دہشت گرد حملے ، بھارت خود ذمہ دار ہوگا، رحمان ملک
بھارت پاکستان کیخلاف الزام تراشی بند کرے،بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ہی ملوث ہے اور وقت آنے پر ثبوت بھی پیش کرینگے۔ یہ میں یعنی نیٹ رائیڈر نہیں کہہ رہا بلکہ رحمن ملک صاحب کا بیان ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سےمنعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں دینا بند کرے۔ مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت پہلے اپنے گھر کو سنبھالے اس کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کرے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے بیانات غیر ذمہ دارنہ ہیں۔ بلوچستان اور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں۔ رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت کی جانب سے ساتویں دستاویز نہیں ملی۔ بھارت حافظ سعید کے حوالے سے ہمیں ڈکٹیشن دینا بند کرے۔ بھارت پہلے اپنے گھر کو سنبھالے۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ عبدالمالک ریگی افغانستان میں ہے اور اس حوالے سے ایرانی حکام کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ریگی کے چھوٹے بھائی سمیت اٹھارہ افراد ایران کے حوالے کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفتر میں ہونے والے خودکش حملے کے الزام میں ایف سی کے حاضر سروس اور سابقہ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیئے ایک کور کمیٹی اور دو ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پیر کے روز تعلیمی ادارے کھولنے یا انہیں بند رکھنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گی۔
لگتا ہے گورنمنٹ میں کچھ گڑ بڑ ہورہی ہے ورنہ اس طرح کے بیان اور رحمن ملک صاحب کیا خیال ہے دوستوں تو دیجئے اپنی اپنی رائے ریپلائے کے ذریعے
Bookmarks