سلام بخیر دوستو۔
ڈان بھائی لوگو کے لئیے ایک عرضی لیکر حاضر ھوا ھوں ۔ ُامید قوی ھے کے رسائی ممکن بنائیں گے ۔
خیر میں آج جس مسئلے پر بات کرنے کا خواں ھوں وہ تیس پوسٹ والا مسئلہ ہے ۔ میرے نزدیک اس قانون سے آئی ٹی ُدنیا کے ُیوزرز کو کوئی فائدہ نہیں اور مستقبل قریب میں آئی ٹی ُدنیا کو بھی ایسا کوئی فائدہ متوقع نظر نہیں آتا ۔ اور شاید کچھ لوگ آئی ٹی ُدنیا کی ٹیم کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بناسکتے ہیں ۔
کمپیوٹر کی پرابلم کس نویت کی ھوتی ھے یہ ھر ذی شعور انسان جو کمپیوٹر جانتا ھے سمجھہ سکتا ھے ۔ اب ایک صاحب کو کوئی مسئلہ درپیش ھے وہ اپنا سوال پوسٹ کرتا ھے اور ُاس کو جواب ارسال کرنے کے بجائے سیدھا منا کردیا جاتا ھے ۔ میرے کہنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں ھے کہ یہ قانون سراسر غلط ھے یا میں آئی ٹی ُدنیا کی ٹیم پر تنقید کرنا چاھتا ہوں ۔ راقم آپکی ٹیم اور ُاس میں موجود تمام افراد کی دل سے تعظیم کرتا ھے ۔
مگر یہ بات غور طلب ھے ۔ میرے نزدیک اس قانون سے کسی کو فائدہ ھو یا نا ھو مگر یوزر کو نقصان ھو رھا ھے ۔
ھم اس قانون میں آئی ٹی ُدنیا ڈیولپرز کی مدد سے ایسے اسکریپٹ بنوا سکتے ھیں کہ جب نیو یوزر اپنا کوئی تھریڈ بنائے تو ُاسے آئی ٹی ُدنیا پر تھریڈ نہیں بنانے دیا جائے اور یہ میسج آجائیے کے آپ کی ابھی تیس پوسٹز نہیں ھوئی ھیں ۔ لہذا آپ ابھی نیو ٹھریڈ بنانے کے اہل نہیں ۔ اس سے آپ یوزرز کو پہلے ہی تنبہی کر سکتے ہیں ۔
اور آئی ٹی ُدنیا کی ٹیم ایسا بھی کر سکتی ھے کہ جب ایک نیو یوزر آئی ٹی ُدنیا پر اپنا اکاؤنٹ مرتب کرتا ھے تو ُاس کے جواب میں آئی ٹی ُدنیا کی ٹیم کی طرف سے ایک میل ارسال کی جاسکتی ھے جس میں تمام قوائد و ضوابط تحریر ھوں ۔
کیونکہ دیکھنے میں آیا ھے کہ اس قانون کی پاسداری کؤئی نہیں کررھا ھے ۔ ُجونئیرر یوزرز تو ُجونئیر ۔ ۔ ۔ بعض مقامات پر سینئیرز نے بھی اس قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ۔ نیو یوزرز کا جواب دیتے ھیں ۔ جس میں راقم بھی موجود ھے ۔ مگر سینئیرز سینئیرز ھوتے ھیں ایک طرف یہ کہا جاتا ھے کہ ھم آپکے سوال کا جواب نہیں عنایت کر سکتے اور وہ ہی صاحب یا صاحبہ کسی دوسرے مسئلے کا حل بتارہیں ھوتے ھیں ۔
راقم کا آئی ٹی ُدنیا پر کسی بھی ُرکن سے کسی بھی قسم کا زاتی اختلاف نہیں ھے ھمارے قول و فعل کے تضاد سے ِذی شعور ُرکن کو سوال کرنے کا موقع ملے گا ۔
برائے کرم اس قانون میں ترمیم کی جائے ۔ آخیر میں تمام اراکینِ آئی ٹی ُدنیا سے راقم معزرت چاھتا ھے اگر کوئی بھی بات آپ کے مزاج پر گراں گزری ھو تو میں معزرت کا طلب گار ھوں ۔ اور بخدا ناھی راقم نے آئی ٹی ُدنیا کا ُرخ اس لئیے کیا کہ وہ کسی فردِ واحد یا تمام اراکین پر تنقید باندھے ۔ مگر آذادیِ اظہار کا حق سب کے پاس موجود ھونا چاھئیے ۔ اگر موڈریڈرز حضرات سمجتھے ہیں کہ راقم کی یہ تھریڈ آئی ٹی ُدنیا کے قوانین کے منافی ھے اور اسے کالعدم قرار واقعی ہونا چاہئیے ۔ تو اس پر راقم کو کوئی اعتراض نہیں ۔
مع سلام و اکرام
سعد نسیم محمد
.
.
.
Bookmarks