’’اوباما کا زوال مسلم اقوام کے ہاتھوں ہوگا‘‘
دبئی : القاعدہ نے نائن الیون کی آٹھویں سالگرہ مناتے ہوئے نئی وڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کا زوال مسلم اقوام کے ہاتھوں ہوگا۔اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک سو چھ منٹ طویل ویڈیو میں اسامہ بن لادن کے سوا دیگر القاعدہ رہنماؤں کو دکھایا گیا ہے ساتھ ہی گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے واقعات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے ۔ آخر میں القاعدہ کے نمبر دو رہنما ایمن الظواہری کا بیان ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا اب ایک نئے منافقانہ چہرے کے ساتھ ہمارے سامنے آیا ہے وہ ہمیں دیکھ کر مسکراتا ہے مگر پھر ہماری پیٹھ میں وہی چھرا گھونپتا ہے جو اس سے پہلے جارج بش کے ہاتھ میں تھالیکن اب ان کا خاتمہ مسلم اقوام کے ہاتھوں ہوگا اور اس کے بعد دنیا سے جھوٹ اور جرائم کا خاتمہ ہوجائے گا۔
Bookmarks