Page 1 of 7 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 84

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس پہلے تھریڈ میں سورۃ الفاتحہ سے سورۃ یونس تک کا ترجمہ موجود ہے۔

    سورۃ 1:الفاتحۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

    [قران آسان تحریک 1:1] شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 1:2] سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں، جو رب ہے سب جہانوں کا
    [قران آسان تحریک 1:3] بڑا مہربان، نہایت رحم والا
    [قران آسان تحریک 1:4] مالکِ روزِ جزا کا
    [قران آسان تحریک 1:5] تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
    [قران آسان تحریک 1:6] دکھا ہم کو راستہ سیدھا
    [قران آسان تحریک 1:7] راستہ ان لوگوں کا کہ انعام فرمایا تو نے ان پر ، نہ وہ جن پر غضب ہوا (تیرا) اور نہ بھٹکنے والے
    Last edited by ~*SEEP*~; 8th November 2009 at 05:19 PM.

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    سورۃ 2:البقرۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:1] الف ، لام، میم
    [قران آسان تحریک 2:2] یہ اللہ کی کتاب ہے، نہیں کوئی شک اس کے کتاب الٰہی ہونے) میں ہدایت ہے (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 2:3] جو ایمان لاتے ہیں غیب پر اور قائم کرتے ہیں نماز اور اس میں سے جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے خرچ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:4] اور وہ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو نازل کیا گیا تم پر اور اس پر جو نازل کیا گیا تم سے پہلے اور آخرت پر بھی وہ یقین رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:5] یہی لوگ ہیں ہدایت پر اپنے رب کی اور یہی ہیں فلاح پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 2:6] بیشک وہ لوگ جنہوں نے (ان باتوں کو ماننے سے) انکار کردیا یکساں ہے ان کے لیے خواہ تم خبردار کرو انہیں یا نہ کرو وہ ایمان نہ لائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 2:7] مہر لگادی ہے اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر (پڑ گیا ہے) پردہ اور ان کے لیے ہے عذاب عظیم۔
    [قران آسان تحریک 2:8] اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ایمان لائے ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر، حالانکہ نہیں ہیں وہ مومن۔
    [قران آسان تحریک 2:9] دھوکہ بازی کررہے ہیں وہ اللہ سے اور ایمان والوں سے جب کہ نہیں دھوکا دے رہے مگر اپنے آپ ہی کو لیکن انہیں (اس کا) شعور نہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:10] ان کے دلوں میں ہے ایک بیماری لہذا اور بڑھا دیا ان کا اللہ نے مرض اور ان کے لیے ہے درد ناک عذاب، بسبب اس جھوٹ کے جو وہ بولتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:11] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ نہ برپا کرو فساد زمین میں تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو ہیں اصلاح کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 2:12] خبردار! حقیقت میں یہی لوگ ہیں فساد برپا کرنے والے، مگر انہیں شعور نہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:13] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ ایمان لائو جس طرح ایمان لائے اور لوگ تو کہتے ہیں کہ کیا ایمان لائیں ہم جس طرح ایمان لائے بیوقوف، خبردار ! حقیقت میں یہی لوگ ہیں بیوقوف، لیکن جانتے نہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:14] اور جب ملتے ہیں اہل ایمان سے تو کہتے ہیں ایمان لائے ہم اور جب ملتے ہیں علحدگی میں اپنے شیطانوں سے تو کہتے ہیں ہم تو تمہارے ہی ساتھ ہیں، اصل میں ہم تو (ان کے ساتھ) محض مذاق کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:15] (جبکہ) اللہ مذاق کررہااُن سے کہ مہلت دیے جارہا ہے انہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں اندھوں کی طرھ بھٹک رہے ہیں۔۔
    [قران آسان تحریک 2:16] یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خریدی ہے گمراہی بدلے میں ہدایت کے، سو نہ تو نفع دیا ان کی تجارت ہی نے اور نہ ہوئے وہ ہدایت پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 2:17] ان کی مثال اس شخص کی ہے جس نے جلائی آگ (روشنی کے لیے) پھر جب روشن کردیا آگ نے اس کے گرد و نواح کو تو سلب کرلیا اللہ نے ان کا نُور اور چھوڑ دیا ان کو اندھیروں میں کہ کچھ نہیں دیکھ پاتے۔
    [قران آسان تحریک 2:18] بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، لٰہذا یہ (اب نہ لوٹیں گے (سیدھے راستے کی طرف)۔
    [قران آسان تحریک 2:19] یا (پھر ان کی مثال ایسی ہے) جیسے زور کی بارش ہو رہی ہے آسمان سے، اس کے ساتھ ہیں اندھیری گھٹائیں، کڑک اور چمک، ٹھونس لیتے ہیں اپنی انگلیاں کانوں میں اپنے، بسبب بجلی کی کڑک کے، موت کے ڈر سے، اور اللہ ہر طرف سے گھیرے میں لیے ہوئے ہے ان منکرین حق کو۔
    [قران آسان تحریک 2:20] قریب ہے کہ یہ بجلی اچک لے جائے بصارت ان کی، جب ذرا بجلی چمکی تو چلنے لگتے ہیں اس (کی روشنی) میں اور جونہی اندھیرا چھا جاتا ہے، ان پر تو کھڑے ہوجاتے ہیں حالانکہ اگر چاہتا اللہ تو سلب کرلیتا ان کی سماعت اور بصارت ہی کو۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:21] اے انسانو! عبادت کرو اپنے رب کی جس نے پیدا کیا تم کو اور ان کو بھی جو (ہو گزرے) تم سے پہلے تاکہ تم بچ جاؤ (عذاب سے)
    [قران آسان تحریک 2:22] جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت اور برسایا آسمان سے پانی، پھر نکالا اس کے ذریعہ سے ہر طرح کی پیداوار کو بطور رزق تمہارے لیے، پس نہ ٹھہراؤ اللہ کا ہمسر (کسی کو) در آنحالیکہ تم (یہ باتیں) جانتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 2:23] اور اگر ہے تم کو شک اس (کتاب) کے بارے میں جو ہم نے نازل کی اپنے بندے پر، تو بنالاؤ ایک ہی سورت اس کی مانند اور بلالو اپنے سب حمائیتیوں کو بھی اللہ کے سوا، اگر ہو تم سچے۔
    [قران آسان تحریک 2:24] لیکن اگر تم (ایسا) نہ کرسکو اور ہر گز نہ کرسکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن ہیں انسان اور پتّھر، جوتیّار کی گئی ہے منکرین حق کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 2:25] اور خوشخبری دے دو ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے جنہوں نے نیک عمل کہ بے شک ان کے لیے ہیں باغ، بہتی ہوں گی جن کے نیچے نہریں، جب بھی دیا جائے گا انہیں ان باغوں میں سے کوئی پھل کھانے کے لیے تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو مل چکا ہے ہمیں اس سے پہلے کیونکہ دیا ہی جائے گا انہیں پھل ملتا جُلتا۔ اور اُن کے لیے وہاں بیویاں ہوں گی پاکیزہ اور وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے۔


  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    قران آسان تحریک 2:26] بلاشبہ اللہ ہرگز نہیں شرماتا اس سے کہ بیان کرے تمثیل کسی قسم کی، مچھر کی یا اس سے بھی حقیر تر چیز کی۔ اب وہ لوگ جو ایمان والے ہیں، وہ تو جانتے ہیں کہ یہی حق ہے اُن کے رب کی طرف سے (آیا) ہے، لیکن وہ لوگ جو ماننے والے نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ آخر کیا مُراد ہے اللہ کی ایسی تمثیلوں سے؟ گمراہی میں مبتلا کرتا ہے اللہ ایسی باتوں سے بہتوں کو اور راہِ راست دکھاتا ہے ان کے ذریعہ سے بہتوں کو۔ اور نہیں گمراہ کرتا اس سے مگر نافرمانوں کو۔
    [قران آسان تحریک 2:27] جو توڑ دیتے ہیں اللہ کے عہد کو مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اُن (رشتوں) کو کہ حُکم دیا ہے اللہ نے جن کے جوڑنے کا اور فساد برپا کرتے ہیں زمین میں۔ یہی لوگ ہیں حقیقت میں نقصان اُٹھانے والے۔
    [قران آسان تحریک 2:28] کیسے کفر کا رویہّ اختیار کرتے ہو تم اللہ کے ساتھ حالانکہ تھے تم بے جان پھر زندگی عطا کی اس نے تمہیں پھر وہی موت دے گا تمہیں، پھر وہی زندہ کرے گا تمہیں، پھر اُسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے تم۔
    [قران آسان تحریک 2:29] وہی تو ہے جس نی پیدا کیا تمہاری خاطر وہ کچھ جو زمین میں ہے، سب، پھر توجّہ فرمائی آسمان کی طرف اور استوار کردیے سات آسمان۔ اور وہ تو ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے
    [قران آسان تحریک 2:30] اور (یاد کرو)جب کہا تیرے رب نے فرشتوں سےکہ یقینًامیں بنانے والا ہوں زمین میں ایک خلیفہ تو انہوں نے کہا تو مقّررکرے گا زمین میں (خلیفہ) اس کو جو فساد برپاکرے گا اس میں اور خونریزیاں کرے گا جبکہ ہم تسبیح کرتے ہیں تیری حمد وثناکے ساتھ اور تقدیس کرتے ہیں تیری۔اللہ نے فرمایا: یقینًامیں جانتا ہوں وہ کچھ جو تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 2:31] اور سکھائے اللہ نے آد م کونام سب (چیزوںکے)،پھرپیش کیا اُن کو فرشتوں کے سامنے اور فرمایا بتاؤ مجھے نام اُن کے،اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 2:32] انہوں نے عرض کیا، پاک ہے تیری ذات، نہیں ہمں علم مگر اسی قدر جتنا تو نے سکھایا ہمیں۔ بیشک تُوہی ہے سب کچھ جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 2:33] اللہ نے فرمایا: اے آد م! بتاؤ ان کو نام اُن کے، پھر جب بتادیے آد م نے فرشتوں کو نام ان سب کے، تو فرمایا: کیا نہیں کہا تھا میں نے تم سے کہ بیشک میں ہی جانتا ہوں سب راز آسمانوں کے اور زمین کے بھی؟ اور جانتا ہوں ہر اس چیز کو جو تم ظاہر کرتے ہو اور وہ بھی جو تم چُھپارہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 2:34] اور جب حُکم دیا ہم نے فرشتوں کو کہ سجدہ کرو آد م کو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے۔ اس نے انکار کیا اور گھمنڈ کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 2:35] اور ہم نے کہا: اے آد م! رہو تم اور تمہاری بیوی جنّت میں اور کھاؤ اس میں با فراغت، جہاں سے چاہو، مگر نہ قریب جانا اس درخت کے ورنہ شمار ہوگا تمہارا ظالموں میں۔
    [قران آسان تحریک 2:36] پھر پھسلا دیا ان دونوں کو شیطان نے اس درخت کی ترغیب دے کر۔ بالآکر نکلوا دیا ان دونوں کو اس (عیش و آرام) سے تھے وہ جس میں اور ہم نے حکم دیا کہ اُتر جاؤ تم سب (یہاں سے) تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیے ہے زمین میں ٹھکانا اور گزر بسر کرنا ایک وقت خاص تک۔
    [قران آسان تحریک 2:37] پھر سیکھے آد م نے اپنے رب سے کچھ کلمات (اور توبہ کی) تو قبول کرلی اللہ نے توبہ اس کی۔ بیشک وہی تو ہے بڑا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 2:38] ہم نے کہا: اتر جاؤ یہاں سے تم سب، اب ہوگا یہ کہ ضرور آئے گی تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت، سوجو تو پیروی کریں گے میری ہدایت کی تو نہ کوئی خوف ہے ان کے لیے اور نہ وہ غمگین ہی ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 2:39] اور جو (اس ہدایت کو) قبول کرنے سے انکار کریں گے اور جھٹلائیں گے ہماری آیات کو وہی لوگ دوزخی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 2:40] اے اولادِ یعقوب! یاد کرو میری اس نعمت کو جو عطا کی تھی میں نے تم کو اور پورا کرو تم اس عہد کو جو تم نے مجھ سے کیا، پورا کروں گا میں وہ عہد جو میں نے تم سے کیا اور مجھ ہی سے ڈرو۔
    [قران آسان تحریک 2:41] اور ایمان لاؤ اس (کتاب) پر جو نازل کی ہے میں نے، جو تصدیق کررہی ہے ان (کتابوں) کی جو تمہارے پاس موجود ہیں اور نہ بنو تم ہی سب سے اوّل منکر اس کے اور مت بیچو میری آیات کو تھوڑی قیمت پر اور میرے غضب سے بچو۔
    [قران آسان تحریک 2:42] اور نہ مشتبہ بناؤ حق کو باطل کا رنگ چڑھا کر اور (مت) چھپاؤ حق کو تم جانتے بوجھتے۔
    [قران آسان تحریک 2:43] اور قائم رکھو نماز اور دیا کرو زکوٰۃ اور جھکو جُھکنے والوں کے ساتھ ۔
    [قران آسان تحریک 2:44] کیا حکم دیتے ہو تم لوگوں کو نیکی کا اور بھول جاتے ہو اپنے آپ کو؟ حالانکہ تلاوت کرتے ہو تم کتابُ اللہ کی۔ تو کیا پھر تم عقل سے بالکل کام نہیں لیتے؟۔
    [قران آسان تحریک 2:45] اور مدد لو صبر سے اور نماز سے۔ اور بیشک یہ بہت گراں ہے سوائے ان بندوں کے جن کی دلوں میں ڈر اور عاجزی ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:46] جو سمجھتے ہیں کہ انہیں ضرورپیش ہونا ہے اپنے رب کے حضور اور آخر کار وہ اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:47] اے اولادِ یعقوب! یاد کرو میری اس نعمت کو جو عطا کی تھی میں نے تم کو اور بیشک میں نے تمہیں فضیلت بخشی تھی اہل جہان پر۔
    [قران آسان تحریک 2:48] اور ڈرو اس دن سے جب کام نہ آئے گا کوئی کسی دوسرے کے ذرا بھی اور نہ منظور ہوگی اس کی طرف سے سفارش اور نہ قبول کیا جائے گا کسی کی طرف سے بدلے میں (کوئی اور) اور نہ ہی انہیں مدد پہنچے گی۔
    [قران آسان تحریک 2:49] اور (یاد کرو) جب نجات بخشی ہم نے تمہیں آلِ فرعون سے جنہوں نے مُبتلا کر رکھا تھا تم کو بدترین عذاب میں ذبح کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رہنے دیتے تھے تمہاری عورتوں کو۔ اور اس حالت میں تمہاری آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی۔۔
    [قران آسان تحریک 2:50] اور جب پھاڑا ہم نے تمہارے لیے سمندر کو، پھر نجات دلائی تمہیں اور غرق کردیا آلِ فرعون کو تمہارے دیکھتے دیکھتے۔
    [قران آسان تحریک 2:51] اور جب وعدہ کیا ہم نے موسٰی سے چالیس رات کا پھر بنا لیا تم نے بچھڑے کو (معبود) موسیٰ کے بعد اور تم ظلم کر رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 2:52] پھر معاف کردیا ہم نے تم کو اس کے بعد بھی تاکہ تم شکر گزاربنو۔
    [قران آسان تحریک 2:53] اور جب دی ہم نے موسی کو کتاب اور فرقان تاکہ تم ہدایت حاصل کرو۔
    [قران آسان تحریک 2:54] اور جب کہا موسی نے اپنی قوم سے اے میری قوم، یقیناً تم نے ظلم کیا ہے اپنی جانوں پر، معبود ٹھہرا کر بچھڑے کو، پس توبہ کرو تم اپنے خالق کے حضور، لٰہذا قتل کرو تم اپنی جانوں کو یہی ہے بہتر تمہارے حق میں، تمہارے خالق کے نزدیک۔ سو توبہ قبول کرلی اللہ نے تمہاری۔ بیشک وہی تو ہے بڑا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 2:55] اور جب تم نے کہا: اے موسی! ہر گز نہ یقین کریں گے ہم تمہارا جب تک (نہ) دیکھ لیں ہم اللہ کو علانیہ، تو آلیا تم کو ایک کڑکے نے تمہارے دیکھتے دیکھتے۔
    [قران آسان تحریک 2:56] پھر زندہ کیا ہم نے تم کو تمہاری موت کے بعد تاکہ تم شکر گزار بنو۔
    [قران آسان تحریک 2:57] اور سایہ کیا ہم نے تم پر بادل کا اور اُتارا ہم نے تم پر من من و سلوٰی۔ (اور کہا) کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو عطا کی ہیں ہم نے تم کو۔ اور (ناشکری کر کے) نہیں بگاڑا انہوں نے ہمارا کچھ بلکہ رہے وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے۔
    [قران آسان تحریک 2:58] اور جب ہم نے کہا کہ داخل ہوجاؤ اس بستی میں اور کھاؤ وہاں، جہاں سے چاہو بافراغت اور داخل ہونا (بستی کے) دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے اور کہتے جانا۔ بخشش مانگتے ہیں، معاف کردیں گے ہم خطائیں تمہاری بلکہ اور زیادہ عطا کریں گے ہم، نیکی کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 2:59] مگر بدل دیا ان ظالموں نے (اس کلمہ کو) ایسے کلمہ سے جو مختلف تھا اس سے جو کہا گیا تھا اُن سے لٰہذا نازل کیا ہم نے ظلم کرنے والوں پر عذاب، آسمان سے، بسبب اس کے کہ وہ نافرمانیاں کیے جاتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 2:60] اور جب پانی مانگا موسی نے اپنی قوم کے لیے تو کہا ہم نے کہ مارو اپنے عصا کو اس چٹان پر۔ سو پُھوٹ نکلے اس میں سے بارہ چشمے۔ جان لیا ہر قبیلے نے اپنا اپنا گھاٹ۔ (ہم نے کہا) کھاؤ اور پیو اللہ کے دیے ہوئے رزق میں سے اور مت پھرو زمین میں فساد پھیلاتے۔


  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:61] اور جب کہا تم نے اے موسی! ہرگز نہیں صبر کرسکتے ہم ایک ہی (طرح کے) کھانے پر، لٰہذا دعا کیجیے ہمارے لیے اپنے رب سے کہ وہ پیدا کرے ہمارے لیے وہ چیزیں جو اُگاتی ہے زمین مثلاً ساگ پات، کھیرا ککڑی، گیہوں، مسور اور لہسن پیاز۔ موسیٰ نے کہا کیا لینا چاہتے ہو تم وہ چیز جو ادنیٰ ہے اس کے عوض جو بہتر ہے؟ (اچّھا) تو جارہو کسی شہر میں بیشک تمہیں مِل جائے گا جو مانگا ہے تم نے۔ اور مسلّط ہوگئی ان پر ذلّت اور محتاجی اور گھر گئے وہ غضب میں اللہ کے۔ یہ اس لیے ہوا کہ وہ انکار کرتے تھے اللہ کی آیات کا اور قتل کرتے تھے نبیوں کو ناحق۔ یہ اس سبب سے تھا کہ وہ نافرمانی کیے جاتے اور حد سے بڑھ جاتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 2:62] بیشک وہ لوگ جنہوں نے اسلام قبول کیا اور وہ لوگ جو یہودی ہوئے اور عیسائی اور صابی، (ان میں سے) جو بھی ایمان لایا اللہ پر اور روزِ آخر پر اور کیے اس نے نیک کام تو اُن کے لیے ہے اجر اُن کا اُن کے رب کے پاس اور نہ کسی قسم کا خوف ہے اُن کے لیے اور نہ وہ کبھی غمگین ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 2:63] اور جب لیا تھا ہم نے تم سے عہد اور اُٹھارکھا تھا تمہارے اُوپر کوہ طور کو۔ (حکم دیا تھا کہ) تھامے رہنا اس (کتاب) کو جو ہم نے تمہیں دی مضبوطی سے اور یاد رکھنا ان (احکام) کو جو اس میں ہیں تاکہ تم عذاب سے بچ سکو۔
    [قران آسان تحریک 2:64] پھر تم پھرگئے اس عہد کے بعد، سو اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت تو ہوچکے ہوتے تم تباہ و برباد۔۔
    [قران آسان تحریک 2:65] اور البّتہ خُوب جانتے ہو تم ان لوگوں کا (قصّہ) جنہوں نے توڑا تھا تم میں سے سبت کاقانون جس پر کہا تھا ہم نے اُن سے کہ بن جاؤ بندر، ذلیل و خوار۔
    [قران آسان تحریک 2:66] اس طرح بنادیا ہم نے (اس واقعہ کو) باعثِ عبرت اُن لوگوں کے لیے جو اس زمانے میں موجود تھے اور اُن کے لیے بھی جو بعد میں آنے والے تھے اور نصیحت ڈرنے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 2:67] اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے، بیشک اللہ حُکم دیتا ہے تم کو کہ ذبح کرو ایک گائے۔ کہنے لگے، کیا کرتے ہو تم ہم سے مذاق؟ موسیٰ نے کہا اللہ کی پناہ اس سے کہ ہوؤں میں جاہلوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 2:68] وہ بولے، درخواست کیجیے ہماری خاطر اپنے رب سے کہ کھول کر بتائے ہمیں کہ وہ گائے کیسی ہو؟ موسیٰ نے کہا بیشک اللہ فرماتا ہے کہ وہ گائے ہو نہ بُوڑھی اور نہ بچھیا۔ (بلکہ) اوسط عمر کی، درمیان بڑھاپے اور جوانی کے۔ لٰہذا تعمیل کرو تم اس حُکم کی جو دیا جارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:69] کہنے لگے، درخواست کیجیے ہماری خاطر اپنے رب سے کہ وہ کھول کر بتائے ہمیں کہ کیسا ہو رنگ اس کا؟ موسی نے کہا، بیشک وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے ہو زرد رنگ کی، ایسی شوخ رنگ کہ جی خوش ہوجائے دیکھنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 2:70] کہنے لگے، درخواست کیجیے ہماری خاطر اپنے رب سے کہ وہ کھول کر بتائے ہمیں کہ وہ کیسی ہو؟ بیشک گائے مشتبہ ہوگئی ہے ہم پر اور بیشک ہم اگر چاہا اللہ نے تو(اب) اس کا ٹھیک پتا پالیں گے۔
    [قران آسان تحریک 2:71] موسیٰ نے کہا، بیشک اللہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے جو نہیں ہے محنت کرنے والی، کہ زمین جوتتی ہو اور نہ پانی دیتی ہو کھیتی کو، صحیح و سالم، بے داغ۔ کہنے لگے، اب لائے ہو تم بالکل ٹھیک بات۔ بالآخر ذبح کردیا انہوں نے اُسے اگرچہ نہ لگتا تھا کہ وہ ایسا کریں گے۔
    [قران آسان تحریک 2:72] اور جب قتل کیا تھا تم نے ایک شخص کو، پھر باہم جھگڑنے لگے تھے تم اس کے بارے میں اور اللہ ظاہر کرنے والا تھا اُس (بات) کو جو تم چُھپا رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 2:73] لٰہذا ہم نے کہا: ضرب لگاؤ مقتول کو اس گائے کے کسی ٹکڑے سے (دیکھو!) اسی طرح زندہ کرے گا اللہ مُردوں کو اور دکھاتا ہے وہ تم کو اپنی نشانیاں تاکہ تم سمجھو۔
    [قران آسان تحریک 2:74] پھر سخت ہوگئے تمہارے دل، ایسی نشانیاں دیکھنے کے بعد بھی، گویا کہ وہ پتّھر ہیں یا زیادہ سخت (پتّھر سے بھی) اور بیشک پتھروں میں تو ایسے بھی ہیں کہ پھوٹ بہتی ہیں جن میں سے نہریں اور ان میں ایسے بھی ہیں جو پھٹ جاتے ہیں اور نکلتا ہے ان میں سے پانی۔ اور ان میں تو ایسے بھی ہیں جو گرپڑتے ہیں اللہ کے خوف سے۔ اور نہیں ہے اللہ بے خبر اس سے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 2:75] (اے مسلمانو!) کیا تم اب بھی توقّع رکھتے ہو کہ ایمان لے آئیں گے یہ لوگ تمہاری دعوت پر؟ حالانکہ ہے ایک گروہ ان میں (ایسا بھی) جو سنتا ہے اللہ کا کلام پھر ردّ و بدل کردیتا ہے اس میں، بعد خُوب سمجھ لینے کے، جانتے بوجھتے۔

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:76] اور جب مِلتے ہیں ان لوگوں سے جو ایمان لاچکے ہیں (محمد پر) تو کہتے ہیں کہ ایمان لائے ہم بھی اور جب تنہا ہوتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تو کہتے ہیں: کیا بتا دیتے ہو تم مسلمانوں کو وہ باتیں جو کھولی ہیں اللہ نے تم پر؟ تاکہ وہ حجت کے طور پر پیش کریں تمہارے خلاف ان باتوں کو تمہارے رب کے حضور۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے؟۔
    [
    قران آسان تحریک 2:77] اور کیا نہیں جانتے وہ کہ بےشک اللہ جانتا ہے ہر وہ بات جو وہ چھپاتے ہیں اور وہ بھی جو وہ ظاہر کرتے ہیں؟۔
    [
    قران آسان تحریک 2:78] اور ان میں ایک گروہ ان پڑھوں کا ہے جو نہیں جانتے کتابِ الٰہی کو مگر جھوٹی آرزوئیں (لیے بیٹھے ہیں) اور نہیں ہیں وہ مگر وہم و گمان پر چلے جارہے ہیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:79] پس ہلاکت اور تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جو لکھتے ہیں تحریر خود اپنے ہاتھوں سے، پھر کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ حاصل کریں اس کے بدلے میں حقیر معاوضہ۔ سو تباہی ہے ان کے لیے اس کی بنا پر جو لکھا انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اور ہلاکت ہے ان کے لیے اس کی بنا پر جو وہ کماتے ہیں ۔
    [
    قران آسان تحریک 2:80] اور کہتے ہیں کہ ہر گز نہ چھوئے گی ہمیں دوزخ کی آگ مگر چند دن گنتی کے۔ کہو کیا لے چُکے ہو تم بارگاہِ الٰہی سے کوئی وعدہ کہ ہرگز نہیں خلاف کرے گا اللہ اپنے وعدے کے؟ یا کہتے ہو تم اللہ کے بارے میں ایسی باتیں جن کا تمہیں کچھ علم نہیں؟۔
    [
    قران آسان تحریک 2:81] کیوں نہیں! جس نے کمائی کوئی بدی اور گھیرلیا اس کو اس کے گناہوں نے، سو ایسے ہی لوگ ہیں اہلِ دوزخ، وہ اسی میں رہیں گے ہمیشہ۔
    [
    قران آسان تحریک 2:82] اور جو لوگ ایمان لائے اور کیئے انہوں نے نیک عمل بھی وہی ہیں اہلِ جنّت، وہ اسی میں رہیں گے ہمیشہ۔
    [
    قران آسان تحریک 2:83] اور جب لیا تھا ہم نے پختہ عہد بنی اسرائیل سے کہ نہ بندگی کرنا تم مگر اللہ کی اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا اور قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ بھی اور کہنا لوگوں سے اچھّی بات اور قائم رکھنا نماز کو اور ادا کرتے رہنا زکوٰۃ۔ مگر پھر گئے تم (اس عہد سے) سوائے چند ایک کے تم میں سے اور تم تو ہو ہی پھرجانے والے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:84] اور جب لیا تھا ہم نے پختہ عہد تم سے کہ نہ بہانا تم آپس میں خون اور نہ نکالنا اپنوں کو اپنے وطن سے پھر تم نے اس کا اقرار کیا تھا اور تم خود اس پر گواہ ہو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:85] پھر تم ہی وہ لوگ ہو کہ قتل کرتے ہو اپنوں کو اور نکال دیتے ہو اپنے ہی ایک گروہ کو اُن کے وطن سے، چڑھائی کرتے ہو ان پر گناہ اور زیادتی سے، اور اگر آتے ہیں وہ تمہارے پاس قیدی بن کر تو چھڑالیتے ہو تم ان کو فدیہ دے کر، حالانکہ سرے سے حرام تھا تمہارے لیے ان کا نکالنا ہی۔ تو کیا تم ایمان لاتے ہو کتاب اللہ کے ایک حصّے پر اور کُفر کرتے ہو دوسرے حصّے کے ساتھ؟ سو نہیں ہے سزا اس شخص کی جو کرے ایسا تم میں سے سوائے رُسوائی کے، دُنیاوی زندگی میں اور قیامت کے دن پھیردیے جائیں گے یہ لوگ سخت ترین عذاب کی طرف اور نہیں ہے اللہ بے خبر ان (حرکتوں) سے جو تم کرتے ہو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:86] یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خریدلی ہے دنیاوی زندگی آخرت کے بدلے۔ لٰہذا نہ تو کمی کی جائے گی ان کے عذاب میں اور نہ اُن کو کوئی مدد پہنچے گی
    [
    قران آسان تحریک 2:87] اور بیشک دی ہم نے موسی کو کتاب اور پے در پے بھیجے بعد موسی کے رسول اور عطا کیں ہم نے عیسیٰ ابنِ مریم کو کھُلی نشانیاں اور مدد کی ہم نے اُس کی رُوح القدس سے۔ تو پھر کیا (ایسا نہیں ہوا کہ) جب بھی آیا تمہارے پاس کوئی رُسول ایسے احکام لے کر جو خلاف تھے تمہاری خواہشاتِ نفس کے، تو تم سرکش ہوگئے پھر بعض رُسولوں کو تم نے جھٹلایا اور بعض کو قتل ہی کر ڈالا۔
    [
    قران آسان تحریک 2:88] اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں۔ نہیں، بلکہ لعنت بھیج دی ہے ان پر اللہ نے ان کے کفر کے سبب سو وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:89] اور جب آئی ان کے پاس ایک کتاب اللہ کی طرف سے تصدیق کرتی ہوئی ان کتابوں کی جو ان کے پاس موجود ہیں اور ان کی حالت یہ تھی اس سے پہلے کہ دُعائیں مانگا کرتے تھے فتح کی کافروں پر۔ پھر جب آگیا ان کے پاس وہ جس کو انہوں نے پہچان بھی لیا تو ماننے سے انکار کردیا اُسے پس پھٹکار اللہ کی ان منکروں پر۔
    [
    قران آسان تحریک 2:90] بہت بُری ہے وہ چیز کہ بیچ دیا ہے انہوں نے اس کے بدلے میں اپنی جانوں کو، وہ یہ کہ انکار کرتے ہیں وہ اس کا جو نازل کیا ہے اللہ نے، محض اس ضد کی بنا پر کہ نازل کر رہا ہے اللہ اپنا فضل (قرآن) جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے۔ سو وہ گرفتار ہوگئے (اللہ کے) پے در پے غضب میں اور کافروں کے لیے ہے عذاب ذِلّت آٓمیز۔
    [
    قران آسان تحریک 2:91] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ ایمان لاؤ اس پر جو نازل کیا ہے اللہ نے تو وہ کہتے ہیں ایمان لاتے ہیں ہم اس پر جو نازل کیا گیا ہم پر اور انکار کرتے ہیں ماننے سے ہر اس چیز کے جو اس کے علاوہ ہے حالانکہ وہ حق ہے جو تصدیق کرتا ہے اس (کتاب) کی جو ان کے پاس موجود ہے۔ ان سے کہو آخر کیوں قتل کرتے رہے ہو تم اللہ کے نبیوں کو اس سے پہلے اگر تھے تم ایمان والے؟۔
    [
    قران آسان تحریک 2:92] اور یقیناً آئے تمہارے پاس موسیٰ کھُلی نشانیاں لے کر پھر بھی پُوجنا شروع کردیا تم نے بچھڑے کو موسیٰ (کے طور پر جانے) کے بعد اور تم ظلم کر رہے تھے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:93] اور جب لیا تھا ہم نے تم سے عہد اور اُٹھا رکھا تھا تمہارے اوپر کوہِ طور کو۔ اور حُکم دیا تھا کہ) پکڑے رہو اس کتاب کو جو دی ہے ہم نے تمہیں زور سے اور سنو (احکام الٰہی)۔ انہوں نے کہا: سن تو لیا ہم نے، مگر مانیں گے نہیں اور رچ بس گیا تھا ان کے دلوں میں بچھڑا ہی ان کے کفر کے سبب۔ تم کہہ دو بہت ہی برے ہیں وہ کام جن کے کرنے کا حُکم دیتا ہے تم کو تمہارا ایمان اگر ہو تم مومن۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:94] ان سے کہو اگر ہے تمہارے ہی لیے آخرت کا گھر اللہ کے ہاں مخصوص، دوسرے انسانوں کے لیے نہیں، تو تمنّا کرو موت کی اگر ہو تم سچّے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:95] اور ہرگز نہیں تمنّا کریں گے یہ لوگ موت کی، کبھی بھی، بسبب ان (گناہوں) کے جنہیں آگے بھیج چکے ہیں (کما کر) یہ اپنے ہاتھوں اور اللہ خُوب جانتا ہے ان ظالموں کو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:96] اوریقیناً پاؤ گے تم ان (یہودیوں) کو سب سے بڑھ کر حریص جینے کا، اور ان لوگوں سے بھی زیادہ جو مشرک ہیں۔ چاہتا ہے، ان میں سے ہر ایک کہ کاش ملے اس کو عمر ہزار سال کی حالانکہ نہیں ہے بچانے والا اُس کو عذاب سے یہ اس قدر عمر کا مِلنا بھی۔ اور اللہ دیکھ رہا ہے اس کو جو یہ کر رہے ہیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:97] کہہ دو! جو شخص ہے دُشمن جبریل کا (اسے معلوم ہونا چاہیے) کہ جبریل ہی نے تو اتارا ہے قرآن تمہارے قلب پر، اللہ کے حُکم سے تصدیق کرتا ہوا ان (کتابوں) کی جو ان کے پاس پہلے سے موجود ہیں اور (قرآن) ہدایت ہے اور بشارت ہے اہلِ ایمان کے لیے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:98] جو ہے دشمن اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور جبریل و میکائیل کا،تو بیشک اللہ بھی دُشمن ہے کافروں کا۔
    [
    قران آسان تحریک 2:99] اور بیشک نازل کی ہیں ہم نے تمہاری طرف ایسی آیات جو صاف صاف (حق کا) اظہار کرنے والی ہیں اور نہیں انکار کرتے ان کا مگر وہی جو نافرمان ہیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:100] کیا (ایسا نہیں ہوتا رہا کہ) جب بھی انہوں نے کوئی عہد کیا تو اٹھا کر پھینک دیا اس کو ایک گروہ نے ان ہی میں سے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ان میں سے اکثر ایمان، نہیں لاتے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:101] اور جب آیا ان کے پاس کوئی رسول، اللہ کی طرف سے تصدیق کرتا ہوا ان (کتابوں) کی جو ان کے پاس موجود ہیں تو پھینک دیا ایک گروہ نے ان میں سے جنہیں دی گئی تھی کتاب، اللہ ہی کی کتاب کو پس پُشت، اس طرح کہ گویا وہ (اُسے) جانتے ہی نہیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:102] اور پیچھے لگ گئے ان (خرافات) کے جنہیں پڑھتے پڑھاتے تھے شیاطین، سلیمان کے عہدِ حکومت میں حالانکہ نہیں کفر کیا سلیمان نے بلکہ ان شیطانوں نے کفر کیا، سکھاتے تھے لوگوں کو جادُو اور (پیچھے لگ گئے)اس (علم) کے جو نازل کیا گیا دو فرشتوں پر بابل میں یعنی ہاروت اور ماروت پر۔ حالانکہ وہ دونوں نہیں سکھاتے تھے کسی کو (وہ علم) جب تک نہ کہہ لیں یہ کہ ہم تو محض ایک آزمائش میں، لٰہذا تو کفر میں مُبتلا نہ ہو۔ پھر بھی وہ سیکھتے تھے ان دونوں سے ایسی چیز کہ جدائی ڈال دیں وہ اس سے مرد اور اس کی بیوی کے درمیان۔ حالانکہ وہ نہیں پہنچا سکتے تھے نقصان اس سے کسی کو مگر اللہ کے اِذن سے۔اور سیکھتے تھے یہ لوگ (ان سے) ایسی چیزیں جو نقصان تو پہنچائیں انہیں، لیکن نفع بالکل نہ دیں۔ حالانکہ وہ خوب جانتے تھے کہ بیشک جو اس کا خریدار بنا، نہیں ہے اس کے لیے آخرت میں کوئی حصّہ۔ اور یقیناً بہت ہی بُری تھی وہ چیز کہ بیچ ڈالا تھا اُنہوں نے اس کے عوض اپنی جانوں کو۔ کاش! وہ جانتے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:103] اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو بیشک وہ ثواب جو اللہ کے ہاں سے مِلتا کہیں بہتر تھا۔ کاش! وہ جانتے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:104] اے لوگو! جو ایمان لائے ہو نہ کہا کرو رَاعِنا، بلکہ کہا کرو "اُنظُرنا" اور توجہ سے سُنا کرو۔ اور کافروں کے لیے ہے۔ عذاب، دردناک۔
    [
    قران آسان تحریک 2:105] نہیں پسند کرتے وہ لوگ جو کافر ہیں، اہلِ کتاب میں سے اور نہیں (پسند کرتے) مشرک، اس بات کو کہ نازل ہو تم پر کوئی خیر تمہارے رب کی طرف سے ۔مگر اللہ خاص کرلیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ جس کو چاہے۔ اور اللہ مالک ہے فضلِ عظیم کا۔
    [
    قران آسان تحریک 2:106] نہیں منسوخ کرتے ہیں ہم کسی آیت کو یا بُھلادیتے ہیں کسی آیت کو تو عطا کرتے ہیں بہتر اس سے یا ویسی ہی۔ کیا نہیں جانتے تم کہ بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:107] کیا نہیں جانتے تم کہ یقیناً اللہ ہی ہے جس کو سزاوار ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ اور نہیں ہے تمہارا اللہ کے سوا کوئی سرپرست اور نہ کوئی مددگار؟۔
    [
    قران آسان تحریک 2:108] پھر کیا چاہتے ہو تم کہ سوالات اور مطالبات کرو اپنے رسول سے اسی طرح جیسے سوالات اور مطالبات کیے گئے موسیٰ سے اس سے پہلے۔ اور جس نے اختیار کیا کفر ایمان کے بدلے تو یقیناً بھٹک گیا وہ سیدھی راہ سے
    [
    قران آسان تحریک 2:109] دل و جان سے چاہتے ہیں بہت سے لوگ اہلِ کتاب میں سے کہ کاش ! واپس پھیردیں تم کو (یعنی) تمہارے ایمان لے آنے کے بعد (تمہیں) پھر کافر بنادیں، حسد کی بنا پر جو ان کے دلوں میں ہے بعد اس کے کہ کُھل کر سامنے آگیا ہے ان کے حق۔ سو تم معاف کرتے رہو اور در گزر سے کام لو، یہاں تک کہ نافذ فرمائے اللہ خود ہی اپنا فیصلہ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:110] اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ- اور جو بھی آگے بھیجو گے تم اپنے لیے کسی قسم کی بھلائی، پالو گے اسے اللہ کے ہاں۔ بیشک اللہ ان اعمال کو جو تم کرتے ہو دیکھ رہا ہے۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:111] اور کہتے ہیں (یہودی اور عیسائی) کہ ہرگز نہیں داخل ہوگا جنّت میں مگر وہ جو ہوگا یہودی یا نصرانی، یہ باتیں ان کی تمنائیں ہیں۔ ان سے کہو پیش کرو دلیل اپنی، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 2:112] ہاں بلاشُبہ! جس نے سِر تسلیم خم کردیا اللہ کے حضور اور عملاً بھی نیک رَوِش اختیار کی، سو ایسے شخص کے لیے ہے اس کا اجر اس کے رب کے پاس اور نہیں ہے کسی طرح کا خوف ایسے لوگوں کے لیے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 2:113] اور کہتے ہیں۔ یہودی، نہیں ہیں نصرانی کسی راہ پر اور کہتے ہیں نصرانی، نہیں ہیں یہودی کسی راہ پر حالانکہ یہ سب تلاوت کرتے ہیں کتاب اللہ کی۔ اسی طرح کہی اُن لوگوں نے بھی، جو کچھ نہیں جانتے، اِن ہی کی سی بات: لٰہذا اب اللہ فیصلہ کرے گا ان کے مابین، قیامت کے دن ان باتوں کا جن میں یہ اختلاف کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:114] اور کون بڑا ظالم ہے اس سے جو روکے اللہ کی مسجدوں میں اس سے کہ ذکر کیا جائے ان میں اللہ کے نام کا اور کوشش کرے ان کو ویران کرنے کی۔ ایسے لوگوں کو نہیں ہے یہ حق بھی کہ داخل ہوں مسجد میں، مگر ڈرتے ڈرتے۔ اُن کے لیے ہے دُنیا میں ذلّت اور ان ہی کے لیے ہے آخرت میں عذابِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 2:115] اور اللہ ہی کا ہے مشرق بھی اور مغرب بھی، سو جس طرف بھی تم رُخ کرو اسی طرف ہے رُخ اللہ کا۔ بیشک اللہ بڑی وسعت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:116] اور اُنہوں نے کہا کہ رکھتا ہے اللہ اولاد ، پاک ہے اللہ (ان باتوں سے)۔ حقیقت یہ ہے کہ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں، سبھی ہیں اس کے مطیع فرمان۔
    [قران آسان تحریک 2:117] موجدِ بے مثال، آسمانوں اور زمین کا۔ اور جب فیصلہ کرتا ہے وہ کسی کام کا تو بس حُکم دیتا ہے اسے کہ ہو جا اور وہ ہوجاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:118] اور کہا ان لوگوں نے جو نادان ہیں کہ اخرکیوں نہیں کلام کرتا ہم سے خود اللہ، یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی نشانی؟ اسی طرح کہہ چُکے ہیں وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ان ہی کی سی بات۔ ایک جیسے ہیں ان سب کے دل۔ بیشک ہم بیان کرچُکے ہیں نشانیاں ان لوگوں کے لیے جو صاحبِ یقین ہیں۔۔
    [قران آسان تحریک 2:119] (اس سے بڑی نشانی اور کیا ہوگی کہ) ہم نے بھیجا ہے تم کو (اے محمد!) علمِ حق کے ساتھ، خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بناکر اور پُرسش نہیں ہوگی تم سے اہل دوزخ کے بارے میں۔
    [قران آسان تحریک 2:120] اور ہرگز نہ راضی ہوں گے تم سے یہودی اور نہ عیسائی جب تک کہ (نہ) ہوجاؤ تم تابع اُن کے دین کے۔ تم کہہ دو بیشک اللہ کی ہدایت ہی حقیقی ہدایت ہے۔ اور اگر کہیں پیروی کرلی تم نے ان کی خواہشات کی اس کے بعد بھی کہ آچکا ہے تمہارے پاس علم تو نہیں ہوگا تم کو اللہ (کی گرفت) سے (بچانے والا) کوئی دوست اور نہ کوئی مددگار۔
    [قران آسان تحریک 2:121] وہ لوگ جن کو دی ہم نے کتاب، (جو) پڑھتے ہیں اسے جیسا کہ اس کے پڑھنے کا حق ہے۔ وہی لوگ ایمان رکھتے ہیں اس پر۔ اور جو کفر کا رویہ اختیار کرتے ہیں اس کے ساتھ سو وہی ہیں نقصان اٹھانے والے۔
    [قران آسان تحریک 2:122] اے بنی اسرائیل! یاد کرو میری وہ نعمت جو عطا کی میں نے تم کو اور یہ کہ میں نے فضیلت بخشی تھی تمہیں اہل جہان پر۔
    [قران آسان تحریک 2:123] اور ڈرو اس دن سے جب کام نہ آئے گا کوئی کسی کے ذرا بھی اور نہ قبول کیا جائے گا اس کی طرف سے بدلے میں (کوئی دوسرا) اور نہ فائدہ پہنچائے گی اسے سفارش اور نہ ان (مجرموں) کو مدد ہی پہنچے گی۔
    [قران آسان تحریک 2:124] اور جب آزمایا ابراہیم کو اس کے رب نے چند باتوں سے اور اس نے وہ پوری کردکھائیں۔ تو ارشاد ہوا، بے شک میں بنانے والا ہوں تمہیں سب لوگوں کا پیشوا۔ ابراہیم نے عرض کیا اور کیا میری اولاد میں سے بھی؟ فرمایا نہیں پہنچے گا میرا وعدہ ظالموں کو۔
    [قران آسان تحریک 2:125] اور جب بنایا ہم نے بیت اللہ کو مرکز لوگوں کے لیے اور امن کی جگہ۔ اور (حکم دیا کہ) بناؤ مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ اور تاکید کی ہم نے ابراہیم و اسماعیل کو، یہ کہ پاک رکھنا تم دونوں، میرے اس گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 2:126] اور جب دعا کی ابراہیم نے اے میرے رب! بنادے اس (جگہ) کو امن والا شہر اور رزق دے اس کے باشندوں کو ہر قسم کے پھلوں کا، ان کو جو ایمان لائیں ان میں سے اللہ پر اور روز آخر پر۔ رب نے فرمایا اور جو ایمان نہ لائے گا فائدہ پہنچاؤں گا میں اس کو بھی، مگر قلیل پھر گھسیٹوں گا اس کو دوزخ کے عذاب کی طرف۔ اور بد ترین ٹھکانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:127] اور جب اٹھا رہے تھے ابراہیم بنیادیں بیت اللہ کی اور اسماعیل بھی۔ (اور دعا کرتے جاتے تھے)۔ اے ہمارے رب!قبول فرما۔ ہم سے (یہ خدمت) بے شک تو ہی ہے سب کچھ سننے والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 2:128] اے ہمارے رب! اور بنا ہم دونوں کو فرمانبردار اپنا اور ہماری نسل میں سے (اٹھا) ایک امت جو مطیع فرمان ہو تیری اور بتا ہمیں طریقے اپنی عبادت کے اور قبول فرما ہماری توبہ بے شک تو ہی ہے توبہ قبول فرمانے والا، رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 2:129] اے ہمارے رب! اور بھیج ان میں ایک رسول ان ہی میں سے (جو) پڑھ کر سُنائے ان کو تیری آیات اور تعلیم دے ان کو کتاب و حکمت کی اور پاک کرے ان (کے دلوں اور زندگیوں) کو۔ بیشک توہی تو ہے ہر چیز پر غالب اور کامل حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 2:130] اب کون ہے جو انحراف کرے گا مِلّتِ ابراہیم سے بجز اس شخص کے جس نے حماقت میں مبتلا کرلیا ہو اپنے آپ کو۔ جبکہ درحقیقت منتخب کرلیا ہم نے ابراہیم کو دُنیا میں اور بیشک ہوگا ہوگا وہ آخرت میں صالحین میں سے۔
    [قران آسان تحریک 2:131] (وہ تو ایسا تھا کہ) جب کہا اس سے اس کے رب نے کہ مسلم ہوجا، اس نے (فوراً) کہا میں فرمانبردار ہوگیا ربِّ کائنات کا۔
    [قران آسان تحریک 2:132] اور وصیّت کی اسی دین (پر قائم رہنے) کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب نے بھی۔ اے میرے بیٹو! بےشک اللہ نے منتخب فرمالیا ہے تمہارے لیے اس دین کو لٰہذا تم ہرگز نہ مرنا مگر اس حالت میں کہ ہو تم مسلمان۔
    [قران آسان تحریک 2:133] کیا تھے تم حاضر اس وقت جب قریب آیا، یعقوب کی موت کا وقت۔ جب پوچھا تھا اس نے اپنے بیٹوں سے کہ کس کی عبادت کروگے تم میرے بعد؟ ان سب نے کہا: عبادت کریں گے ہم تیرے معبود کی اور تیرے آباؤاجداد، ابراہیم، اسمعیل اور اسحاق کے معبود کی، جو الٰہِ واحد ہے اور ہم سب اسی کے فرمانبردار ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:134] یہ ایک گروہ تھا جو ہو گزرا، ان کے لیے ہے جو انہوں نے کمایا اور تمہارے لیے وہی ہے جو تم کماؤ گے۔ اور تم سے یہ نہ پوچھا جائے گا کہ کیا کرتے رہے وہ۔
    [قران آسان تحریک 2:135] اور کہتے ہیں کہ ہوجاؤ یہودی یا نصرانی، ہدایت پاجاؤ گے۔ کہہ دو! نہیں، بلکہ طریقہ ابراہیم کا جو سب کو چھوڑ کر اللہ کا ہوگیا تھا اور نہ تھا وہ مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 2:136] (مسلمانو) تم کہدو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو نازل کیا گیا ہماری طرف اور جو نازل کیا گیا ابراہیم، اسماعیل، اسحاق اور یعقوب پر اور اس کی اولاد پر اور جو دیا گیا موسٰی کو اور عیسٰی کو اور جو دیا گیا نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے، نہیں تفریق کرتے ہم ان کے درمیان اور ہم اللہ ہی کے فرمانبردار ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:137] پھر اگر ایمان لے آئیں وہ بھی اسی طرح جیسے ایمان لائے ہو تم تو ہدایت پاگئے وہ اور اگر انحراف کریں تو پھر اصل بات یہ ہے کہ وہ ہٹ دھرمی میں پڑگئے ہیں۔ سو کافی ہے تمہارے لیے ان کے مقابلے میں اللہ اور وہ ہر بات کا سُننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:138] اللہ کا رنگ (اختیار کرو) اور کس کا (رنگ) اچّھا ہے اللہ کے رنگ سے اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:139] کہو: کیا جھگڑتے ہو تم ہم سے اللہ کے بارے میں حالانکہ وہی ہے رب ہمارا بھی اور رب تمہارا بھی اور ہمارے لیے ہیں عمل ہمارے اور تمہارے لیے ہیں عمل تمہارے اور ہم خالص اسی کی عبادت کرنیوالے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:140] کیا پھر تم کہتے ہو کہ بیشک ابراہیم، اسماعیل، اسحٰق، یعقوب اور اولاد یعقوب (سب کے سب) تھے یہودی یا نصرانی۔ کہو! کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ؟ اور کون بڑا ظالم ہے اس سے جو چُھپائے وہ شہادت جو اس کے پاس ہے اللہ کی طرف سے؟ اور نہیں ہے اللہ غافل اس سے جو تم کر رہے ہو۔

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:141] یہ بھی ایک گروہ تھا جو ہو گزرا، ان کے لیے ہے جو انہوں نے کمایا اور تمہارے لیے وہی ہے جو تم کماؤگے اور تم سے یہ نہ پوچھا جائیگا کہ وہ کیا کرتے رہے۔۔
    [قران آسان تحریک 2:142] ضرور کہیں گے بے وقوف لوگ کہ کس چیز نے پھیر دیا ہے مُسلمانوں (کے رُخ) کو ان کے اس قبلے سے کہ تھے (پہلے) یہ جس پر۔ کہو (اے نبی) اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب۔ چلاتا ہے وہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے پر ۔
    [قران آسان تحریک 2:143] اور اس طرح بنادیا ہے ہم نے تم کو ایک اُمّتِ مُعتدل تاکہ بنو تم گواہ لوگوں پر اور ہو رسول تم پر گواہی دینے والا اور نہیں مقرر کیا تھا ہم نے وہ قبلہ کہ تھے تم (پہلے) جس پر مگر اس غرض سے کہ دیکھیں ہم کہ کون پیروی کرتا ہے رسول کی اور کون پھرجاتا ہے اپنے الٹے پاؤں۔ اور بے شک تھا یہ (قبلہ بدلنا) بہت گراں سوائے ان لوگوں کے جنہیں ہدایت دی اللہ نے۔ اور نہیں ہے اللہ ایسا کہ ضائع کر دے تمہارا ایمان۔ بیشک اللہ انسانوں پر بہت ہی شفیق اور رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:144] بیشک دیکھ رہے ہیں ہم بار بار اٹھنا تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف سو پھیرے دیتے ہیں ہم تمہیں اسی قبلے کی طرف جسے تم پسند کرتے ہو سو پھیر لو تم اپنا رُخ طرف مسجدِ حرام کے اور جہاں بھی ہوا کرو تم پھیر لیا کرو اپنے رُخ (نماز میں) اسی کی جانب۔ اور بیشک وہ لوگ جنہیں دی گئی کتاب الٰہی خوب جانتے ہیں کہ ہہی (قبلہ) حق ہے ان کے رب کی طرف سے۔ اور نہیں ہے اللہ بے خبر ان کاموں سے جو یہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:145] اور اگر لے آؤتم ان لوگوں کے پاس جنہیں دی گئی کتاب تمام نشانیاں پھر بھی نہ پیروی کریں گے وہ تمہارے قبلے کی اور نہ ہو تم پیروی کرنے والے ان کے قبلے کی اور نہیں ہے ان میں کوئی گروہ پیروی کرنے والا دوسرے گروہ کے قبلے کی۔ اور اگر کہیں پیچھے چل پڑے تم ان کی خواہشات کے اس کے بعد بھی کہ آچکا ہے تمہارے پاس علم تو یقیناً تم بھی اندریں صورت ہوگے ظالموں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 2:146] وہ لوگ جنہیں دی ہم نے کتاب پہچانتے ہیں اس (قبلہ) کو جیسے پہچانتے ہیں اپنی اولاد کو۔ لیکن کچھ لوگ ان میں سے چھپاتے ہیں حق کو جانتے بوجھتے۔
    [قران آسان تحریک 2:147] حق یہی ہے تیرے رب کی طرف سے پس تم ہر گز نہ ہونا شک کرنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 2:148] اور ہر ایک کے لیے ہے رخ کرنے کی ایک سمت کہ وہ منہ کرتا ہے اس کی طرف سو سبقت لے جاؤ تم نیک کاموں میں۔جہاں کہیں بھی ہوگے تم لائے گا تم کو اللہ اکھٹا بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:149] اور جہاں سے بھی نکلو تم موڑو اپنا رُخ (نماز میں) مسجد الحرام کی طرف۔ اور بیشک یہی حق ہے تمہارے رب کی طرف سے۔ اور نہیں ہے اللہ بے خبر اس سے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 2:150] اور جہاں سے بھی نکلو تم موڑو اپنا رُخ (نماز میں) مسجد الحرام کی طرف۔ اور جہاں کہیں بھی ہو تم تو موڑو اپنے رُخ اسی کی جانب تاکہ نہ رہے لوگوں کے پاس تمہارے خلاف کوئی حُجّت سوائے ان کے جو بے انصاف ہیں اس میں سے، سو نہ ڈرو تم ان سے بلکہ مجھ ہی سے ڈرو اور (مسجد الحرام کی طرف رُخ کرنا اس لیے ضروری ہے) تاکہ پورا کروں میں اپنا انعام تم پر اور (اس لیے بھی) تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
    [قران آسان تحریک 2:151] (یہ قبلہ مقرّر کرنا بھی اسی طرح کا انعام ہے) جیسا کہ بھیجا ہم نے تم میں ایک رسول تم ہی میں سے جو پڑھ کر سناتا ہے تمہیں ہماری آیات اور پاک کرتا ہے تم کو اور تعلیم دیتا ہے تم کو کتاب اللہ کی اور حکمت کی اور سکھاتا ہے تم کو وہ باتیں جو تم نہیں جانتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 2:152] پس یاد رکھو تم مجھے، میں یاد رکھوں گا تمہیں اور شکر گزار بنو میرے اور نہ کرو ناشکری میری۔
    [قران آسان تحریک 2:153] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو مدد حاصل کرو صبر سے اور نماز سے۔ بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:154] اور نہ کہو ان کو جو مارے جائیں اللہ کی راہ میں، مُردہ۔ بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تمہیں (ان کی زندگی کا) شعور نہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:155] اور ضرور آزمائیں گے ہم تم کو کسی قدر خوف اور بھُوک سے اور (مبتلا کرکے) نقصان میں مال و جان کے اور آمدینوں کے اور خوشخبری دو صبر کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 2:156] وہ (صبر کرنے والے) کہ جب پہنچتی ہے انہیں کوئی مصیبت تو کہتے ہیں بیشک ہم اللہ ہی کے ہیں اور بیشک ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:157] (دراصل) یہی وہ لوگ ہیں کہ ان پر ہیں عنایتیں ان کے رب کی اور رحمتیں بھی اور یہی لوگ ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:158] بےشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں سو جو شخص حج کرے بیت اللہ کا یا عمرہ کرے تو نہیں ہے کچھ گناہ اس پر کہ سعی کرے ان دونوں کے درمیان۔ اور جو شخص خوشدلی سے کرتا ہے کوئی نیک کام تو بیشک اللہ ہے قدر دان، سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 2:159] بیشک جو لوگ چھپاتے ہیں ہمارے نازل کیے ہوئے واضح احکام کو اور ہدایت کو اس کے بعد بھی کہ کھول کر بیان کردیے ہیں ہم نے وہ لوگوں کے لیے اس کتاب میں، وہی لوگ ہیں کہ لعنت کرتا ہے ان پر اللہ بھی اور لعنت کرتے ہیں ان پر سب لعنت کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 2:160] البتّہ وہ لوگ جنہوں نے توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی اور بیان کرنے لگے (جو کچھ چھپاتے تھے) تو یہی لوگ ہیں کہ معاف کردوں گا میں ان کو اور میں ہی تو ہوں بڑا معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 2:161] بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر (کا رویہ اختیار) کیا اور مرگئے کافر ہی یہی لوگ ہیں کہ ہے ان پر لعنت اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی، سب کی۔
    [قران آسان تحریک 2:162] ہمیشہ رہیں گے یہ (گرفتار) لعنت میں نہ ہلکا کیا جائے گا ان کا عذاب او رنہ انہیں مہلت ملے گی۔
    [قران آسان تحریک 2:163] اوت تم سب کا معبود ایسا معبود ہے جو ایک ہی ہے۔ نہیں ہے کوئی معبود اس سے سوا بڑا مہربان نہایت رحم والا۔
    [قران آسان تحریک 2:164] بیشک پیدا کرنے میں آسمانوں کے اور زمین کے اور ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں شب و روز کے اور کشتیوں میں جو چلتی ہیں سمندر میں وہ (چیزیں) لے کر جو نفع بخش ہیں انسانوں کے لیے اور یہ جو نازل کیا اللہ نے آسمان سے پانی پھر زندگی بخشی اس کے ذریعہ سے زمین کو مُردہ ہونے کے بعد اور پھیلائی اس میں ہر طرح کی جاندار مخلوق اور ہواؤں کی گردش میں اور بادلوں میں جو تابع فرمان بنا کر رکھے گئے ہیں درمیان آسمان و زمین کے یقیناً (ان سب چیزوں میں) نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 2:165] اور لوگوں میں سے (کچھ ایسے ہیں) جو بناتے ہیں اللہ کے سوا (دوسروں کو اللہ کا) مدِمقابل محبت کرتے ہیں ان سے ایسی محبت جیسی اللہ سے ہونی چاہیے۔ حالانکہ وہ لوگ جو ایمان والے ہیں سب سے بڑھ کر محبوب رکھتے ہیں اللہ کو۔ اور کاش سوجھ جائے ان ظالموں کو (آج ہی وہ کچھ جو سوجھنے والا ہے انہیں) اس وقت جب دیکھیں گے عذاب کہ بیشک قوت اللہ ہی کے پاس ہے ساری کی ساری اور یہ کہ بیشک اللہ بہت سخت ہے عذاب دینے میں
    [قران آسان تحریک 2:166] جب بیزرای کا اظہار کریں گے وہ جن کی پیروی کی گئی تھی ان سے جنہوں نے پیروی کی تھی اور دیکھ رہے ہوں گے عذاب کو اور منقطع ہوچُکے ہوں گے ان کے تمام ذرائع اور وسائل
    [قران آسان تحریک 2:167] اور کہیں گے وہ جنہوں نے پیروی کی تھی: کاش کہ ہوتا ہمارے لیے ایک موقعہ پھر (دُنیا میں جانے کا) تو بیزاری کا اظہار کرتے ہم بھی ان سے اسی طرح جیسے بیزاری ظاہر کی ہے انہوں نے ہم سے۔ اس طرح بنا دکھائے گا اللہ ان کے اعمال کو حسرت و پشیمانی ان کے لیے۔ اور ہرگز نہیں نکل سکیں گے وہ دوزخ سے۔
    [قران آسان تحریک 2:168] اے لوگو! کھاؤ وہ چیزیں جو ہیں زمین میں، حلال اور پاکیزہ اور نہ پیروی کرو شیطان کے قدموں کی ۔ بیشک وہ ہے تمہارا کھلا دشمن
    [قران آسان تحریک 2:169] وہ تو بس حُکم دیتا ہے تم کو بُرائی کا اور بے حیائی کا اور اس بات کا کہ کہو تم اللہ کے بارے میں وہ باتیں جن کے متعلّق تمہیں علم نہیں (کہ اللہ نے فرمائی ہیں)۔
    [قران آسان تحریک 2:170] اور جب کہا جاتا ہے اِن سے کہ پیروی کرو ان (احکام) کی جو نازل کیے ہیں اللہ نے تو کہتے ہیں نہیں بلکہ ہم تو پیروی کریں گے ان (طور طریقوں) کی جن پر پایا ہے ہم نے اپنے آباأ اجداد کو۔ کیا پھر بھی کہ ہوں ان کے باپ دادا ایسے جو نہ سمجھتے ہوں کچھ اور نہ سیدھے راستے پر ہوں؟۔

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:171] اور مثال اُن لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا ایسی ہے جیسے کوئی شخص پکارے ان کو جو نہیں سُنتے (کچھ) سوائے پکارنے اور چّلانے کے۔ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں سو وہ کچھ نہیں سمجھتے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:172] اے ایمان والو ! کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو عطا کی ہیں ہم نے تم کو اور شکر اداکرو اللہ کا اگر ہو تم واقعی اسی کی عبادت کرنے والے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:173] اس نے تو بس حرام کیا ہے تم پر مُردار، خُون، خنزیر کا گوشت اور ہر وہ چیز کہ پکارا جائے اس پر۔(نام) غیر اللہ کا پھر جو مجبور ہوجائے جبکہ وہ سرکش بھی نہ ہو اور حدسے بڑھنے والا بھی نہ ہو تو کچھ گناہ نہیں اس پر۔ بیشک اللہ بہت معاف فرمانے والا اور رحکم کرنے والا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:174] بیشک جو لوگ چُھپاتے ہیں اس کو جو نازل کیا ہے اللہ نے اپنی کتاب میں اور لیتے ہیں اس کے بدلے تھوڑی قیمت یہ لوگ نہیں بھرتے اپنے پیٹ میں مگر آگ اور نہیں بات کرے گا ان سے اللہ روزِ قیامت اور نہ پاک کرے گا ان کو اوران کے لیے ہے درناک عذاب۔
    [
    قران آسان تحریک 2:175] یہ وہ لوگ ہیں کہ خریدی ہے انہوں نے گمراہی ہدایت کے بدلے میں اور عذاب مغفرت کے بدلے میں سو کِس قدر صبر کرنے والے ہیں یہ دوزخ پر۔
    [
    قران آسان تحریک 2:176] یہ اس لیے کہ اللہ نے نازل کی ہے یہ کتاب سچائی کے ساتھ اور بیشک جنہوں نے اختلاف کیا اس کتاب میں اور ضد میں بہت دُور جانکلے ہیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:177] نہیں ہے نیکی یہی کہ کرلو تم اپنے چہرے مشرق کی طرف یا مغرب کی طرف بلکہ نیکی (یہ ہے کہ) آدمی ایمان لائے اللہ پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور اللہ کی کتاب پر اور پیغمبروں پر اور دے مال اس کی محبت میں، رشتے داروں کو اور یتیموں کو اور مسکینوں کو اور مسافروں کو اور مانگنے والوں کو اور گردنیں چھڑانے میں اور قائم کرے نماز اور دے زکوٰۃ اور (نیک وہ ہیں جو) پورا کرنے والے ہیں اپنے عہد کو جب عہد کرلیں اور ثابت قدم رہنے والے ہیں تنگدستی میں اور جسمانی تکالیف میں اور جنگ کے وقت یہی لوگ ہیں راست باز۔ اور یہی لوگ ہیں متقی۔
    [
    قران آسان تحریک 2:178] اے ایمان والو! فرض کردیا گیا ہے تم پر قصاص لینا مقتولوں کا۔ (قتل کیا جائے) آزاد، بدلے میں آزاد کے اور غلام، بدلے میں غلام کے اور عورت، بدلے میں عورت کے۔ سو وہ شخص جس کو معاف کردیا جائے اس کے بھائی کی طرف سے (قصاص میں سے) کچھ تو لازم ہے (اس پر) پیروی کرنا معروف طریقے کی اور ادا کرنا مقتول (کے ورثا) کو احسن طریقے سے۔ یہ رعایت ہے تمہارے رب کی طرف سے اور رحمت ہے۔ پھر جو زیادتی کرے اس کے بعد تو اس کے لیے ہے درناک عذاب ۔
    [
    قران آسان تحریک 2:179] اور تمہارے لیے قصاص (کے حکم) میں زندگی ہے اے عقل والوں تاکہ تم بچے رہو (خونریزی سے)۔
    [
    قران آسان تحریک 2:180] فرض کردیا گیا ہے تم پر، جب آپہنچے تم میں سے کسی کی موت (کی گھڑی) اگر چھوڑے مال۔ وصیّت کرنا والدین کے لیے اور رشتے داروں کے لیے معروف طریقے سے یہ حق ہے، اللہ سے ڈرنے والوں پر۔
    [
    قران آسان تحریک 2:181] پھر جو کوئی بدلے وصیّت کو اسے سُننے کے بعد تو بس اس کا گناہ ان لوگوں پر ہے جو اسے بدلیں گے۔ بیشک اللہ ہر بات سُننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:182] پھر اگر کسی کو اندیشہ ہو وصیت کرنے والے کی طرف سے حق تلفی یا کسی گناہ کا اور وہ صلح کرادے ان کے درمیان تو کوئی گناہ نہیں اس پر۔ بیشک اللہ بہت معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:183] اے ایمان والو! فرض کیے گئے ہیں تم پر روزے جیسے فرض کیے گئے تھے ان لوگوں پر جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار بنو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:184] چند دن ہیں گنتی کے پھر اگر کوئی ہو تم میں سے بیمار یا سفر میں، تو تعداد پوری کرے دوسرے دنوں میں۔ اور ان لوگوں پر جو طاقت رکھتے ہوں روزے کی (پھر نہ رکھیں تو) فدیہ ہے کھانا کھلانا ایک مسکین کو۔ پھر جو شخص کرے گا اپنی خوشی سے کوئی نیکی تو یہ بہتر ہے اسی کے لیے۔ اور یہ کہ روزہ رکھو تم، بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم سمجھو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:185] رمضان کا مہینہ وہ (مہینہ) ہے نازل کیا گیا جس میں قرآن (جو) ہدایت ہے انسانوں کے لیے اور (اس میں) روشن نشانیاں ہیں ہدایت کی اور (حق کو باطل سے) جدا کرنے کی سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینے کو تو لازم ہے اس پر کہ روزے رکھے اس میں۔ اور جو شخص ہو بیمار یا سفر میں تو تعداد پوری کرے دوسرے دنوں میں (یہ حکم اس لیے دیا گیا ہے کہ) چاہتا ہے اللہ تمہارے لیے آسانی اور نہیں چاہتا تمہارے لیے دَشواری اور اس لیے کہ پُورا کر لو تم گنتی کو اور اس لیے کہ کبریائی بیان کرو تم اللہ کی اس ہدایت پر جو عطا کی اس نے تم کو اور اس لیے بھی کہ شکر گزار بنو تم۔
    [
    قران آسان تحریک 2:186] اور جب پوچھیں تم سے (اے محمد) میرے بندے میرے بارے میں تو بیشک میں تو قریب ہی ہوں۔ جواب دیتا ہوں میں پکارنے والے کی پکار کا جب پکارتا ہے وہ مجھے تو چاہیے کہ وہ حکم مانیں میرا اور یقین رکھیں مجھ پر تاکہ وہ راہ راست پالیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:187] حلال کیا گیا ہے تمہارے لیے روزے کی رات میں بے حجاب ہونا اپنی بیویوں کے ساتھ۔ وہ لباس ہیں تمہارے لیے اور تم لباس ہو ان کے لیے ۔ جانتا ہے اللہ کہ بیشک تم خیانت کرتے تھے اپنے آپ سے سو عنایت فرمائی اس نے تم پر اور درگزر کیا تم سے لٰہذا اب مباشرت کرو ان سے اور طلب کرو اس کو جو مقدر کر رکھا ہے اللہ نے تمہارے لیے اور کھاؤ اور پیو حتّٰی کہ نمایاں نظر آجائے تم کو (صبح کی) سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے فجر کو، پھر پورا کرو تم روزے کو رات تک اور مت مباشرت کرو ان سے جبکہ تم معتکف ہو، مساجد میں، یہ حدیں ہیں (مقرّر کردہ) اللہ کی پس نہ نزدیک جانا تم ان کے۔ اس طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ اپنے احکام لوگوں کے لیے تاکہ وہ (غلط رویّے سے) بچیں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:188] اور نہ کھاؤ تم ایک دوسرے کا مال آپس میں ناحق اور (نہ) پہنچاؤ اس کو حاکموں تک اس غرض سے کہ کھاجاؤ کچھ حصّہ لوگوں کے مال کا ناجائز طریقے سے حالانکہ تم جانتے ہو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:189] پوچھتے ہیں تم سے نئے چاند کے بارے میں۔ کہو یہ، تاریخیں مقرر کرنے کا ذریعہ ہیں لوگوں کے لیے اور حج (کے اوقات)۔ کا بھی اور نہیں ہے نیکی یہ کہ آؤ تم، گھروں میں ان کے پچھواڑے سے بلکہ نیکوکار وہ ہے جو ڈرے اللہ سےا ور آؤ تم گھروں میں ان کے دروازوں سے اور ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم فلاح پاؤ۔
    [
    قران آسان تحریک 2:190] اور لڑو اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے جو لڑتے ہیں تم سے اور زیادتی نہ کرو۔ بیشک اللہ پسند نہیں کرتا زیادتی کرنے والوں کو۔


  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:191] اور قتل کرو انہیں (بحالتِ جنگ) جہاں بھی پاؤ تم انہیں اور نکال دو تم انہیں جہاں سے نکالا ہو انہوں نے تم کو اور فتنہ زیادہ برا ہے قتل سے اور نہ لڑو تم ان سے مسجد حرام کے قریب جب تک کہ (نہ) لڑیں وہ تم سے وہاں پھر اگر لڑیں وہ تم سے (وہاں) تو قتل کرو تم ان کو یہی ہے سزا ایسے کافروں کی۔
    [قران آسان تحریک 2:192] پھر اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اللہ معاف فرمانے والا، ہر حالت میں رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:193] اور جنگ کرو ان سے حتی کہ نہ باقی رہے فتنہ اور ہو جائے دین صرف اللہ کے لیے۔ پھر اگر باز آجائیں وہ تو نہیں (روا) زیادتی مگر ظالموں پر۔
