متاثرین سوائن فلوسے مصافحہ نہ کرنے کامشورہ
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے بچنے کے لئے نزلہ اور زکام میں مبتلا افراد سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔ سوائن فلو ایک ایسی بیماری ہے جس کی ویکسین اب تک پاکستان میں موجود نھیں۔ سوائن فلو بظاہر تو نزلہ زکام کی طرح ہوتا ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بیماری پورے جسم میں سرایت کر جاتی ہے اور جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ سوائن فلو کے پھیلتے ہوئے اثرات کے پیش نظر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نزلہ زکام کے مریضوں کی استعمال شدہ چیزیں استعمال کرنے ، گلے اور ہاتھ ملانے میں احتیاط کی جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی واپسی پر ائیرپورٹ پر تھرمل اسکینرز اور سوائن فلو کی تشخیص کے لیئے جدید مشینری نہ ہونے کے باعث وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پورے ملک میں سوائن فلو کی تشخیص کے لئے اسلام آباد میں این ایچ نامی صرف ایک ہی مرکز موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سوائن فلو کی تشخیص کے مراکز قائم کیے جائیں۔
**********
Bookmarks