ایڈمنٹن، جنس تبدیلی پرٹیچرنوکری سےفارغ



ٹورنٹو : ایڈمنٹن میں جنس تبدیل ہو جانے پر رومن کیتھولک پبلک سکول کے بورڈ نے ٹیچر کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ اس نے انسانی حقوق کی بنیاد پر شکایات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طورپر ملازمت پر بحال کیا جائے۔ ٹیچر جان بٹرمین کی برطرفی کے خط میں ان کی پڑھانے کی قابلیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے‘ تاہم کہا گیا ہے کہ عورت سے مرد بننے پر ایسا اس کی سروس چرچ کی اقدار کے مطابق نہیں ہے۔ ان کی جنس کی اس تبدیلی پر طلباءو طالبات اور ان کے والدین میں ابہام کی فضا پیدا ہوگی۔ 38 سالہ جان بٹرمین نے کہا کہ ان کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا‘ یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ بٹرمین گریڈ 7 سے 12 تک کے جرمن اور فروغ طلباءو طالبات کو معاشرتی علوم پڑھا رہے تھے۔ آرچ بشپ رچرڈ سمتھ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔


**********