Results 1 to 2 of 2

Thread: بچوں کی مختلف تکالیف میں مفید گھریلو نسخے

  1. #1
    ayaz_sb's Avatar
    ayaz_sb is offline Senior Member+
    Last Online
    20th April 2018 @ 06:36 PM
    Join Date
    30 Mar 2009
    Age
    45
    Posts
    33
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Arrow بچوں کی مختلف تکالیف میں مفید گھریلو نسخے

    بروقت علاج نہ کیا جائے تو مرض بڑھ بھی سکتا ہے ۔ ڈاکٹر کے پاس بچوں کو چھوٹی موٹی تکالیف میں لیکر جایئں تو عموما وہ اینٹی بایوٹک کا استعمال کرواتے ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے اور وہ بار بار بیمار پڑتے ہیں۔ ذیل میں کچھ مفید اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے درج کیے جا رہے ہیں۔

    اگر بچے کو بد ہضمی ہو جائے تو ایک تولہ سونف اور ایک تولہ پودینہ ایک پاؤ پانی میں خوب ابال اور چھان کر رکھ لیں اور وقفے وقفے سے بچوں کو پلایئں۔بچہ دودھ ہضم کرنے لگے گا اور صحتمند ہو جائے گا۔

    اگر بچہ الٹیاں کرے یا دودھ پینے کے فورا بعد بغیر پھٹا دودھ الٹ دے تو سہاگہ توے پر بھون لیں اور چٹکی بھر دودھ میں گھول کر دیں۔ اس سے پیٹ کا درد ،گیس وغیرہ ختم ہو جاتی ہے اور دودھ ہضم ہونے لگتا ہے اور الٹیاں بھی بند ہو جاتی ہیں۔

    بچوں کے دانت نکلنے کا وقت والدین کے لیے بہت صبر آزما ہوتا ہے۔پسی ہوئی ملیٹھی ،شہد اور نمک تینوں کو ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے دانت با آسانی نکل آتے ہیں۔

    وڈورڈز کا گرائپ واٹر پلانے سے بھی دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔ہومیوپیتھک میں شوابے کی بایو پلاسجین نمبر ٢١ بھی دن میں تین بار دو دو گولیاں دینے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔

    کند ذہن بچوں کا حافظہ تیز کرنے کے لیے بچے کو ایک چھوٹی الائچی کے دانے اور چینی ملا کر باقاعدگی سے دودھ کے ساتھ کھلایئں۔حافظہ بہتر ہو جائے گا۔

    بچوں کے توتلے پن کو دور کرنے کے لیے نو عدد کالی مرچ اور نو عدد گری بادام حسب منشا چینی کے ساتھ ملا کر چٹنی بنا کر رکھ لیں اور رات کو چٹایئں اور صبح تازہ مکھن چینی ملا کر چٹایئں۔

    بچوں کو اگر قبض ہو جائے تو انہیں دوا نہ دیں بلکہ اگر شیر خوار بھی ہیں تو انہیں چائے کا ہلکا قہوہ شکر ساتھ میں پکا کر دیں ۔ان شاءاللہ قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔چھوٹے بچوں کو نیم گرم پانی ملانے سے بھی بچوں کو قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

  2. #2
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 13th February 2023, 11:07 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 22nd March 2018, 08:07 PM
  3. Replies: 38
    Last Post: 31st October 2016, 04:20 AM
  4. Replies: 12
    Last Post: 31st January 2010, 10:57 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •