بہت ہی مدت کے بعد کل جب۔۔۔
کتاب ماضی کو میں نے کھولا
بھت سے چہرے نظر میں اترے
بہت سے ناموں پہ دل پسیجا
اک ایسا صفحہ بھی اس میں آیا
لکھا ہؤا تھا جو آنسؤوں سے
کہ جس کا عنوان "ہم سفر" تھا
یہ صفحہ سب سے ہی معتبر تھا
کچھ اور آنسو پھر اس پہ ٹپکے
پھر اس سے آگے میں پڑھ نہ پایا
کتاب ماضی کو بند کر کے
اسی کی یادوں میں کھو گیا میں
اگر وہ ملتا تو کیسا ہوتا
انہی خیالوں میں سو گیا میں
Bookmarks