Dubai: Longest Metro in the World
دبئیٟنیٹ نیوزٞ آرٹی اے نے کہاہے کہ دبئی میٹرو عوام کے لیے 9 کی بجائے 10 ستمبر کو سروس شروع کرے گی۔ایک ویب سائٹ نے آرٹی اے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ 9 ستمبر کو آفیشلی لانچ کیاجائے گا عوام کیلئے 10 ستمبر کو صبح 6 بجے سروس شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نائب صدر ،وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کل یعنی 09-09-09 کو رات 9 میٹرو کا افتتاح کریں گے ۔افتتاحی تقریب ایمریٹس مال میں ہوگی۔افتتاحی تقریب کے بعد شیخ محمد اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ایمریٹس سٹیشن سے راشیدہ سٹیشن تک میٹرو میں سفر کریں گے ۔دنیا کی ڈرائیور کے بغیر سب سے طویل میڑو کے آزمائشی رن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Bookmarks