Results 1 to 4 of 4

Thread: اسلامى نظميں اور ترانے سننے كا حكم

  1. #1
    Fatat-Al-Quraan's Avatar
    Fatat-Al-Quraan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th November 2012 @ 02:14 PM
    Join Date
    17 Apr 2009
    Posts
    366
    Threads
    80
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Lightbulb اسلامى نظميں اور ترانے سننے كا حكم



    اسلامى نظميں اور ترانے سننے كا حكم

    موسيقى سے خالى اسلامى نظميں اور ترانے سننے كا حكم كيا ہے ؟



    صحيح نصوص ميں كئى قسم كى دلالت سے صريحا ملتا ہے كہ شعر كہنا اور سننا جائز ہيں، صحيح حديث سے ثابت ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اور صحابہ كرام رضى اللہ تعالى عنہ نے شعر سنے بھى اور شعر كہے بھى، اور ان كے علاوہ دوسروں نے بھى اپنے حضر و سفر، مجلس اور اپنے كاموں ميں فردى آواز ميں شعر و شاعرى كى، جيسا كہ حسان بن ثابت اور عامر بن اكوع، اور انجشہ رضى اللہ تعالى عنہم شعر كہتے تھے، اور انہوں نے اجتماعى آواز ميں بھى شعر كہے، جيسا كہ انس رضى اللہ تعالى عنہ كى حديث ميں خندق كھودنے كا قصہ بيان ہوا ہے ہے وہ بيان كرتے ہيں:

    جب رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ديكھا كہ ہميں تھكاوٹ اور بھوك پہنچى ہوئى ہے تو فرمانے لگے:

    اے اللہ آخرت كى زندگى كے علاوہ كوئى زندگى نہيں

    تو تم انصار و مہاجرين كو بخش دے.


    تو صحابہ كرام اس كے جواب ميں كہنے لگے:

    ہم وہ لوگ ہيں جنہوں نے محمد صلى اللہ عليہ وسلم سے بيعت كر ركھى ہے كہ: ہم اس وقت تك جہاد كرينگے جب تك باقى ہيں "
    صحيح بخارى ( 3 / 1043 ).

    اور مجالس ميں بھى شعر كہا كرتے تھے؛
    ابن ابى شيبہ نے حسن عن ابى سلمہ بن عبد الرحمن كى سند سے حديث بيان كى ہے وہ بيان كرتے ہيں:

    نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نہ تو منحرف تھے، اور نہ ہى بتكلف خاموشى اختيار كرنے والے تھے، بلكہ وہ اپنى مجالس ميں شعر كہتے تھے، اور اپنى جاہليت كے معاملہ كا انكار كرتے، اور جب ان ميں سے كوئى ان كے دين كے بارہ ميں بات كرتا تو ان كى آنكھيں تيزى سے حركت ميں آ جاتى اور وہ اسے تيز نظروں سے ديكھنے لگتے "
    ابن ابى شيبہ
    ( 8 / 711 ).

    يہ وہ دلائل ہيں جو شعر كہنے كے جواز پر دلالت كرتے ہيں، چاہے وہ اجتماعى آواز ميں ہوں يا انفرادى آواز ميں.

    النشيد " يعنى ترانا " عربى زبان ميں شعر كو اونچى اور اچھى اور باريك آواز ميں پڑھنے كو نشيد كہتے ہيں.

    ليكن اس ميں كچھ ضوابط اور اصول ہيں جن كا خيال ركھنا ضرورى ہے:


    1- اس ميں آلات لہو اور گانے بجانے كے آلات استعمال نہ كيے جائيں.

    2-يہ كثرت سے نہ سنے اور پڑھے جائيں، اور ہر وقت يہ مسلمان كى عادت ہى نہ بن جائے، اور اس بنا پر وہ اپنے واجبات اور فرائض ہى ضائع كرنا شروع كر دے.

    3- اور يہ عورتوں كى آواز ميں نہ ہوں، اور نہ ہى كسى حرام اور فحش كلام پر مشتمل ہوں.

    4-اس ميں فاسق و فاجر لوگوں كے گانے كى مشابہت نہ ہو.

    5- اور يہ ان آوازوں سے خالى ہو جو گانے بجانے كى آوازوں كے مشابہ ہو.

    6-اور اس ميں لحن اور گائيكى نہ ہو كہ سننے والا شخص جھومنے اور ناچنے لگے، اور اسے گانے كى طرح يہ بھى فتنہ ميں ڈال دے،
    ان نظموں اور ترانوں میں شرک بھی نہ ھو ۔اج کل اکثر نطمیں اور ترانے شرکیہ اشعار سے بھر پور ھے ۔


    اور اس وقت جو ترانے ماركيٹ ميں موجود ميں ان ميں يہ چيز كثرت سے پائى جاتى ہے، حتى كہ سننے والے اس طرب اور جھوم ميں مشغول ہونے كى بنا پر ان ميں موجود عظيم و جليل معانى پر بھى غور نہيں كر سكتے.

    اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

    ديكھيں: فتح البارى ( 10 / 553 - 554 ) اور ( 562 - 563 ).

  2. #2
    oioioioioi's Avatar
    oioioioioi is offline Senior Member+
    Last Online
    24th August 2012 @ 02:38 PM
    Join Date
    04 Jun 2009
    Location
    Behind Enemy Lines
    Gender
    Male
    Posts
    2,937
    Threads
    283
    Credits
    0
    Thanked
    502

    Default

    hmmm JazakAllah .. bhai ...

    zaberdast sharing hai

  3. #3
    ~!~RaBi$h~!~'s Avatar
    ~!~RaBi$h~!~ is offline Senior Member+
    Last Online
    16th November 2009 @ 03:42 PM
    Join Date
    12 Sep 2009
    Posts
    1,284
    Threads
    88
    Credits
    950
    Thanked
    21

    Default

    bohat achi shairing he thanx

  4. #4
    Fatat-Al-Quraan's Avatar
    Fatat-Al-Quraan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th November 2012 @ 02:14 PM
    Join Date
    17 Apr 2009
    Posts
    366
    Threads
    80
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    shukrya pasand krnay k lia
    jazakumALLAH khair

    ALLAH amal ki tofeeq day ameen

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 7th May 2018, 01:01 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 10th November 2016, 03:57 PM
  3. آئى ٹى دنيا كو كيسے استعمال كيا جاۓ
    By ikram62 in forum New Members Training Center
    Replies: 61
    Last Post: 19th February 2014, 07:00 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 16th November 2013, 11:28 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •