جناب آپ نے شاید حدیث مبارکہ غور سے نہیں پڑھی۔ اس میں جب رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح فرما دیا ہے کہ رکوع اور سجدہ مکمل تب ہوتا ہے جب تین بار تسبیح پڑھی جاتی ہے اور تین بار پڑھنے سے بھی درجہ ادنٰی ہے۔ مگرمحترم بھائی آپ نے اس کو مکمل تبدیل کر دیا کہ تین بارسے کم تسبیح پڑھنے سے بھی رکوع اور سجدہ ہو جاتا ہے بس تھوڑا نقصان ہو تا ہے۔ آخر آپ کیوں اس طرح اپنی مرضی سے حدیث کو تحریف کر رہے ہیں۔ کیارسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان زیشان کافی نہیں ہے ایک مسلمان کے لیے۔ سوچئے اور جس نبی کا کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں اُن کی تعلیمات پر دل و جان سے عمل کریں۔ یہی کلمہ طیبہ کا حق ہے اور اسکا مفہوم بھی۔ شکریہ۔ اللہ تعالٰی سے ھم ھدایت کے طلبگار ہیں۔ آمین۔
حدیث میں درست الفاظ سبحان ربی العظیم اور سبحان ربی الاعلی ہیں۔ پلیز نوٹ فرما لیں۔ شکریہ۔
Bookmarks