کا دعوٰی ہے کہ اسی ملزم نے دھماکے کی سازش رچی تھی۔

    سن ترانوے بم دھماکے کے ہی سرکاری وکیل اجول نکم اس کیس میں حکومت کی جانب سے پیش ہوئے۔ سوشان کنجو رمن اور سدیپ پاسبولا اس کیس کے دفاعی وکلاء ہیں۔
    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. Aamchi Mumbai (India)
    By Trainerinit in forum Photo Gallery
    Replies: 17
    Last Post: 17th March 2013, 11:30 PM
  2. Replies: 17
    Last Post: 26th November 2011, 04:25 PM
  3. Replies: 19
    Last Post: 23rd October 2011, 10:37 PM
  4. Pakistan VS India (A Report)
    By myousafqureshi in forum General Knowledge
    Replies: 10
    Last Post: 11th April 2010, 05:07 PM
  5. 15 Indian Hindus converted to Islam in Mumbai ,India
    By axe_of_qambrani in forum Videos
    Replies: 1
    Last Post: 26th June 2009, 04:41 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •