Results 1 to 2 of 2

Thread: ’’را‘‘ پاکستان میں دہشت گردی نیٹ ورک مضبوط بنا

  1. #1
    waseem1963's Avatar
    waseem1963 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2020 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Age
    60
    Posts
    1,782
    Threads
    816
    Credits
    1,235
    Thanked
    601

    Arrow ’’را‘‘ پاکستان میں دہشت گردی نیٹ ورک مضبوط بنا

    سندھ طاس واٹر کونسل کے چیئرمین اور عالمی پانی اسمبلی کے چیف کوارڈینیٹر حافظ ظہورالحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ حال ہی میں ایک عالمی مالیاتی ایجنسی کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت بہت جلد پاکستان پر ایک بڑا آبی حملہ کرنا والا ہے جبکہ امریکی خفیہ ادارے کے ایک تھنک ٹینک نے بھی بھارت کی اس منصوبہ بندی کی تصدیق کر دی ہے‘ بھارت امریکہ کی ایماء پر پاستان کے دریائوں چناب‘ جہلم‘ سندھ اور انکے معاون ندی نالوں کو اپنی حدود میں بند کرنے کے بڑے بڑے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور بھارت پاکستان پر واٹر بم یا قحط بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاسا مرنے سے لڑ کر مر جانا پوری قوم کا فیصلہ ہے۔ ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را پاکستان کے علاقوں میں دہشتگردی کا نیٹ ورک مضبوط کر رہی ہے‘ بدنام زمانہ خفیہ تنظیم بلیک واٹر اور موساد ہی را کے ساتھ یہاں سر گرم عمل ہے‘ بلیک واٹر کو یہاں ٹھیکے پر کام دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بلیک واٹر کے تین ہزار کارکن پاکستان میں داخل ہو چکے ہیںجن میں ایک ہزار اسلام آباد‘ پانچ سو صوبہ سرحد‘ پانچ سو بلوچستان‘ پانچ سو سندھ اور پانچ سو پنجاب میں اپنی ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں۔ یہ بھی مصدقہ اطلاع ہے کہ وہ یہاں را اور موساد کے ساتھ ملکر مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکے بھرتی کر رہے ہیں اور انہیں طرح طرح کی مراعات دی جا رہی ہیں‘ ہماری اسٹیبلشمنٹ اور کئی پرائیویٹ اور ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی اس سازش میں ملوث ہیں جو قومی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تربیلا کے نزدیک بلیک واٹر کے ٹریننگ سنٹر کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ یہ مصدقہ اطلاع ہے کہ بھارت 2014ء تک پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں چناب‘ جہلم او رسندھ کا پانی مکمل طو رپر بند کر دے گا اور ایک گھونٹ پانی پاکستان کی طرف نہیں آ سکے گا۔

  2. #2
    sx1001's Avatar
    sx1001 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd October 2022 @ 07:03 PM
    Join Date
    23 Dec 2007
    Location
    karachi/liaqtabad
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    1,963
    Threads
    60
    Credits
    69
    Thanked
    60

    Default

    Allah-o-akbar
    Allah Sab Say Bara Hay

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 7th April 2017, 10:15 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 4th August 2010, 02:56 PM
  3. Replies: 41
    Last Post: 15th July 2010, 12:39 PM
  4. Replies: 4
    Last Post: 17th January 2010, 06:51 PM
  5. Replies: 19
    Last Post: 8th November 2009, 05:16 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •