Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 43

Thread: کامیابی ازدواجی زندگی کے دس راز

  1. #1
    ayaz_sb's Avatar
    ayaz_sb is offline Senior Member+
    Last Online
    20th April 2018 @ 06:36 PM
    Join Date
    30 Mar 2009
    Age
    45
    Posts
    33
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Thumbs up کامیابی ازدواجی زندگی کے دس راز

    کامیابی ازدواجی زندگی کے دس راز


    اکثر لوگ مانیں گے کہ خوشگوار زندگی برسوں کی محنت اور لگن کا ثمر ہوتی ہے، لیکن بہت سے جوڑے ہاتھوں پر سرسوں جمانا چاہتے ہیں۔ ازدواجی امور کی دو ممتاز ماہرین کو نیل کووان اور میلوین کنڈز نے اپنے مشاہدے، تجربے اور علم کی بنا پر دعویٰ کیا ہے کہ خوشگوار اور مثالی ازدواجی زندگی گزارنے والوں کے دس راز ہیں۔ انہوں نے تفصیل یوں بیان کی ہے۔

    (1) یہ محض ستاروں کا کھیل نہیں
    یہ خیال عام ہے کہ جو خوش قسمت ہیں ان کو اچھے جیون ساتھی مل جاتے ہیں اور جن کے مقدار خراب ہوں، ان کو برے ساتھی سے پالا پڑتا ہے۔ اسی طرح ایک اور عمومی تاثر یہ ہے کہ محبت ہو جاتی ہے اور ہم کو بے بس کر دیتی ہے۔ سچائی اس تاثر سے بالکل مختلف ہے۔ہمیں محبت کے ثمرات کو برقرار رکھنا ہو تو پھر ہم کو بھی ہاتھ پاﺅں مارنے پڑیں گے۔ اس سلسلے میں پہلی بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے ساتھی کو سمجھنے، اس کی عادتیں، امنگیں اور خواہشیں جاننے پر گہری توجہ دینی پڑے گی۔ کسی تعلق کی کوالٹی کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ اچھے اور برے وقتوں میں دو افراد ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں۔
    ازدواجی زندگی کبھی جامدو ساکن نہیں ہوتی۔ وہ یا تو پھل پھول رہی ہوتی ہے یا پھر بگڑ رہی ہوتی ہے۔

    (2) شادی آسانی سے ختم نہیں ہوتی
    کم و بیش تمام شادی شدہ جوڑوں کے دل میں کہیں نہ کہیں یہ خدشہ موجود ہوتا ہے کہ ان کا تعلق کسی روز جمود کا شکار ہو کر ٹوٹ جائے گا۔ مگر وہ غلطی پر ہیں۔ شادی شاذو نادر ہی ختم ہوتی ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ دوسرے جذبے اور ضرورتیں انسان پر حاوی ہو جاتے ہیں اور آپس کی محبت دب جاتی ہے۔ گھریلو معاملات میں ناگواری پیدا ہونے لگے تو میاں بیوی کو مل کر اپنے رشتے کی حفاظت کرنی چاہیے۔ جو جوڑے پائیدار ازدواجی زندگی بنا لیتے ہیںوہ زندگی میں آنے والے بحرانوں کا زیادہ جرا ¿ت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔ جب کبھی آپ کی ازدواجی زندگی میں تلاطم برپا ہو تو طوفانی لہروں پر سوار ہونے کے بجائے چند لمحوں کیلئے رک جائیے اور یاد کیجئے کہ تعلق کے آغاز پر اپنے جیون ساتھی کے بارے میں آپ کے احساسات کیا تھے۔ اس طرح وقتی منفی احساسات پر بھولی ہوئی محبت کو غالب آنے کا موقع مل جائے گا۔

    (3) شادی کھل جا سم سم نہیں
    شادی کے فوائد کا اس قدر چرچا کیا جاتا ہے کہ لوگ اس کو بچپن یا پرانی محبتوں کے دیئے ہوئے تمام زخموں کا مرہم سمجھنے لگتے ہیں لیکن شادی ذاتی مسائل کا حل نہیں ہے۔ میاں بیوی کا تعلق چاہے جتنا بھی گہرا ہو، وہ دونوں الگ الگ فرد ہی رہتے ہیں۔شادی کا مطلب تو بس یہ ہے کہ دو افراد ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زندگی کا سفر طے کرنے کا پیمان باندھتے ہیں۔ جب ہم یہ توقع کرنے لگیں کہ جیون ساتھی ہماری انا کی تسکین کرے اور ہماری خامیوں کی تلافی کرے تو پھر ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑے گا۔ اس روئیے کی وجہ سے ہمارے ساتھی کے دل میں صرف تلخیاں ہی پیدا ہوں گی۔ چنانچہ یہ رویہ غلط ہے اور نقصان دہ بھی ۔ اس سے دور رہیے۔ اپنا بوجھ خود اٹھائیے۔

    ( 4)شادی کا مطلب ’قبول کرنا ہے‘
    غلطی سے اکثر اوقات ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شادی ہمیں دوسرے فرد کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کا لائسنس دے دیتی ہے۔ یوں ہم اپنے ساتھی کی ”اصلاح“ پر جت جاتے ہیں، چاہے اس عمل میں وہ خوبیاں بھی تباہ ہو جائیں جن کی وجہ سے وہ ہمیں اچھا لگتا ہے۔ یہ طریقہ کار ہی غلط ہے۔ جب آپ دوسرے کی اصلاح کرنا چاہیں اور بظاہر وہ آپ کے مطالبے پورے کرنے لگے تو بھی دل کی گہرائیوں میں وہ تبدیلی کی مزاحمت ضرور کرے گا۔ہاں اگر زندگی کو ناقابل برداشت بنانے والے مسائل پیدا ہو جائیں تو پھر دوسرے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے مل کر بیٹھئے۔ مسائل کا حل تلاش کیجئے۔ مگر یہ کبھی نہ بھولیے کہ ہر شخص میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوتی ہے۔ ہم فرشتے نہیں ہیں۔ خوشگوار زندگی صرف ان جوڑوں کو نصیب ہوتی ہے جو جانتے ہیں کہ شادی کا مطلب ایک دوسرے کی کمزوریوں اور خامیوں کو قبول کرنا ہے۔شادی خود بخود ہم کو تبدیل کرتی چلی جاتی ہے۔

    (5) شادی کرنیوالے نفسیات کے ماہر نہیں ہوتے
    شادی کے خوابوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہمارا محبوب خود کو ہماری امنگوں اور تمناﺅں کے مطابق ڈھال لے۔ جب ایسا نہیں ہوتا تو ہم کو مایوسی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی تو احساس ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ فریب کیا گیا ہے۔ اصل میں یہ توقع ہی غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ ہمارا ساتھی ہمارے ذہن و دل کی گہرائیوں میں پلنے والی آرزوﺅں کو خود بخود پڑھ لے گا اور پھر ان کی تکمیل کیلئے سرگرم ہو جائے گا۔ جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے جیون ساتھی ان کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس میں خود ان کی کوششوں کو دخل ہے۔سیدھی سی بات ہے کہ جب تک ہم اپنے باطن کو نمایاں نہ کریں، دوسرے اس سے آگاہ نہیں ہو سکتے۔ چنانچہ جب میاں بیوی ایک دوسرے کو اپنی ضرورتیں اور امنگیں بتاتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کو سمجھنے لگتے ہیں۔اشاروں کنایوں سے ان کا اظہار کرتے رہیے۔ تب ہی آپ کا ساتھی ان کو جان سکے گا۔

    (6) بہترین تعلقات تغیر پذیر رہتے ہیں:
    اکثر لوگوں نے سوچے سمجھے بغیر یہ بات پلے باندھ رکھی ہے کہ ٹھوس تعلق جامد ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ ایک سا رہتا ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی، کوئی مدوجذر نہیں آتا۔ یہ سچ نہیں، سچ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح انسان میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں، اسی طرح ازدواجی زندگی بھی مسلسل بدلتی رہتی ہے۔جو میاں بیوی اس حقیقت سے نظریں چراتے ہیں اور اس خوف سے تبدیلیوں کی پرزور مزاحمت کرتے ہیں کہ تبدیلیاں ان کی ازدواجی زندگی تباہ کر دیں گی، ان کی زندگی واقعی مسائل میں الجھ جاتی ہے۔ پائیدار اور خوش کن ازدواجی زندگی صرف ان جوڑوں کو نصیب ہوتی ہے جو اپنے آپ میں لچک پیدا کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ یہی اعتماد اور یہی احترام ان کو نئے حقائق قبول کرنے کا حوصلہ عطا کرتاہے۔

    (7) بے وفائی ازدواجی تعلق کیلئے زہر قاتل ہے
    ایک عام رویہ بن چکا ہے کہ ”اگر میں کوئی چکر چلاﺅں اور میری بیوی ،یا میرا میاں) اس سے بے خبر رہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس کو کوئی نقصان یا تکلیف نہ پہنچے گی۔“ مگر یاد رکھیے کہ اس قسم کا رومان آپ کو اخلاقی طور پر کمزور کر دیتا ہے اس سے ازدواجی زندگی لامحالہ متاثر ہوتی ہے۔ طلاق تک نوبت نہ پہنچے تو بھی ایسا افیئرمیاں بیوی کی باہمی محبت کے بندھن کو تباہ کر دیتا ہے۔ شادی کے بندھن کے پر خلوص احترام سے دل کو اطمینان ملتا ہے۔ ہمیں اپنا راز چھپانے کیلئے داﺅ پیچ نہیں کھیلنے پڑتے۔ نہ ہی کسی ناگوار بھید کے افشا ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔ لیکن جب ہم بددیانتی سے کام لیں، اپنے ساتھی سے دغا کریں، تو ہم اس سے آگاہ ہوتے ہیں۔ ضمیر ہمیں ملامت کرتا ہے۔ گناہ کا احساس ہم پر چھایا رہتا ہے۔

    (8) شادی الزام نہیں دیتی
    شادی سے پہلے اپنی غلطیوں کا خمیازہ عموماً صرف ہم کو بھگتنا پڑتا ہے لیکن اگر شادی کے بعد ہمارا رویہ ٹھیک نہ ہو تو ہم میں سے اکثر لوگ اپنے ساتھی کو الزام دینا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ”میں خوش نہیں ہوں اور اس کا سبب تم ہو۔“خود کو حالات کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے ہم آسانی سے اپنے ساتھی کو الزام دینے لگتے ہیں۔ یہ اندازغلط ہے۔ الزام آرائی کے اس جال سے دور رہیے۔ اپنے حالات کے بارے میں جس قدر ذمہ داری آپ خود قبول کریں گے، اسی قدر آپ اور آپ کا ساتھی مطمئن اور مسرور رہے گا۔

    (9) شادی بے لوث ہوتی ہے
    بے ساختہ خلوص محبت کا راز ہے۔ شادی تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنی ضرورتیں روک کر اپنے ساتھی کی ضرورتیں پوری کریں۔ ہر حال میں اس اصول پر عمل کرنا ضروری نہیں، مگر عمومی رویہ یہی ہونا چاہیے۔ جب آپ کسی کو کچھ دیتے ہیں تو وہ بھی آپ کا دامن بھرنے پر آمادہ ہوتاہے تاہم اس معاملے میں ایک احتیاط ضروری ہے۔ کسی کو اس ارادے سے کچھ نہ دیجئے کہ وہ بھی بدلے میں آپ کو کچھ دے گا۔ سب سے زیادہ مسرت انگیز شادیاں وہ ہوتی ہیں جن میں میاں بیوی خودغرضی کے کسی احساس کے بغیر ایک دوسرے کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔
    (10) محبت معاف کر دیتی ہے
    مسرور زندگی بسر کرنے والے میاں بیوی کے درمیان بھی کبھی نہ کبھی تلخیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ یہ کوئی انہونی بات نہیں۔ جب اس قسم کی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو پھر ہم ہی دل میں کدورتیں اکٹھی کرتے رہتے ہیں لیکن محبت کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ درگزر سے کام لیا جائے۔ بات دل میں نہ رکھی جائے۔ معاف کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ محض ظاہری برتاﺅ درست کر لیا جائے مگر دل میں کدورت رہنے دی جائے۔ معاف کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے کی غلطی کو دل کی گہرائیوں سے فراموش کر دیا جائے۔ باہمی رشتے کی صحت مند نشوونما کیلئے یہ طرز عمل نہایت ضروری ہے۔ آخری تجزئیے میں محبت کا اہم ترین اصول یہ ہے کہ اپنے جیون ساتھی اور خود اپنے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے جس سے آپ کی اپنی قدروقیمت، وقار اور ساکھ میں اضافہ ہو۔

  2. #2
    khusi's Avatar
    khusi is offline Senior Member+
    Last Online
    13th March 2010 @ 01:02 PM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Age
    45
    Posts
    128
    Threads
    0
    Credits
    997
    Thanked
    0

    Default

    urdu samaj nahi aa rahi

  3. #3
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    Mr Ayaz ma aa p ko batana chahta hoon k aap ka yeh kalam bilkul
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .
    .




    saheeeeeeeeeeeee hai , yeh aap ki baatien sahe hain

    thanks

  4. #4
    Sprightly Princess's Avatar
    Sprightly Princess is offline Senior Member+
    Last Online
    27th November 2009 @ 12:28 PM
    Join Date
    06 Mar 2009
    Age
    36
    Posts
    3,031
    Threads
    135
    Credits
    955
    Thanked
    4

    Default

    bohat acha thread hai thanks for sharing
    Signature Removed - Please Use Images upto 30KB Only, Your Image was 198 KB Large- Team iTD!

  5. #5
    smart_rehman is offline Senior Member+
    Last Online
    8th October 2021 @ 06:48 PM
    Join Date
    25 Jun 2009
    Posts
    246
    Threads
    14
    Credits
    1,251
    Thanked
    4

    Default

    hehe gooooooooooooooooooooood

  6. #6
    empfaizan is offline Junior Member
    Last Online
    3rd June 2011 @ 07:48 PM
    Join Date
    25 Sep 2008
    Age
    37
    Posts
    19
    Threads
    1
    Credits
    361
    Thanked
    0

    Default

    Very Nice and Really Base on Something Realistic..

    Best Regards
    Faizan AHmed

  7. #7
    zindagi Noor is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2010 @ 04:37 PM
    Join Date
    16 Sep 2009
    Posts
    104
    Threads
    0
    Credits
    1,100
    Thanked
    0

    Default


  8. #8
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    23rd April 2024 @ 08:30 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,769
    Threads
    390
    Credits
    7,745
    Thanked
    255

    Default

    Nîï*į*ce

  9. #9
    Ladla Student's Avatar
    Ladla Student is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2018 @ 08:54 PM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,922
    Threads
    332
    Credits
    139
    Thanked
    369

  10. #10
    Ali Usama's Avatar
    Ali Usama is offline Senior Member+
    Last Online
    6th April 2019 @ 06:14 PM
    Join Date
    08 Feb 2012
    Gender
    Male
    Posts
    109
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default

    Very Nice Sharing..

  11. #11
    Zara112 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th August 2013 @ 02:07 PM
    Join Date
    08 May 2012
    Location
    aham aham.....
    Gender
    Female
    Posts
    14,728
    Threads
    384
    Credits
    0
    Thanked
    1492

    Default

    nice....

  12. #12
    muhammad jamal's Avatar
    muhammad jamal is offline Advance Member
    Last Online
    17th October 2020 @ 06:36 PM
    Join Date
    30 Jan 2007
    Location
    SAUDI ARABIA
    Age
    43
    Gender
    Male
    Posts
    711
    Threads
    47
    Credits
    1,371
    Thanked
    47

    Default

    vary nice,.,.,.
    YOU MAY B DISAPPOINTED IF YOU FAIL.
    BUT YOU ARE DOOM IF YOU DON'T TRY.

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 27th March 2022, 12:44 PM
  2. کامیاب ازدواجی زندگی کا راز
    By ShahTahir in forum General Knowledge
    Replies: 5
    Last Post: 10th November 2016, 10:40 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 30th June 2012, 07:53 AM
  4. Replies: 16
    Last Post: 17th November 2011, 10:51 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 4th August 2010, 02:56 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •