بیاسی ڈرون حملوں میں تین سوبیس بے گناہ افراد جاں بحق
واشنگٹن:پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ 3 سالوں کے دوران ڈروں حملوں میں 320 بے گناہ شہری جاں بحق ہو ئے ہیں امریکی ادارے نیو امریکن فاﺅنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں قبائلی علاقوں پر ہو نے والے امریکی ڈرون حملوں میں اب تک 1000 لوگ جاں بحق ہو ئے ہیں جن میں 320 افراد بے گناہ شہری تھے رپورٹ کے مطابق 2006 ءسے اب تک 82 امریکی ڈرون حملوں میں 750 سے 1000 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں القاعدہ کے صرف 20 کمانڈر شامل ہیں ان ڈرون حملوں کا ٹارگٹ بیت اللہ محسود تھا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے آنے کے بعد اب تک 41 ڈرون حملے ہوئے جن میں سے 15 کا مقصد بیت اللہ محسود کو نشانہ بنانا تھا رپورٹ کے مطابق بیت اللہ محسود 5 اگست کو اپنی بیوی کے ہمراہ مارا گیا رپورٹ کی تیاری کے لئے ہلاکتوں کی تعداد میڈیا رپورٹ سے لی گئی ہیں۔
Bookmarks