بیجنگ: چین میں نوجوان نے استعمال شدہ لوہے سے گھر پر آبدوز تیار کرلی۔ گھر میں آبدوز کی تیاری کی خبر پر آپ حیران نہ ہوں۔ یہ سچ ہے کہ چین کے صوبے انہوئی کے شہری یاوٴ یانگلی نے استعمال شدہ لوہے سے آٹھ سو کلوگرام وزنی اور اور چھ اعشاریہ پانچ میٹر طویل آبدوز تیار کی ہے۔ آبدوز دس میٹر گہرائی میں جاسکتی ہے۔ یاوٴ نے دو سال کی محنت اور تیس ہزار یو آن خرچ کرکے یہ آبدوز تیار کی ہے۔ متوسط گھر سے تعلق رکھنے والا یاوٴ ینگلی پرائمری بھی پاس نہیں لیکن اس کے باجود سائنس میں دلچسپی کے باعث آبدوز سمیت پچاس چیزیں ایجاد کرچکا ہے۔ لیکن قسمت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ یاوٴ کی پچاس میں سے صرف سترہ ایجادات ہی پیٹنٹ ہوسکی ہیں۔ یاوٴ آبدوز کی مقبولیت کیلئے پر امید ہے۔
Bookmarks