Results 1 to 4 of 4

Thread: قائد اعظم محمد على جناح (25 دسمبر 1876ء - 11 ستمبر 1948)

  1. #1
    ALI AKBAR SHAR's Avatar
    ALI AKBAR SHAR is offline Advance Member
    Last Online
    9th April 2021 @ 03:12 PM
    Join Date
    27 Jul 2009
    Location
    ENGRO CITY DAHA
    Gender
    Male
    Posts
    4,608
    Threads
    507
    Credits
    1,292
    Thanked
    347

    Default قائد اعظم محمد على جناح (25 دسمبر 1876ء - 11 ستمبر 1948)

    قائد اعظم محمد على جناح (25 دسمبر 1876ء - 11 ستمبر 1948ء) ایک پاکستانی سیاستدان اور آل انڈیا مسلم لیگ کے لیڈر تھے جن کی قیادت میں مسلمانوں نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی، یوں پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی “قوم کا باپ“ بھی کہا جاتا ہے۔ جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی سطح پر منایا جاتا ہے، اس دن پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
    آغاز میں آپ انڈین نیشنل کانگرس میں شامل ہوئے اور مسلم ہندو اتحاد کے حامی تھے۔ آپ ہی کی کوششوں سے 1916ء میں آل انڈیا مسلم لیگ اور انڈین نیشنل کانگرس میں معاہدہ ہوا۔ کانگرس سے اختلافات کی وجہ سے آپ نے کانگرس پارٹی چھوڑ دی اور مسلم لیگ کی قیادت میں شامل ہو گئے۔ آپ نے خودمختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کئے۔ مسلم لیڈروں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے آپ انڈیا چھوڑ کر برطانیہ چلے کئے۔ بہت سے مسلمان رہنماؤں خصوصا علامہ اقبال کی کوششوں کی وجہ سے آپ واپس آئے اور مسلم لیگ کی قیادت سنبھالی۔جناح عقائد کی نقطہء نظر سے ایک معتدل مزاج شیعہ مسلمان تھے۔]
    کئی مسلمان رہنماؤں نے جناح کو 1934ء ہندوستان واپسی اور مسلم لیگ کی تنظیمِ نو کے لئے راضی کیا۔ جناح 1940ء کی قراردادِ پاکستان (قرار دادِ لاہور) کی روشنی میں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست بنام پاکستان بنانے کے لئے مصروفِ عمل ہوگئے۔1946ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نے مسلمانوں کی بیشتر نشستوں میں کامیابی حاصل کی اور جناح نے پاکستان کے قیام کے لئے براہ راست جدوجہد کی مہم کا آغاز کردیا، جس کے ردِ عمل کے طور پر کانگریس کے حامیوں نے جنوبی ایشیاء میں گروہی فسادات کروادئیے۔ مسلم لیگ اور کانگریس کے اتحاد کی تمام تر کوششوں کی ناکامی کے بعد آخر کار برطانیہ کو پاکستان اور بھارت کی آزادی کے مطالبے کو تسلیم کرنا پڑا۔ بحیثیت گورنرجنرل پاکستان، جناح نے لاکھوں پناہ گزینوں کی آبادکاری، ملک کی داخلی و خارجی پالیسی، تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے جدوجہد کی۔








    مدت دفتر :
    14 اگست, 1947 – 11 ستمبر, 1948

    جانشین:
    خواجہ نظام الدین

    تاریخ پیدائش:
    ٢٥دسمبر, 1876

    جائےپیدائش:
    کراچی

    تاریخ وفات:
    11 ستمبر 1948

    جا‎ئےوفات:
    کراچی

    زوجہ:
    ایمی بائی, رتن پٹیٹ

    سیاسی جماعت:
    مسلم لیگ

    اغزاز:
    بانى پاكستان
    Best Regards

  2. #2
    ALI AKBAR SHAR's Avatar
    ALI AKBAR SHAR is offline Advance Member
    Last Online
    9th April 2021 @ 03:12 PM
    Join Date
    27 Jul 2009
    Location
    ENGRO CITY DAHA
    Gender
    Male
    Posts
    4,608
    Threads
    507
    Credits
    1,292
    Thanked
    347

    Default

    مولانا ظفر علی خان


    تاریخ ایسی مثالیں بہت کم پیش کر سکے گی کہ کسی لیڈر نے مجبور و محکوم ہوتے ہوئے انتہائی بے سرو سامانی اور مخالفت کی تندوتیز آندھیوں کے دوران دس برس کی قلیل مدت میں ایک مملکت بنا کر رکھ دی ہو ۔

  3. #3
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    hmmmmmmm nice sharing and nice information
    AYE QUAID tujey salaam

  4. #4
    Jazzy_b's Avatar
    Jazzy_b is offline Senior Member+
    Last Online
    13th June 2010 @ 04:25 PM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Location
    Gujranwala
    Posts
    265
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    nice info
    S!LENT BEAUTY

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 14th May 2015, 03:25 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 18th February 2013, 03:28 PM
  3. Replies: 20
    Last Post: 26th December 2012, 05:30 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 5th October 2011, 08:41 PM
  5. Replies: 34
    Last Post: 31st December 2009, 10:07 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •