گوجرانوالہ: سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہاہے کہ ملکی حالات اس طرف اشارہ کررہے ہیں کہ جلد ہی ملک میں عام انتخابات ہونیوالے ہیں تاہم الیکشن کے بعد یہی چہرے سامنے آئیں گے۔وہ گوجرانوالہ میں کھیالی ٹاؤن کے زیراہتمام افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔قاضی حسین احمد نے کہاکہ اسلام آباد میں امریکی چھاؤنی کے قیام کے پس پردہ اسرائیلی مفادات ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ امریکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے تحت پاکستان کو بھارت کی تابعداری کیلئے تیا رکر رہا ہے جس کا مقصد خطے میں بھارتی بالادستی کا قیام ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی کا بحران ملک پر قابض استحصالی قوتوں کا پیدا کردہ ہے