    [قران آسان تحریک 2:194] ماہِ حرام (کی پابندی) ہے بدلے میں ماہِ حرام (کی پابندی) کے اور تمام حرمتیں ادلے کا بدلہ ہیں لٰہذا جو شخص زیادتی کرے تم پر تو تم بھی زیادتی کرو اس پر ویسی ہی جیسی زیادتی کی ہو اس نے تم پر اور ڈرتے رہو اللہ سے اور یقین رکھو کہ بیشک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:195] اور خرچ کرو اللہ کی راہ میں اور نہ ڈالو (خود کو) اپنے ہاتھوں ہلاکت میں اور احسان کا طریقہ اختیار کرو بیشک اللہ محبوب رکھتا ہے اچھے کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 2:196] اور پورا کرو حج اور عمرہ اللہ کے لیے۔ پھر اگر کوئی رکاوٹ پیش آجائے تو جو میسّر آجائے کوئی قربانی کا جانور (پیش کرو اللہ کے حضور) اور نہ مونڈو اپنے سر جب تک کہ نہ پہنچ جائے قربانی اپنی جگہ پر پھر جو شخص ہو تم میں سے بیمار یا ہو اسے کوئی تکلیف سر میں تو وہ بطور فدیہ روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب تمہیں اطمینان نصیب ہو تو جو شخص فائدہ اُٹھائے عمرہ کرنے کا حج کے ساتھ تو (وہ ذبح کرے) جو میّسر آئے قربانی کا جانور پھر اگر کوئی نہ پائے (قربانی کا جانور) تو روزے رکھے، تین دن کے حج (کے دنوں) میں اور سات روزے جب (گھر) لوٹے۔ یہ ہوئے پورے دس، یہ (عمرہ کی اجازت) اس شخص کے لیے ہے، نہ ہو جس کا گھر بار مسجدِ حرام کے قریب۔ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور خُوب جان لو کہ بیشک اللہ بہت سخت ہے عذاب دینے میں۔
    [قران آسان تحریک 2:197] حج کے مہینے جانے پہچانے ہیں لٰہذا جس نے ارادہ کرلیا ان مہینوں میں حج کا تو (جائز) نہیں بے حجاب ہونا عورت سے اور فسق و فجور اور نہ لڑائی جھگڑا حج کے دوران میں اور جو بھی کرتے ہو تم کوئی نیک کام جانتا ہے اسے اللہ۔ اور زادِ راہ لے کر چلو کہ بیشک بہترین زادِ راہ تقویٰ ہے اور مجھ سے ڈرتے رہو اے عقل والو۔
    [قران آسان تحریک 2:198] نہیں ہے تم پر کوئی گناہ اس میں کہ تلاش کرو تم (حج کے دوران) رزقِ حلال اپنے رب کے ہاں سے۔ پھر جب (واپس) چلو تم عرفات سے تو ذکر کرو اللہ کا مشعرِ حرام (مُزدلفہ) میں ٹھہرکر۔ اور ذکر کرو اللہ کا اسی طریقے سے جس کی ہدایت کی ہے اللہ نے تم کو اور اگرچہ تھے تم اس سے پہلے گمراہوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 2:199] علاوہ ازیں (اے قریش!) تم بھی (واپس) چلو جہاں سے روانہ ہوتے ہیں سب لوگ اور معافی مانگو اللہ سے۔ بیشک اللہ معاف فرمانے والا، ہر حالت میں رحم کرنے والا ہے۔۔
    [قران آسان تحریک 2:200] پھر جب ادا کر چکو تم مناسک اپنے حج کے تو ذکر کرو اللہ کا جیسے ذکر کیا کرتے تھے تم اپنے آؤاجداد کا بلکہ اس سے بڑھ کر۔ سو کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! دے دے ہمیں دنیا ہی میں (سب کچھ) اور نہیں ایسے شخص کے لیے آخرت میں کوئی حصّہ۔
    [قران آسان تحریک 2:201] اور کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب!عطا فرما ہمیں دُنیا میں بھی اچھائی اور بھلائی او رآخرت میں بھی اچھائی او ربھلائی او ربچا تو ہمیں آگ کے عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 2:202] یہی لوگ ہیں کہ ہے ان کے لیے حصّہ ان کی کمائی کا۔ اور اللہ جلد حساب چُکانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:203] اور یاد کرو اللہ کو گنتی کے چند دنوں میں۔ پھر جو جلدی چلاگیا دو ہی دنوں میں تو نہیں ہے کوئی گناہ اس پر اور جو ٹھہرا رہا تو نہیں ہے کوئی گناہ اس پر بھی (یہ رعایت) اس کے لیے ہے جس نے تقویٰ اختیار کیا۔ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور خُوب جان لو کہ بیشک تم اسی کے حضور! اکٹھے کیے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 2:204] اور انسانوں میں سے کوئی تو (ایسا) ہے کہ پسند آتی ہیں تم کو اس کی باتیں دُنیاوی زندگی کے اعتبار سے اور گواہ ٹھہراتا ہے وہ اللہ کو اس پر جو اس کے دل میں ہے حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:205] اور جب جاتا ہے (تمہارے پاس سے) تو دوڑ دھوپ کرتا ہے زمین میں کہ فساد پھیلائے اس میں اور تباہ و برباد کرے کھیتی کو اور نسل کو حالانکہ اللہ نہیں پسند کرتا فساد کو۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 2:206] اور جب کہا جاتا ہے اس سے کہ ڈرو اللہ سے تو آمادہ کرتا ہے اس کو غرور نفس گناہ پر سو کافی ہے اس کے لیے جہنّم اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:207] اور انسانوں میں ہی سے کوئی ایسا بھی ہے جو کھپا دیتا ہے اپنی جان اللہ کی رضا جوئی میں اور اللہ بہت ہی مہربان ہے اپنے بندوں پر ۔
    [
    قران آسان تحریک 2:208] اے ایمان والو! داخل ہوجاؤ اسلام میں پُورے پُورے اور نہ چلو شیطان کے نقش قد م پر بیشک وہ تمہارا کھُلا دُشمن ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:209] پھر اگر تم ڈگمگا گئے اس کے بعد بھی کہ آچُکے ہیں تمہارے پاس واضح احکام تو جان رکھو کہ بیشک اللہ زبردست ہے بڑی حکمت والا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:210] کیا انتظار کرتے ہیں یہ لوگ اس بات کا کہ آجائے ان کے پاس خود اللہ، ابر کے سائبانوں میں، فرشتے ساتھ لیے اور فیصلہ کر ڈالا جائے معاملہ کا۔ اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جانے والے ہیں سارے معاملات۔
    [
    قران آسان تحریک 2:211] پُوچھ لو، بنی اسرائیل سے کہ کس قدر دی تھیں ہم نے ان کو کھُلی کھُلی نشانیاں۔ اور جو کوئی بدل دے اللہ کی نعمت کو اس کے بعد کہ آچُکی ہو وہ اس کے پاس تو بیشک اللہ بہت سخت ہے عذاب دینے میں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:212] خوشنما بنا دیا گیا ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر اختیار کیا دنیاوی زندگی کو اور مذاق اڑاتے ہیں یہ ان لوگوں کا جو ایمان والے ہیں۔ اور وہ لوگ جو متقی ہیں برتر ہوں گے ان سے قیامت کے دن۔ (رہا دنیا کا رزق) تو اللہ رزق دیتا ہے جسے چاہے بے حساب۔
    [
    قران آسان تحریک 2:213] تھے سب انسان ایک ہی امت۔ (پھر ان میں اختلافات ہوگئے) تو بھیجے اللہ نے انبیا بشارت دینے والے اور خبردار کرنے والے اور نازل کی ان کے ساتھ اپنی کتاب، مبنی بر حق تاکہ فیصلہ کرے وہ لوگوں کے درمیان ان باتوں کا اختلاف کرتے تھے وہ جن میں۔ اور نہیں اختلاف کیا کتاب میں مگر ان لوگوں نے جنہیں دی گئی تھی وہ اس کے بعد کہ آچُکے تھے ان کے پاس واضح احکام، محض آپس کی ضد کی بنا پر پھر ہدایت دی اللہ نے ان لوگوں کو جو ایمان لائے (محمد پر) ان باتوں میں جن میں اختلاف کیا کرتے تھے (پہلے لوگ) حق کی اپنے حکم سے۔ اور اللہ ہی ہدایت دیتا ہے جسے چاہے سیدھے راستے کی۔
    [
    قران آسان تحریک 2:214] پھر کیا سمجھ رکھا ہے تم نے (اے مُسلمانو!) کہ داخل ہوجاؤ گے تم جنّت میں جبکہ ابھی نہیں پیش آئے تم کو احوال ان لوگوں کے سے جو ہو گزرے ہیں تم سے پہلے۔ پہنچی اُن کو تنگ دستی اور مصیبت و الم اور وہ ڈول گئے حتّٰی کہ پکار اُٹھا رسول اور وہ لوگ جو ایمان لائے تھے اس کے ساتھ! کب آئے گی مدد اللہ کی؟ (جواب آیا) سن لو! مدد اللہ کی آیا ہی چاہتی ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:215] پُوچھتے ہیں لوگ تم سے کہ کیا چیز خرچ کریں وہ؟ کہو جو کچھ خرچ کرو تم مال میں سے سو وہ ہے والدین کے لیے، رشتہ داروں کے لیے اور یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لیے۔ اور جو بھی کرتے ہو تم کوئی بھلائی تو بیشک اللہ اس سے پُوری طرح باخبر ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:216] فرض کیا گیا تم پر جنگ کرنا اور وہ ناگوار ہے تمہیں اور ہوسکتا ہے کہ ناپسند کرو تم کسی چیز کو جبکہ ہو وہ بہتر تمہارے حق میں اور ہوسکتا ہے کہ پسند کرو تم کسی چیز کو جبکہ ہو وہ بُری تمہارے حق میں۔ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:217] پُوچھتے ہیں تم سے حرمت والے مہینے کے بارے میں کہ جنگ کرنا اس میں (کیسا ہے؟)۔ کہو جنگ کرنا اس میں بڑا گناہ ہے۔ لیکن روکنا اللہ کی راہ سے اور نہ ماننا اللہ کو اور (روکنا) مسجدِ حرام سے اور نکال دینا اہلِ حرم کو وہاں سے اس سے بھی بڑا گناہ ہے اللہ کے نزدیک اور فتنہ انگیزی بڑا (گناہ) ہے قتل سے بھی۔ اور وہ تو تم سے لڑے ہی جائیں گے یہاں تک کہ پھیردیں تم کو تمہارے دین سے اگر ان کا بس چلے۔ اور جو شخص پھرے گا تم میں سے اپنے دین سے پھر مرجائے کافر ہی، تو یہی لوگ ہیں کہ ضائع ہوجائیں گے ان کے اعمال دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور یہی لوگ ہیں جہنمی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:218] بیشک جو لوگ ایمان لانے اور جنہوں نے ہجرت کی اور جہاد کیا اللہ کی راہ میں یہی لوگ اُمیدوار رہتے ہیں اللہ کی رحمت کے۔ اور اللہ بہت زیادہ معاف کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:219] پُوچھتے ہیں تم سے (حکم) شراب کا اور جُوئے کا۔ کہہ دو ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور کچھ فائدے بھی ہیں لوگوں کے لیے مگر ان کا گناہ زیادہ بڑا ہے ان کے فائدے سے۔ اور پُوچھتے ہیں تم سے کہ کیا خرچ کریں (اللہ کی راہ میں)۔ کہو جو زائد ہو (ضرورت سے) اس طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے۔ اللہ تمہارے لیے احکام تاکہ تم غور و فکر کرو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:220] (غور و فکر کرو) دُنیا اور آخرت کے بارے میں۔ اور پُوچھتے ہیں تم سے یتیموں کے بارے میں۔ کہو (جس میں ہو) بھلائی ان کے لیے وہی بہتر ہے اور اگر تم اپنا اور ان کا خرچ اکٹّھا کرلو تو بہر حال وہ تمہارے بھائی ہیں۔ اور اللہ خُوب جانتا ہے کہ خرابی کرنے والا کون ہے اور اصلاح کرنے والا کون ہے۔ اور اگر چاہتا اللہ تو تم پر مشقت ڈال دیتا۔ بیشک اللہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:221] اور نہ نکاح کرنا تم مشرک عورتوں سے جب تک کہ نہ ایمان لے آئیں وہ۔ اور البتّہ ایک مومن لونڈی کہیں بہتر ہے مشرک عورت سے اگرچہ وہ بہت پسند ہو تمہیں اور نہ نکاح کرنا تم (اپنی عورتوں کا) مشرک مردوں سے جب تک کہ نہ ایمان لے آئیں وہ۔ اور البتّہ ایک مومن غلام کہیں بہتر ہے مشرک مرد سے اگرچہ وہ بہت پسند ہو تمہیں۔ یہ (مشرک) بلاتے ہیں دوزخ کی طرف اور اللہ بلاتا ہے جنّت اور مغفرت کی طرف اپنے اذن سے اور کھول کھول کر بیان کرتا ہے اپنے احکام لوگوں کے لیے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں۔
