اسلام علیکم کیا کویی دوست بتا سکتا ہے کسی بھی سایٹ سے اردو کو کاپی کرکے ایم ایس ورڈ میں کیسے کاپی کیا جاتا ہے۔میں نے ایک جگہ سے ایک پیرا گراف کاپی کیا اور اس کو ایم ایس ورڈ میں کاپی کیا تو وہ اس پوزیشن میں کاپی ہوا حالانکہ میں نے پہلے ایلیجن لیفٹ کو ایلیجن رایٹ کیا اور ساتھ ہی ساتھ نیچے سے انگریزی کی بجایے اردو کردیا اور پھر پیسٹ کیا اس کے باوجود وہ پیرا گراف اس طرح پیسٹ ہوا
ہمیں جاننا چاہئے کہ دل اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے کا راستہ ہے۔ آخرت کا دروازہ ہے ‘سچائی کے راستے کو تلاش کرنے اور تزکیہ نفس کی منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔ یہ راستہ اپنی روشنی، زندگی، صحت، مضبوطی اور اس کے سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے وابستہ ہے۔
جب اس پیراگراف کواسطرح پیسٹ ہونا چاہیے تھا جو کہ میں خود اپنے ہاتھ سے ٹایپ کیا ہے۔
ہمیں جاننا چاہئے کہ دل اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے کا راستہ ہے۔یہ راستہ اپنی روشنی، زندگی، صحت، مضبوطی اور اس کے سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سےوابستہ ہے۔
Bookmarks