پاکستان کا افغان سرحد سیل کرنیکا مطالبہ
پاکستان نے امریکا سے افغان سرحد سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکا نے آپریشن راہ نجات کے آغاز کے بعد پاک افغان سرحد پر چیک پوسٹیں خالی کردیں۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید نے برطانوی آرمڈ فورسز کے سربراہ جیک اسٹیرپ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سے مفرور دہشت گردوں کو سرحد عبور کرنے سے روکنے کیلئے افغان سرحد کی ناکہ بندی کرنا ہوگی۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں معلومات کے تبادلے اور کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جیک اسٹیرپ نے آپریشن کے بلوچستان میں اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن کے بعد امریکا نے افغان سرحد پر چیک پوسٹیں بند کردی ہیں۔
Bookmarks