لندن : مغربی ذرائع ابلاغ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو کامیاب صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک سال کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت متعدد اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ صدر آصف زرداری کی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنی خصوصی رپورٹس اور تجزیوں میں مغربی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ملک کی نئی سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دہشت گردوں کے خلاف بالخصوص سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں آپریشن کیا گیا جو غیر معمولی کامیابی ہے جبکہ اس عرصہ میں ملک میں مفاہمت کی سیاست کو بھی فروغ دیا گیا۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کو اندرونی خودمختاری دینے کے پیکج اور قبائلی علاقوں کے عوام کو حقوق دینے کے لئے عنقریب اہم حکومتی اعلانات کو بھی سراہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے حکمران اتحاد اور اپوزیشن کے باہمی ٹکراﺅ سے بچنے کے لئے صدر کی حکمت عملی کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس کو بحال کرکے اپنا وعدہ پورا کیا۔
Bookmarks