بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
اللہ تعالٰی کا سوال
عزیز دوستوں!۔
اللہ نے آپ سے ایک سوال پوچھا ہے؟؟؟۔۔۔
أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
کیا اللہ اپنے بندہء (مقرّب نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کافی نہیں ہے(الزمر۔٣٦)۔۔۔
آپ کے پاس اس کا کیا جواب ہے؟؟؟۔۔۔ اپنی زندگی پر نظر ڈالئے رحمانیت کے تحت وہ آپ کو کتنی نعمتیں دے رہا ہے۔۔۔ اعلان کرتا ہے کہ مجھ سے مانگنے والوں کے لئے میری رحمییت مخصوص ہے۔۔۔
وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِن تَعُدُّواْ نِعْمَتَ اللّهِ لاَ تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ
اور اس نے تمہیں ہر وہ چیز عطا فرما دی جو تم نے اس سے مانگی، اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو (تو) پورا شمار نہ کر سکو گے، بیشک انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکرگزار ہے (ابراہیم ۔٣٤)۔۔۔
وسلام۔۔۔
وما علینا الالبلاغ
Bookmarks