ایک دوست
ایک دوست نے دوسرے دوست سے کہا۔ ”یار ورزش سے میری آنکھیں خراب ہو گئی ہیں۔“ دوسرے دوست نے مشورہ دیتے ہوئے کہا۔ ”تم ورزش کیوں نہیں چھوڑ دیتے۔“ ”یار ورزش میں نہیں۔ سامنے گرلز ہوسٹل میں لڑکیاں کرتی ہیں۔“
نئی پرانی نسل
نئی پرانی نسل کے رویے کا ذکر کرتے ہوئے ایک صاحب کہہ رہے تھے ”اب میرے بیٹے کو ہی لیجئے۔ ایک رات میں گھر پہنچا تو دیکھا کہ میرا چھ برس کا بچہ دروازے پر کھڑا رو رہا ہے۔ میں نے رونے کی وجہ پوچھی تو بولا۔ ”ابھی ابھی آپ کی بیگم نے مجھے مارا ہے۔“
کرایہ دار
کرایہ دار نے نصف شب کو مالک مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ مالک مکان نیند سے بیدار ہو کر جلدی سے دروازے پر آیا تو کرایہ دار بولا۔ ”میں اس مہینے کا کرایہ نہیں ادا کر سکوں گا۔“ مگر یہ اطلاع دینے کا کون سا وقت ہے تم یہ بات مجھے صبح بھی بتا سکتے تھے۔“ مالک مکان غصہ سے بولا۔ کرایہ دار بولا۔ ” وہ تو ٹھیک ہے مگر میں نے سوچا اس پریشانی میں اکیلا کیوں جا گتا رہوں۔“
Bookmarks