    [
    قران آسان تحریک 2:222] اور پُوچھتے ہیں تم سے حیض کے بارے میں۔ کہہ دو وہ تو گندگی ہے سو الگ رہو تم عورتوں سے ایّامِ حیض میں اور نہ قربت کرو ان سے جب تک کہ وہ پاک نہ ہوجائیں پھر جب خُوب پاک ہوجائیں وہ تو جاؤ ان کے پاس اس طرح جیسے حکم دیا ہے تم کو اللہ نے۔ بیشک اللہ پسند کرتا ہے توبہ کرنے والوں کو اور دوست رکھتا ہے پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:223] تمہاری عورتیں کھیتیاں ہیں تمہاری سو جاؤ اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو اور آگے کی تدبیر کرو اپنے واسطے۔ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور خوب جان لو کہ یقیناً تمہیں پیش ہونا ہے اس کے حضور۔ اور خوشخبری دے دو ( اے پیغمبر!) ایمان والوں کو۔
    [
    قران آسان تحریک 2:224] اور مت بناؤ اللہ (کے نام) کو حیلہ اپنی قسموں کے لیےاس طرح (کہ قسم کھاؤ اللہ کی) نیکی نہ کرنے، پرہیز گاری کے کام نہ کرنے اور صلح نہ کرانے کی لوگوں کے درمیان۔ اور اللہ ہربات سُننے والا سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [
    قران آسان تحریک 2:225] نہیں مواخذہ کرتا اللہ تمہاری لغو قسموں پر لیکن مواخذہ کرتا ہے تمہارا ان قسموں پر جو تم دل سے کھاتے ہو۔ اور اللہ بخشنے والا، بُردبار ہے۔

  12. #12
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 2:226] ان لوگوں کے لیے جو قسم کھالیتے ہیں اپنی عورتوں کے پاس نہ جانیکی، مہلت ہے چار مہینے کی پھر اگر رجوع کرلیں تو بیشک اللہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔0
    [قران آسان تحریک 2:227] اور اگر ارادہ کرلیں طلاق کا تو بیشک اللہ ہر بات سُننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:228] اور طلاق یافتہ عورتیں روکے رکھیں اپنے اپ کو تین حیض تک۔ اور نہیں جائز ہے ان کے لیے یہ کہ چھپائیں وہ اس کو جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے ان کے رحم میں اگر وہ ایمان رکھتی ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر۔ اور ان کے خاوند زیادہ حقدار ہیں انہیں لوٹا لینے کے (اپنی زوجیت میں) اس (مُدّت) میں اگر وہ چاہیں صلح کرنا۔ اور عورتوں کے بھی حقوق ہیں ویسے ہی جیسے ان پر ہیں (مردوں کے) دستور کے مطابق البتّہ مردوں کو عورتوں پر ایک درجہ حاصل ہے۔ اور اللہ غالب ہے بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:229] طلاق دو بار ہے پھر یا تو روک لیا جائے اچھّے طریقے سے یا رخصت کردیا جائے بھلے طریقے سے۔ اور نہیں جائز ہے تمہارے لیے یہ کہ واپس لو تم اس میں سے جو دے چُکے ہو انہیں کچھ بھی مگر یہ کہ (میاں بیوی) دونوں ڈریں اس بات سے کہ نہ قائم رکھ سکیں گے اللہ کی (مقرر کردہ) حدیں۔ پھر اگر ڈر ہوتم لوگوں کو بھی اس بات کا کہ نہ قائم رکھ سکیں گے وہ دونوں اللہ کی حدوں کو تو نہیں ہے کچھ گناہ ان دونوں پر اس (معاوضہ) میں جو بطور فدیہ دے عورت۔ یہ ہیں اللہ کی (مقرر کردہ) حدیں سو نہ تجاوز کرنا تم ان سے اور جو کوئی تجاوز کرتا ہے اللہ کی (مقرر کردہ) حدوں سے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:230] پھر اگر طلاق دے دی مرد نے بیوی کو (تیسری بار) تو نہیں حلال ہوگی وہ اس کے لیے اس کے بعد جب تک کہ نہ نکاح کرے وہ کسی اور خاوند سے اس کے سوا۔ پھر اگر طلاق دے دے (دوسرا)خاوند اس کو تو نہیں ہے کچھ گناہ ان دونوں پر اس بات میں کہ رجوع کرلیں ایک دوسرے کی طرف بشر طیکہ دونوں یہ خیال کریں کہ قائم رکھیں گے دونوں اللہ کی (مقررکردہ)۔حدیں۔اور یہ اللہ کی (مقررکردہ) حدیں ہیں جن کو کھول کھول کر بیان کرتاہے وہ ان لوگوں کے لیے جو دانشمند ہیں۔
    [قران آسان تحریک 2:231] اور جب طلاق دے دو تم عورتوں کو پھر پوری ہونے کو آئے ان کی عدت پھر یا تو روک لو انہیں اچھے طریقے سے یارخصت کردوانہیں اچھے طریقے سے اور مت روکے رکھو انہیں ستانے کی خاطر تاکہ تم زیادتی کرسکو اور جو ایسا کرے گا وہ درحقیقت ظلم کرے گا اپنے اوپر۔ اور مت بناؤ احکام الٰہی کو ہنسی کھیل اور یاد کرو اللہ کے احسان کو جو تم پر ہے اور اس کو بھی کہ نازل کی اس نے تم پرکتاب اور حکمت جن کے ذریعے سے نصیحت کرتاہے تم کو۔اور ڈرتے رہواللہ اور جان رکھو کہ بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ۔
    [قران آسان تحریک 2:232] اور جب طلاق دے دو تم عورتوں کو پھر پوری کرلیں وہ اپنی عدت تو مت روکو انہیں اس سے کہ نکاح کرلیں وہ اپنے (سابقہ یا دوسرے) شوہروں سے جبکہ راضی ہوں وہ دونوں باہم (نکاح کرنے پر) جائز طریقے سے اس حکم کے ذریعہ سے نصیت کی جاتی ہے اس کو جو رکھتا ہے تم میں سے ایمان اللہ پر اور روز آخرت پر۔ یہی طریقہ ہے نہایت شائستہ تمہارے لیے اور پاکیزہ۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 2:233] اور مائیں دودھ پلائیں اپنے بچّوں کو دو سال پُورے اس شخص کے لیے جو چاہے کہ پُوری ہو دُودھ پلانے کی مُدّت اور باپ کے ذمّہ ہے ان کا کھانا اور کپڑا دستور کے مطابق۔ نہیں بوجھ ڈالا جاتا کسی شخص پر مگر اس کی طاقت کے مطابق نہ نقصان پہنچایا جائے ماں کو اس کے بچّے کی وجہ سے اور نہ باپ کو اس کے بچّے کی وجہ سے اور وارث پر بھی (ذمّے داری) ہے اسی طرح کی پھر اگر ارادہ کرلیں وہ دونوں دُودھ چُھڑا نے کا۔ باہمی رضامندی اور مشورے سے تو کوئی گناہ نہیں ان دونوں پر اور اگر چاہو تم یہ کہ دُودھ پلواؤ (کسی دایہ سے) اپنی اولاد کو تو بھی کچھ گناہ نہیں تم پر، بشرطیکہ ادا کرو تم جو دینا ٹھہرایا تھا تم نے، دستور کے مطابق۔ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان رکھو کہ بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اسے پُوری طرح دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:234] اور جو لوگ مرجائیں تم میں سے اور چھوڑ جائیں بیویاں تو روکے رکھیں وہ اپنے آپ کو (نکاح سے) چار مہینے اور دس دن پھر جب پُوری کرچکیں وہ اپنی عدّت تو نہیں کچہ گناہ تم پر اس اقدام کا جو وہ کریں اپنے حق میں، دستور کے مطابق۔ اور اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:235] اور نہیں کچھ گناہ تم پر اس میں کہ اشارے کنائے میں دو تم پیغامِ نکاح ان عورتوں کو یا چُھپائے رکھو اپنے دل میں۔ اللہ جانتا ہے کہ تم ضرور سوچتے ہوگے ان کے بارے میں لیکن نہ وعدہ کرو ان سے (نکاح کا) پوشیدہ طور پر البتّہ یہ کہ کہو کوئی بات معروف طریقہ سے اور نہ پختہ کرو ارادہ عقدِ نکاح کا جب تک کہ نہ پُوری ہوجائے عدت۔ اور جان رکھو کہ بیشک اللہ جانتا ہے اس کو جو تمہارے دلوں میں ہے لٰہذا اس سے ڈرتے رہو اور یہ بھی جان رکھو کہ بیشک اللہ بخشنے والا، بُردبار ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:236] نہیں ہے کچھ گناہ تم پر اگر طلاق دے دو تم عورتوں کو قبل اس کے کہ چھوا ہو تم نے انہیں یا مقرر کیا ہو ان کے لیے مہر اور کچھ نہ کچھ ضرور دو انہیں۔ جو خوشحال ہو (وہ دے) اپنے مقدور کے مطابق اور تنگدست اپنے مقدور کے مطابق یہ دینا دستور کے مطابق ہو، لازم ہے یہ نیک لوگوں پر ۔
    [قران آسان تحریک 2:237] اور اگر طلاق دو تم عورتوں کو پہلے اس سے کہ ہاتھ لگاؤ تم انہیں جبکہ مقرر کر چُکے تھے تم ان کے لیے مہر تو (دینا ہوگا) آدھا مہر الّایہ کہ بخش دیں وہ عورتیں (مہر) یا چھوڑ دے (اپنا حق) وہ شخص جس کے ہاتھ میں ہے عقدِ نکاح اور یہ کہ چھوڑ دو تم مرد (اپنا حق) یہ زیادہ قریب ہے تقویٰ سے اور مت بھولو احسان کرنا ایک دوسرے کے ساتھ، بیشک اللہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:238] حفاظت کرو سب نمازوں کی بالخصوص بیچ والی نماز کی اور کھڑے رہو اللہ کے حضور ادب و نیاز سے۔
    [قران آسان تحریک 2:239] پھر اگر تم خوف کی حالت میں ہو تو پیدل چلتے ہوئے یا سوار (نماز ادا کرلو) پھر جب امن میسر آجائے تو یاد کرو اللہ کو (یعنی نماز ادا کرو) جس طرح سکھایا ہے اس نے تم کو، جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 2:240] اور جو لوگ وفات پاجائیں تم میں سے اور چھوڑ جائیں بیویاں (لازم ہے ان پر) وصیّت کرنا اپنی بیویوں کے لیے نان و نفقہ کی ایک برس تک بغیر گھر سے نکالے پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں جو وہ کریں اپنی ذات کے بارے میں کوئی جائز اقدام اور اللہ سب پر غالب۔ بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:241] اور طلاق یافتہ عورتوں کو بھی کچھ نہ کچھ دینا چاہیے دستور کے مطابق یہ حق ہے اللہ سے ڈرنے والوں پر۔
    [قران آسان تحریک 2:242] اس طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے اپنے احکام تاکہ تم سمجھ سے کام لو۔
    [قران آسان تحریک 2:243] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو جو نکلے تھے اپنے گھروں سے اور تھے وہ ہزاروں کی تعداد میں موت کے ڈر سے تو حُکم دیا انہیں اللہ نے کہ مرجاؤ۔ پھر ان کو زندہ کردیا۔ بیشک اللہ بڑا ہی فضل کرنے والا ہے انسانوں پر مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔
    [قران آسان تحریک 2:244] اور (اے مسلمانو!) جنگ کرو اللہ کی راہ میں اور خوب جان رکھو کہ بیشک اللہ ہر بات سُننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 2:245] کون ہے وہ جو قرض دے اللہ کو قرضِ حسنہ تاکہ بڑھا چڑھا کر واپس کرے اللہ اسے کئی گنا بڑھانا اور اللہ ہی تنگدستی لاتا ہے اور خوشحالی بھی اسی کی طرف تمہیں لَوٹ کر جانا ہے۔

Page 1 of 7 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  2. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •