ڈیٹا کو ہیکرز سے بچانے کیلئے سسٹم تیار



ممبئی: بھارتی سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے تیزڈیٹا انسکریپشن میتھڈ تیار کیا ہے۔ جس سے اب آپ کے کمپیوٹر میں موجود تمام ڈیٹا ہیکرز کی کارروائیوں کے باوجود محفوظ رہے گا۔ بھارتی سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ طریقہ اب تک بنائے گئے تمام انسکریپشن میتھڈ کے مقابلے میں30 سے 40 فیصد تیز ہے۔ اس طریقہ استعمال سے کمپیوٹر کی تمام انفارمیشن نہ صرف ہر قسم کے خطروں سے محفوظ رہے گی بلکہ اس کی اسپیڈ بھی تیز ہوجائے گی جو عام طور پر اس قسم کے سافٹ ویئر ڈالنے سے کم ہو جایا کرتی ہے۔