صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 627 حدیث مرفوع مکررات 7 متفق علیہ
موسی، عبد العزیز بن مسلم، سلیمان، ابراہیم تیمی، حارث بن سوید، ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو چھوا اور عرض کیا کہ آپ کو تو بہت تیز بخار ہے آپ نے فرمایا ہاں! مجھے تم میں سے دو آدمیوں کے برابر بخار ہے میں نے کہا آپ کو دوہرا اجر ملے گا آپ نے فرمایا ہاں! جس مسلمان کو بھی کوئی تکلیف پہنچے خواہ وہ مرض ہو یا اس کے علاوہ اور کسی قسم کی کوئی تکلیف ہو تو اللہ تعالی اس کے گناہوں کو دور کر دیتا ہے جس طرح درختوں کے پتے جھڑجاتے ہیں۔
Bookmarks