سورۃ 8:الانفال

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہر بان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[قران آسان تحریک 8:1] (اے نبی) پُوچھتے ہیں تم سے غنیمتوں کے بارے میں۔ کہو! مالِ غنیمت اللہ اور رسُول کا ہے۔ پس ڈرو تم اللہ سے اور درست کرو آپس کے تعلّقات اور اطاعت کرو اللہ اور اُس کے رسول کی، اگر ہو تم مومن۔
[قران آسان تحریک 8:2] مومن تو درحقیقت وہی لوگ ہیں کہ جب لیا جاتا ہے اللہ کا (نام) تو لرزجاتے ہیں اُن کے دل اور جب پڑھی جاتی ہیں اُن کے سامنے اللہ کی آیات تو بڑھا دیتی ہیں (وہ آیات) اُن کا ایمان اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 8:3] وہ جو قائم کرتے ہیں نماز اور اُس (رزق) میں سے جو ہم نے ہی دیا ہے اُن کو خرچ کرتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 8:4] یہی لوگ ہیں جو مومن ہیں سچّے۔ اُن کے لیے بڑے درجے ہیں اُن کے رب کے ہاں اور بخشش ہے اور بہترین رزق۔
[قران آسان تحریک 8:5] جیسا کہ نکالا تم کو تمہارے رب نے تمہارے گھر سے حق کے ساتھ جبکہ (اُس وقت) ایک گروہ مومنوں میں سے (اس نکلنے کو) ناپسند کرتا تھا۔
[قران آسان تحریک 8:6] جھگڑا کر رہے تھے وہ لوگ تم سے اس حق کے معاملہ میں اس کے بعد بھی کہ کھل کر سامنے آچُکا تھا وہ حق (اور اُن کا حال یہ تھا) کہ گویا وہ ہانکے جارہے ہیں موت کی طرف آنکھوں دیکھتے۔
[قران آسان تحریک 8:7] اور (یاد کرو) جب وعدہ کررہا تھا تم سے اللہ ایک کا دو گروہوں میں سے کہ وہ تمہیں مِل جائے گا اور تم یہ چاہتے تھے کہ کمزور گروہ مِل جائے تمہیں اور ارادہ تھا اللہ کا یہ کہ ثابت کردکھائے حق کو اپنے ارشادات سے اور کاٹ دے جڑ کافروں کی۔
[قران آسان تحریک 8:8] تاکہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کردے خواہ ناگوار گزرے (یہ بات) مجرموں کو۔
[قران آسان تحریک 8:9] جب تم فریاد کررہے تھے اپنے رب سے تو اُس نے تمہاری فریاد سُن لی (اور فرمایا) بے شک میں مدد دُوں گا تمہیں ایک ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگاتار آتے جائیں گے۔
[قران آسان تحریک 8:10] اور نہیں بتائی تھی یہ بات اللہ نے مگر اس لیے کہ خوشخبری ہو (تمہارے لیے) اور تاکہ مطمئن ہوجائیں اس سے تمہارے دل اور نہیں (آتی) ہے کوئی مدد مگر اللہ کی طرف سے ۔ یقینا اللہ زبر دست ہے اور حکمت والا ہے۔
[قران آسان تحریک 8:11] (اور وہ وقت بھی) جب طاری کررہا تھا وہ تم پر غنودگی تسکین کے لیے اپنی طرف سے اور نازل کر رہا تھا تم پر آسمان سے پانی، تاکہ پاک کردے تمہیں اس سے اور دُور کردے تم سے نجاست شیطان کی اور مضبوط کردے تمہارے دلوں کو اور جمادے اس سے تمہارے قدم۔
[قران آسان تحریک 8:12] جب حکم دے رہا تھا تمہارا رب فرشتوں کو کہ بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں لہٰذا تم ثابت قدم رکھو اہلِ ایمان کو، میں ابھی ڈالے دیتا ہُوں دلوں میں ان کافروں کے دہشت سو ضرب لگاؤ تم اُن کی گردنوں پر اور چوٹ لگاؤ اُن کے جوڑ جوڑ پر۔
[قران آسان تحریک 8:13] یہ اس لیے کہ مخالفت کی اُن لوگوں نے اللہ کی اور اُس کے رسول کی اور جو مخالفت کرتا ہے اللہ کی اور اُس کے رسول کی تو بے شک اللہ (ایسے لوگوں کو) سزا دینے میں بہت سخت ہے۔
[قران آسان تحریک 8:14] یہ ہے (تمہاری سزا) لہٰذا چکھو اس کا مزا اور بے شک منکرینِ حق کے لیے ہے دوزخ کا عذاب۔
[قران آسان تحریک 8:15] اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب مقابلہ ہو تمہارا کافروں سے میدانِ جنگ میں تو مت پھیرو تم اُن کے سامنے پیٹھ۔
[قران آسان تحریک 8:16] اور جو پھیرے گا اُن کے سامنے اُس دن پیٹھ سوائے اس کے کہ چال چلنا چاہتا ہو جنگ کے لیے یا جاملنا چاہتا ہو کسی (دوسری) فوج سے تو وہ گھِر جائے گا غضب میں اللہ کے اور ٹھکانا ہوگا اس کا جہنّم جو بہت ہی بُرا ہے ٹھکانا۔
[قران آسان تحریک 8:17] پس (حقیقت یہ ہے کہ) نہیں قتل کیا تم نے انہیں بلکہ اللہ نے قتل کیا انہیں اور نہیں پھینکی تھی تم نے (وہ ریت ان پر) جب پھینکی تھی تم نے بلکہ اللہ نے پھینکی تھی (اور یہ اس لیے تھا) کہ گزار دے اللہ مومنوں کو اپنی طرف سے ایک بہترین آزمائش میں سے۔ یقینا اللہ ہر بات کا سننے والا اور جاننے والا ہے۔
[قران آسان تحریک 8:18] یہ معاملہ تو تمہارے ساتھ ہے اور بے شک اللہ کمزور کرنے والا ہے کافروں کی چالوں کو۔
[قران آسان تحریک 8:19] (اے کافرو!) تم فیصلہ چاہتے ہو تو بے شک آچکا ہے تمہارے سامنے فیصلہ اور اگر تم باز آجاؤ تو یہ بہتر ہوگا تمہارے لیے اور اگر تم دوبارہ یہی کروگے تو پھر ہم بھی ایسا ہی کریں گے اور ہرگز نہ کام آسکے گی تمہارے جمیعت تمہاری ذرا بھی خواہ وہ کتنی ہی زیادہ ہو اور (جان لو کہ) بیشک اللہ اہلِ ایمان کے ساتھ ہے۔
[قران آسان تحریک 8:20] اے ایمان والو! اطاعت کرو اللہ کی اور اُس کے رسُول کی اور مت منہ موڑو اطاعت سے در آنحا لیکہ تم سُن رہے ہو۔