الیکٹرانک سڑکوں کیلئے منصوبہ بندی
نیویارک : ماہرین توانائی پیدا کرنے کے ایسے متبادل طریقے ڈھونڈ رہے ہیں جو نہ صرف مستقبل کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوں بلکہ وہ کم خرچ بھی ہوں اور ان سے آلودگی بھی پیدا نہ ہوا۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ توانائی پیدا کرنے کے لیے روائتی ایندھن کے بڑھتے ہوئے استعمال سے نہ صرف ان کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی اورعالمی تپش بھی بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور کار پارکنگ کی جگہوں کو آسانی سے سورج کی روشنی کو توانائی میں بدلنے والے پینلز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ پینل مقامی آبادی کی توانائی کی زیادہ تر ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ شمسی توانائی کے پینلز پر کام کرنے والی ایک امریکی کمپنی نے سڑکوں کو سولر پینلز میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے پرتحقیق کے لیے امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن سے ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ حاصل کی ہے۔ شاہراوں اور عام سڑکوں پر بچھائے جانے والے شمسی توانائی کے پینل خصوصی نوعیت کے ہوں گے۔ ان میں لین اور ٹریفک کے دوسرے نشانات ظاہر کرنے کے لیے خاص قسم کے میٹریل سے تیار کردہ روشنیاں لگائی جائیں گی۔ سرد اور برفانی علاقوں کی سڑکوں پر بچھائے جانے والے ان پینلز میں ہیٹر بھی نصب ہوں گے جو سڑک سے برف پگھلا کراسے صاف کردیں گے۔ اس سے کیماوی مادوں کے ذریعے سڑک سے برف پگھلانے کے اخراجات بچائے جاسکیں گے۔
**********انٹرنیٹ نیوز*********
Bookmarks