زہر یلی گیسوں کی نشاندہی کیلئے مصنوعی ناک




نیویارک : امریکی ماہرین نے ایک ایسی مصنوعی ناک تیار کی ہے جس میں زہریلی گیسوں کو شنا خت کر نے کی مکمل صلاحیت مو جو د ہے. یہ مصنو ی ناک کسی بھی جگہ پر زہر یلی گیس کی مو جو دگی پر اپنا رنگ تبد یل کر دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا استعمال کیمیکل انڈسٹری میں کام کرنے کی جگہ پر خارج ہو نے والی زہر یلی گیسوں کی نشان دہی کے لئے کیا جا سکتا ہے ۔ اس مصنوعی ناک کی مدد سے ہزاروں افراد کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں جو ہر سال زہریلی گیسوں کا شکار ہو تے ہیں۔