اسرائیلی جوہری پروگرام کی تحقیقات کیلئے فنڈزکی پیشکش
ویانا : ایران نے اسرائیل کی جوہری تنصیبات کی تحقیقات کے لئے فنڈز دینے کی پیشکش کردی۔ ہفتہ کو عالمی جوہری توانائی ادارے کیلئے ایرانی نمائندے علی اصغر سلطانی نے آئی اے ای اے کی 53 ویں جنرل کانفرنس میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آئی اے ای اے کے پاس اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے معائنہ کے لئے فنڈز نہیں ہیں تو ایران عالمی امن اور فلاح و بہبود کی خاطر اس مقصد کے لئے بجٹ مختص کرنے کے لئے تیار ہے۔ بیان میں اسرائیلی جوہری صلاحیت کو عالمی سیکیورٹی کے لئے شدید خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی اے ای اے کے اجلاس میں عرب ممالک کی ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں اسرائیل سے این پی ٹی پر دستخط اور اپنی جوہری تنصیبات عالمی معائنہ کاروں کے لئے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Bookmarks