اسلام آباد: امریکہ کی متنازعہ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کے دو سو سے زیادہ اہلکاروں کو پاکستان میں تعینات کردیا گیا ہے تاہم اس ضمن میں سرکاری سطح پر تردید یا تصدیق نہیں کی جارہی ۔ بلیک واٹر کے اہلکاروں کی اسلام آباد اور پشاور میں موجودگی کے شواہد چند روز پہلے سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلیک واٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس ای کردیا گیا ہے۔ اس کے اہلکار براہ راست امریکہ سے ویزہ لیکر پاکستان نہیں آتے بلکہ یورپی ملکوں میں قائم امریکی سفارتخانوں سے ویزے لیکر پاکستان پہنچتے ہیں۔ ان کے حوالے سے پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کوئی معلومات فراہم نہیں کررہا جبکہ دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اس ضمن میں تردید یا تصدیق نہیں کی گئی.
Bookmarks