Quote Arabian.Paki said: View Post

لندن (جنگ نیوز) پاکستان میں پشتون خطے سے طالبان، پنجاب سے لشکر جھنگوی اور کشمیر سے لشکرطیبہ کے جہادی گروپوں نے اب یکجا ہو کر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اس دفعہ شدت پسندوں کا ٹارگٹ پنجاب ہے۔ یہ بات برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھی ہے۔ اخبار کے مطابق اب ان کو روکنا اور شکست دینا پاکستان کے لئے لازمی ہو گیا ہے۔ اب یہ جہادی گروپ بھارت کی بجائے پاکستان کے وجود کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں حالیہ دہشت گردی کی لہر نے ثابت کر دیا ہے کہ جہادی گروپ مضبوط ہو رہے ہیں جہادی گروپ طالبان رہنما بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اپنی کارروائیوں میں شدت لائے۔ ان جہادی گروپوں کو بھارت کیخلاف مضبوط کیا گیا کیونکہ بھارت اپنی نصف فوج کشمیر میں تعینات کر چکا تھا اور افغانستان سے اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنا رہا تھا۔ اخبار کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کچھ مخصوص اہداف کیخلاف آپریشن کرنا چاہتی تھی لیکن بے نظیر کی شہادت، مشرف پر حملے، پولیس یونٹس، اقوام متحدہ کے دفاتر، ہوٹلز حتیٰ کہ چند دن قبل جی ایچ کیو پر حملے نے ملٹری مائینڈ سیٹ کو تبدیل کردیا۔ اخبار لکھتا ہے کہ تحریک طالبان پشتون دیہاتی علاقے میں صرف دس فیصد آبادی میں اپنا اثرورسوخ رکھتی ہے۔
I AGREE WHITH U