Results 1 to 9 of 9

Thread: "مسلمانوں کا قتل عام "ایک وڈیو گیم

  1. #1
    adnandani93's Avatar
    adnandani93 is offline Advance Member
    Last Online
    1st June 2023 @ 09:31 AM
    Join Date
    22 May 2009
    Location
    SWABI KP
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,598
    Threads
    138
    Credits
    105
    Thanked
    17

    Default "مسلمانوں کا قتل عام "ایک وڈیو گیم

    آج کے جنگ اخبار میں ایک کالم شائع ہوا ہے آپ بھی پڑھیئے اور “سر دھنئے“
    "مسلمانوں کا قتل عام "ایک وڈیو گیم,,,,آج کی دنیا…اشتیاق بیگ
    امریکہ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے ایک امریکی کمانڈو جو دنیا کے مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس ہے اسے مسلمانوں کے ملک میں اُتارا گیا ہے آئیے امریکہ کے اس ہیرو کا ساتھ د ے کر مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں ۔ وڈیو گیم کے شروع میں بش کروسیڈ کا آغاز کرتا ہے اور کہتا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی دہشت گردی حد سے بڑھ چکی ہے ، مسلمان ایک ایسے خطرناک جراثیم ہیں جو اس وقت پوری دنیا پر حملہ آور ہیں اور اسلام دنیا کی سب سے بڑی برائی ہے آئیے اس وڈیو گیم کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائیں کہ روئے زمین پر کوئی مسلمان مرد ،عورت یا بچہ زندہ نہ بچے۔ تمہارا دشمن ،محمد ﷺ اُنکے پیروکار اُسامہ بن لادن ، اسکے ساتھی اور پوری مسلم اُمہ ہیں آئیے اس امریکی کمانڈو کے ساتھ مل کر ان سب کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں۔ یہ اس وڈیو گیم کے اقتباسات ہیں جسے 22سالہ ایرک واگھن نے تیار کیا اور اسے 9/11کی مناسبت سے 11ستمبر 2008کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا ۔مجھے اس وڈیو گیم جسکو "مسلمانوں کا قتل عام (Muslim Massacre)کا نام دیا گیا ہے کے بارے میں میرے ایک قاری جہانگیر افضل جن کا تعلق آئی ٹی کے شعبے سے ہے نے میری توجہ اس مذموم اور خطرناک وڈیو گیم کی طرف مبذول کروائی اور اس وڈیو گیم کی ایک کاپی مجھے بھیجی ۔عام طور پر ویڈیو گیمز بہت مہنگے ہوتے ہیں اور انکی قیمت ہزاروں روپے ہوتی ہے مگر حیرت انگیز طور پر اس ویڈیو گیم کو جو بھی کھیلنا چاہئے وہ اسے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کرکے مسلمانوں کے قتل عام سے لطف اندوز ہوسکتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ازل سے مصروف یہودی لابی اسے مالیاتی طور پر سپورٹ کررہی ہے۔اس ویڈیو گیم کے پہلے حصے میں ایک امریکی کمانڈو جو راکٹ لانچرز، ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف سے مسلح ہے کو ایک پیراشوٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ کے صحرا میں اُتارا جاتا ہے جو اپنے راستے میں آنے والے اسلامی روایتی لباس میں ملبوس مردوں ،عورتوں اور بچوں کو قتل کر نا شروع کردیتا ہے ۔اس مذموم اور خطرناک ویڈیو گیم کے مختلف لیولز ہیں جن میں اس کمانڈو کو مسلم علاقوں میں اپنے مہلک ہتھیاروں کے ساتھ خون آشام کاروائیاں کرتے دکھایا گیا ہے اس وڈیو گیم میں جتنے زیادہ مسلمانوں کو قتل کیا جائے گا اتنا ہی زیادہ اسکور حاصل ہوگا اس طرح سب سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کرنے والا فاتح قرار پائے گا ۔اس ویڈیو گیم کی ریلیز سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے ہیں اور غم و غصے کی لہر پوری مسلم دنیا میں دوڑ گئی۔
    11ستمبر 2001ءء کے بعد جب صدر بش نے افغانستان پر حملے کا اعلان کیا تو اسے "کروسیڈ"یعنی صلیبی جنگوں کا نام دیا بعد میں اسے زبان کی لغزش کہکر دل کی بات چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن بعد کے حالات و واقعات نے اسے سچ ثابت کردیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری نام نہاد جنگ دراصل مسلمانوں کے خلاف جنگ ہے ۔ مسلمانوں کی مقدس ترین ہستی حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی جیسے گستاخانِ رسول ﷺ و قرآن کو انعام و اکرام اور خطابات سے نوازنا۔ ابو غریب ،گوانتاناموبے اور بگرام ایئر بیس جیلوں میں مسلمانوں پر بے پناہ تشدد اور قرآن کریم کی توہین کے لگاتار واقعات، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری اور ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ، عراق اور افغانستان میں بے گناہ شہریوں اور انکے معصوم بچوں کا قتل عام ثابت کر تا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور انکے مذہب ، عقیدے اور مقدس ہستیوں کی توہین کی جارہی ہے۔ اس طرح کے واقعات کا تسلسل یہ ظاہر کرتا ہے کہ مغرب انتہا پسندوں کے ذہن کے کسی نہ کسی گوشے میں یہ بات موجود ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے۔ امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے بھارت بھی اس راہ پر گامزن ہے۔ بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد بھی یہ عمل رکا نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک اور انکی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ سلسلہ آسام اور حیدرآباد دکن تک جا پہنچا ہے۔ آسام میں مسلمانوں کے قتل عام سے مسلمان اس حد تک تنگ آگئے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پر چم لہرا دیئے ہیں اور اب وہ سیکولر انڈیا میں خود کو بھارتی کہلوانا پسند نہیں کرتے ۔ حیدرآباد دکن میں 12اکتوبر 2008کو مسلمانوں کو زندہ جلادیا گیا ۔ انتہا پسند ہندو لیڈر ایل کے ایڈوانی نے گذشتہ دنوں ایک تقریر میں کہا ہے کہ بھارت پر اسلام کی گرفت مضبوط ہوتی جارہی ہے اور حکومت کو مسجدوں میں فوج بھیجنی چاہئے ۔
    امریکن فلموں ، ڈراموں، ناولوں اور ویڈیو گیمز کے ذریعے اپنی قوم کو یہ باور کراتے ہیں کہ امریکن دنیا کی بہادر ترین قوم ہے اور پوری دنیا پر انکی دلیری اور جرأتمندی کی دھاک ہے ۔ ہالی وڈ نے امریکی کمانڈوز، فوجیوں اور دیگر افراد کی اسطرح کی فرضی بہادری پر سینکڑوں فلمیں بنائی ہیں جن میں ریمبو، روکی اور بلیک ہاک ڈاؤن جیسی فلمیں امریکہ کی عالمی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے صومالیہ میں سیاہ فام مسلمانوں نے امریکی فوجیوں کی وہ درگت بنائی کہ انکی فوج دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا ذریعہ بن گئی۔ بہت سے امریکی فوجیوں کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں آئے ہوئے پاکستانی فوجیوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بچایا کئی امریکی فوجی جو صومالی حرّیت پسندوں کے ہتھے چڑھ گئے انہیں موغا دیشو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ۔ امریکیوں نے صومالیہ کے اس واقع پر بلیک ہاک ڈاؤن نامی فلم بنائی جس میں اپنے فوجیوں کو وہاں دلیری کے کارنامے سر انجام دیتے ہوئے دکھایا گیا۔ ایران میں بھی مرحوم آیت اللہ خمینی کے دور حکومت میں امریکہ نے ایران میں یرغمال اپنے سفارتی عملے کونکالنے کے لئے جس آپریشن کی منصوبہ بندی کی جس کے تحت اپنے فوجی کمانڈوز ایران کے ایک ویران علاقے میں اتارنے کی کوشش کی لیکن گھبراہٹ میں ان کے ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس سے متعدد امریکی کمانڈوز مارے گئے امریکی کو اپنے کئی کمانڈوز کی جلی ہوئی لاشوں کو چھوڑ کروہاں سے فرار ہونا پڑا۔اسی طرح ویت نام میں امریکہ کو تاریخ کی بدترین شکست اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا لیکن جب آپ امریکن فلمیں دیکھتے ہیں تواس میں امریکیوں کو ایک ہیرو کے طور پر دکھایا جاتا ہے ۔ امریکیوں کی بنائی ہوئی فلم ریمبو جس میں فلم کے ہیرو کو ایک سپر مین کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دشمن کے نرغے میں پھنسے اپنے فوجیوں کو صحیح و سلامت نکال لاتا ہے۔
    ابھی چند ہفتے قبل رمضان کے مہینے میں امریکہ نے اپنے کمانڈوز پاکستان کے قبائلی علاقے انگور اڈہ کے ایک گاؤں جلالہ خیر میں اُترے لیکن انہیں مقامی قبائلی عوام کی شدید مزاحمت کی بناء پر انہیں راہ فرار اختیار کرنا پڑی ۔ امریکی فوجی گذشتہ سات سالوں سے افغانستان میں نیٹو افواج کے ہمراہ طالبان کے خلاف برسر پیکار ہیں لیکن انکی شکست کے واضح آثار اب نظر آنے لگ گئے ہیں اور جس ملا عمر کے سر کی قیمت کروڑوں ڈالر رکھی گئی تھی اب اسی ملا عمر کو امریکی کٹھ پتلی امریکہ کی رضامندی سے اپنا بھائی کہہ رہے ہیں اور ان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تو برطانیہ، فرانس ، کینیڈا اور دیگر نیٹو ممالک کے کمانڈوز برملا کر کہہ رہے ہیں کہ"ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے"۔ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا غصہ پاکستان پر اُتار رہا ہے اور بار بار پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ کیونکہ امریکہ افغانستان میں جاری جنگ کو پاکستان تک لانا چاہتا ہے اور اسکی نظریں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر ہیں۔
    یورپ اور امریکہ مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جس ویڈیو گیم کو آج میں نے اپنے کالم کا موضوع بنایا ہے کہنے کو تو یہ ایک ویڈیو گیم ہے مگر حقیقت میں وہ غیر مسلم طاقتوں کے عزائم کی ترجمانی کررہا ہے ۔یہ وڈیو گیم اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکہ اور یورپ اسلام کو اپنے لئے زبردست خطرہ تصور کرتے ہیں اور اسلام ان کے دل ودماغ پر سوار ہے۔ مسلمانوں کے قتل عام جیسے وڈیو گیم کو ریلیز کرکے آنے والی نسل کے دماغ میں یہ بٹھایا جارہا ہے کہ مسلمان تمہارے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔اس وڈیو گیم کو ایجاد کرنے والے اور دنیا میں مفت تقسیم کرنے والے شاید اس وڈیو گیم کو کھیل کر تھوڑی دیر کے لئے لطف اندوز تو ضرور ہوسکتے ہیں مگر انہیں یہ ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ ایک ارب تیس کروڑ مسلمان کو ئی وڈیو گیم نہیں جنہیں صفحہ ہستی سے مٹایا جا سکے بلکہ اسطرح کے ہتھکنڈوں سے اسلام کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور روز بروز اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ مسلمانوں کا قتل عام نامی وڈیو گیم یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ اور یورپ اسلام فوبیا میں مبتلا ہے۔

  2. #2
    ranage is offline Senior Member+
    Last Online
    28th March 2023 @ 10:46 PM
    Join Date
    16 Nov 2007
    Age
    55
    Posts
    64
    Threads
    2
    Credits
    918
    Thanked
    0

    Default

    nice
    aap nay hum sab k jazbat ki trjmani ki thnx

  3. #3
    Shaikh Brothers's Avatar
    Shaikh Brothers is offline Senior Member+
    Last Online
    11th September 2013 @ 09:52 AM
    Join Date
    17 Jun 2009
    Location
    Karachi...
    Posts
    6,997
    Threads
    202
    Credits
    975
    Thanked
    315

    Default

    hmm thank you janab bohat he acchi tarhan likha hai aap ne

  4. #4
    Aasi_786's Avatar
    Aasi_786 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd February 2024 @ 10:00 PM
    Join Date
    14 Jan 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    19,001
    Threads
    2012
    Credits
    1,386
    Thanked
    1109

    Default

    Bohat Khoub

  5. #5
    barsat's Avatar
    barsat is offline Senior Member+
    Last Online
    21st November 2015 @ 10:05 PM
    Join Date
    29 Jul 2009
    Age
    33
    Posts
    173
    Threads
    4
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    very nice

  6. #6
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    Nice sharing..
    La'nat hai aise logon par jo islam ke dushman hain..
    magar
    Hamare pyare mazhab ISlam mein wo khasiyat hai..ki usay jitna bhi dabaogi utna hi zor se ubhraga insha-ALLAH...
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

  7. #7
    Khani's Avatar
    Khani is offline Advance Member
    Last Online
    5th May 2023 @ 03:07 PM
    Join Date
    31 Mar 2009
    Posts
    6,936
    Threads
    634
    Credits
    1,323
    Thanked
    799

    Default

    brp app ne buhat achi sharing ki hai..yeh log muslemano ka kuch bhi nahi begaar sakte

  8. #8
    peer is offline Member
    Last Online
    15th November 2009 @ 08:39 PM
    Join Date
    02 Oct 2008
    Posts
    971
    Threads
    23
    Thanked
    20

    Default

    Quote Aasi_786 said: View Post
    Bohat Khoub
    is main bohat khob kya tha ?

  9. #9
    Join Date
    10 Aug 2009
    Location
    Lahore
    Age
    38
    Posts
    1,310
    Threads
    22
    Credits
    0
    Thanked
    6

    Default

    ALLAH TALAH en kafro ki sazisho ko nakam kary

Similar Threads

  1. Replies: 15
    Last Post: 19th September 2011, 10:26 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 9th June 2011, 12:59 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 16th June 2010, 09:26 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •